Lychee - Tawanai Bakhash Phal - Article No. 2508

Lychee - Tawanai Bakhash Phal

لیچی ․․․ توانائی بخش پھل - تحریر نمبر 2508

یہ سخت خول میں لپٹی مٹھاس بھری ہے

جمعہ 5 اگست 2022

آپ نے گچھوں کی شکل میں لیچی دیکھی ہی نہیں کئی بار خریدی بھی ہو گی۔یہ اس موسم میں ہاتھوں ہاتھ لیا جانے والا پھل ہے۔کھردرے سخت خول یعنی چھلکے کے اندر سے اپنی مختلف،نرالی مٹھاس والی اس دودھیا رنگ کی لیچی کو مصری کی طرح منہ میں گھلتا دیکھ کر طبیعت کو ہشاش بشاش بھی پایا ہو گا۔
لیچی کا اصل وطن چین اور پھر پڑوسی ملک بھارت رہا ہے۔
پاکستان میں اسے بہت بعد میں کاشت کیا جانے لگا۔ہلکی سی ترشی اور نرالی سی مٹھاس والی لیچی اب ہمارے یہاں شمالی علاقوں میں اُگائی جانے لگی ہے۔اس پھل کی افادیت اور مقبولیت دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیوں نے اس ذائقے میں مشروبات بھی تیار کئے جو نامیاتی اور گیس سے پاک ہونے کی وجہ سے عوام میں پسند کئے جانے لگے۔لیچی ایک نازک پھل ہے اور اس کی تاثیر سرد بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

موسم گرما کے بخار میں بہت مفید رہتی ہے۔
100 گرام لیچی کے اہم غذائی خواص
کیلوریز 66 گرام
چکنائی 0 فیصد
سوڈیم 1 ملی گرام
پوٹاشیم 171 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹس 17 گرام
ڈائٹری فائبر 1.3 گرام
پروٹین 0.8 گرام
وٹامن 119C فیصد
آئرن 1 فیصد
وٹامن 5B4 فیصد
میگنیزیئم 2 فیصد
متعدد معدنیات اور غذائی اجزاء کی بدولت یہ پھل دل کا دوست ہے۔
اینٹی کینسر ہے اور ذیابیطس میں بھی احتیاط سے کھایا جا سکتا ہے۔ویسے تو شربت،جیلی آئسکریم اور دوسرے لوازمات کے ساتھ Processed حالت میں بھی دستیاب ہے لیکن تازہ پھل کھانا زیادہ مفید ہے۔بلاشبہ لیچی میں ڈائٹری فائبر کی مقدار کم ہے تاہم وٹامن C اور پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار اسے بہترین مانع تکسیدی اجزاء بنا دیتی ہے۔خاص طور پر اس پھل کے دو اینٹی آکسیڈنٹس مثلاً Epicatechin اور Rutin ایسے ہیں جو امراض قلب،ذیابیطس اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔
جانوروں پر ہونے والی ایک تحقیق میں لیچی کو جگر کے کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔جانوروں پر ہونے والی ایک تحقیق میں لیچی کو جگر کے کینسر سے بچاؤ کرنے والا پھل مانا گیا ہے۔
ذہنی تفکرات اور تناؤ دور کرنے کے لئے کھانے سے پہلے دو چار دانے اور کھانے کے درمیان وقفے میں کھانے سے افاقہ ہو گا۔
یہ اینٹی بیکٹیریل بھی ہے۔جھلسی ہوئی جلد اور چہرے کے داغ دھبے دور کرنے میں معاون ہے۔وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔یادداشت بہتر کرتا ہے۔وٹامن C بہترین قوت مدافعت کا ضامن ہوتا ہے اور یہ اندرونی و بیرونی چوٹوں اور ورموں کے لئے بہترین وٹامن ہے۔بلاشبہ مہنگائی ہے مگر صحت بخش غذائیں کم مقدار میں سہی مگر کھائیے ضرور۔

Browse More Ghiza Aur Sehat