Limn Grass Aur Is Ke Tail Ke Fawaid - Article No. 1383

Limn Grass Aur Is Ke Tail Ke Fawaid

لیمن گراس اور اس کے تیل کے فوائد - تحریر نمبر 1383

لیمن گراس براعظم ایشیاء ،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت ہوتا ہے ۔ادویات کے غذائی استعمال کے لئے موزوں ہے ۔

منگل 9 اکتوبر 2018

یہ جڑی بوٹی بڑے کام کی چیز ہے
لیمن گراس کا نبا تاتی نام Cymbopogonہے ۔براعظم ایشیاء ،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت ہوتا ہے ۔ادویات کے غذائی استعمال کے لئے موزوں ہے ۔لیمن گراس کے پودے کی لمبائی تین فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اس کے پتوں کے تیل کا رنگ بھورامائل زرد اور سرخی مائل بھورا ہو سکتا ہے
خاص خاص فوائد
یہ موٹا پے پر قابو پانے کے لئے معاون ہے ۔


ہاضمے کی خرابیوں کو دور کرتاہے ۔
کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ۔
اعصابی اور عضلاتی مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے ۔
بخار میں افاقہ دیتا ہے ۔
تیزابیت اور فاسد مادون کا اخراج کرتا ہے ۔
یہ اینٹی کینسر سبزی ہے ۔
اینٹی سپیٹک یعنی جراثیم کش خصوصیات پر مبنی ہے ۔
یہ موٴ ثر ترین اسکن ٹانک ہے
لیمن گراس کا تیل کیل مہاسوں ،پیروں کی متعدد بیماریوں اور متعدد جلدی امراض خاص کر جانوروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے آبلوں کے لئے بے حد مجرب سمجھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر وائٹ اور بلیک ہیڈ ز صاف نہ ہوتے ہوں تو چند قطرے تیل میں اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب ملاےئے اور کاٹن بال کی مدد سے متاثر جلد کو تین سے چار مرتبہ صاف کرنے سے یہ شکایت جاتی رہتی ہے ۔
عضلات مضبوط بناےئے
بھاری وزن اٹھانے سے یاغلط سمت پروزن اٹھا لینے سے عضلات میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت بڑھ جاتی ہے ۔عام طور پر فزیو تھرا پسٹ بھی چند ایسی مشقیں کراتے ہیں جن میں پہلے تیل لگا کر دائرے میں گھمانے سے عضلات نرم پڑتے ہیں ،تھکن زائل ہوتی ہے اور ٹشوز بھی فعال رہتے ہیں ۔

لیونڈر کے ساتھ
چند قطرے لیمن گراس لے کر تھوڑی سی مقدار لیو نڈر ایز نشئل آئل شامل کرلیں اور سر درد کی کیفیت میں ماتھے پر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے ۔خاص کر ایسے مرض جنہیں درد کش ادویات سے مکمل پر ہیز کرنا بتایاجاتاہے وہ آئل کے بیرونی استعمال سے مستفیض ہو سکتے ہیں مگر سادہ ایز نشئل آئلز کو براہ راست جلد پر لگانا مضر ثابت ہوتا ہے ایسا کبھی بھی نہ کیجئے۔
کسی بھی ایز نشئل البتہ ایزنشئل آئل کو پانی میں ملا کرکمروں کی بودور کرنے اور مہک بڑھانے کے لئے اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
دیگر بیرونی استعمال
لیمن گراس کے انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے صابن سازی کی صنعت سے لے کر کا سمیٹکس اور پرفیومز تک میں اسے بطور خوشبو اور جراثیم کش خصوصیات کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے اور تو اور لیمن گراس کے تیل کو حشرات خاص کر مچھروں کے کاٹے سے بچاؤ کے لئے تیار کئے جانے والے محلول میں بھی شامل کیا جاتاہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat