Limn Grass Aur Is Ke Tail Ke Fawaid - Article No. 1383

لیمن گراس اور اس کے تیل کے فوائد - تحریر نمبر 1383
لیمن گراس براعظم ایشیاء ،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت ہوتا ہے ۔ادویات کے غذائی استعمال کے لئے موزوں ہے ۔
منگل 9 اکتوبر 2018
یہ جڑی بوٹی بڑے کام کی چیز ہے
لیمن گراس کا نبا تاتی نام Cymbopogonہے ۔براعظم ایشیاء ،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت ہوتا ہے ۔ادویات کے غذائی استعمال کے لئے موزوں ہے ۔لیمن گراس کے پودے کی لمبائی تین فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اس کے پتوں کے تیل کا رنگ بھورامائل زرد اور سرخی مائل بھورا ہو سکتا ہے
خاص خاص فوائد
یہ موٹا پے پر قابو پانے کے لئے معاون ہے ۔
ہاضمے کی خرابیوں کو دور کرتاہے ۔
کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ۔
اعصابی اور عضلاتی مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے ۔
بخار میں افاقہ دیتا ہے ۔
تیزابیت اور فاسد مادون کا اخراج کرتا ہے ۔
یہ اینٹی کینسر سبزی ہے ۔
اینٹی سپیٹک یعنی جراثیم کش خصوصیات پر مبنی ہے ۔
یہ موٴ ثر ترین اسکن ٹانک ہے
لیمن گراس کا تیل کیل مہاسوں ،پیروں کی متعدد بیماریوں اور متعدد جلدی امراض خاص کر جانوروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے آبلوں کے لئے بے حد مجرب سمجھا جاتا ہے ۔
(جاری ہے)
عضلات مضبوط بناےئے
بھاری وزن اٹھانے سے یاغلط سمت پروزن اٹھا لینے سے عضلات میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت بڑھ جاتی ہے ۔عام طور پر فزیو تھرا پسٹ بھی چند ایسی مشقیں کراتے ہیں جن میں پہلے تیل لگا کر دائرے میں گھمانے سے عضلات نرم پڑتے ہیں ،تھکن زائل ہوتی ہے اور ٹشوز بھی فعال رہتے ہیں ۔
لیونڈر کے ساتھ
چند قطرے لیمن گراس لے کر تھوڑی سی مقدار لیو نڈر ایز نشئل آئل شامل کرلیں اور سر درد کی کیفیت میں ماتھے پر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے ۔خاص کر ایسے مرض جنہیں درد کش ادویات سے مکمل پر ہیز کرنا بتایاجاتاہے وہ آئل کے بیرونی استعمال سے مستفیض ہو سکتے ہیں مگر سادہ ایز نشئل آئلز کو براہ راست جلد پر لگانا مضر ثابت ہوتا ہے ایسا کبھی بھی نہ کیجئے۔کسی بھی ایز نشئل البتہ ایزنشئل آئل کو پانی میں ملا کرکمروں کی بودور کرنے اور مہک بڑھانے کے لئے اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
دیگر بیرونی استعمال
لیمن گراس کے انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے صابن سازی کی صنعت سے لے کر کا سمیٹکس اور پرفیومز تک میں اسے بطور خوشبو اور جراثیم کش خصوصیات کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے اور تو اور لیمن گراس کے تیل کو حشرات خاص کر مچھروں کے کاٹے سے بچاؤ کے لئے تیار کئے جانے والے محلول میں بھی شامل کیا جاتاہے ۔
Browse More Healthart

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis

موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman

خسرہ بچوں کی جان لیوا بیماری
Khasra Bachon Ki Jaan Leva Bimari

ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana

چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص
Chai Ki Patti Se Alzheimer Ki Tashkhees

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen

فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil