Medical Tips - Article No. 2161

Medical Tips

میڈیکل ٹپس - تحریر نمبر 2161

سبز چائے کو صحت بخش خصوصیات کا حامل تصور کیا جاتا ہے لیکن جدید تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ ایک گلاس انار کا رس پینا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

جمعہ 28 مئی 2021

یوں تو سبز چائے کو صحت بخش خصوصیات کا حامل تصور کیا جاتا ہے لیکن جدید تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ ایک گلاس انار کا رس پینا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
اس مفید پھل میں موجود رس جسم کے خلیات میں کولیسٹرول سے ہونے والے نقصانات کی شرح کو کم کرتا ہے۔فشار خون کو معتدل رکھتا ہے یہاں تک کہ خون میں موجود صحت بخش اینٹی اوکسیڈنٹ اجزاء کی تعداد کو بھی بڑھا کر دگنا کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا ایسے افراد جن کا مرض خطرے کی انتہائی سطح پہ پہنچ گیا ہو۔
ان افراد کے روزانہ ایک گلاس انار کا جوس پینے سے ان کی قوت بدافعت اس حد تک مضبوط ہو جاتی ہے کہ وہ بائی پاس سرجری کے خطرے سے باہر نکل آتے ہیں۔
کیونکہ انار کے جوس میں فلیوے نوائیڈز (Flavonoids) کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے (جو دل کے لئے حفاظتی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں)۔

ایک گلاس انار کا جوس برابر ہوتا ہے دس کپ سبز چائے اور چھ کپ کوکوا (Cocoa) کے جن میں بڑی تعداد میں فلیوے نوائیڈز (Flavonoids) موجود ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انار کے رس میں بڑی تعداد میں وٹامن A‘C اور E بھی موجود ہوتا ہے۔جسے کینسر کے خلاف ایک موٴثر ہتھیار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat