Meetha Kaddu Yadasht Behtar Banane Wali Behtreen Sabzi - Article No. 1285

Meetha Kaddu Yadasht Behtar Banane Wali Behtreen Sabzi

میٹھا کدو یادداشت بہتر بنانے والی مزیدار سبزی - تحریر نمبر 1285

وزن کم کرنے کے لیے میٹھے کدو سے بہتر کوئی غذا نہیں اسے مرچ‘سرخ پیاز و شلجم کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم کو بہترین غذائیت حاصل ہوسکتی ہے میٹھے کدو میں شامل بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن A میں تبدیل ہوجاتا ہے یہ جلدی مسائل کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کو عمر رسیدگی سے محفوظ بناتا ہے

منگل 27 مارچ 2018

نارنجی مائل گول تھوڑے سخت چھلکے کے مالک کا نام میٹھا کدو ہے۔اسے نباتاتی زبان میں Cucurbita peo بھی کہتے ہیں اس کا گودا نارنجی رنگ کا ہوتا ہے بعض جگہوں پر اسے ونٹرا لکوائس کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ انگریزی میں یہ Pumpkin کہلاتا ہے۔میٹھا کدو شمالی امریکہ اس سبزی کی تجارتی پیداوار کے لیے مشہور ہے یورپ امریکا،کینیڈا میں اسے Thanks Giving اور ہالو وین کے تہوار پر نئے نئے انداز سے سجا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ میٹھے کدو کی سب سے پہلے کاشت شمالی امریکا میں کی گئی اور تاریخ میں میٹھے کدو کے حوالے سے جھانکا جائے تو کدو کے بیچ 7 سے5500 قبل مسیح میں میکسیکو میں استعمال ہوئے تھے ایک عام میٹھے کدو کا عمومی وزن2.7 سے8.2 کلو گرام تک ہوسکتا ہے جبکہ 34 کلو وزن کے علاوہ ایک ٹن وزنی میٹھے کدو بھی دیکھے گئے ہیں،میٹھے کدو کا نارنجی رنگ اپنے اندر بیٹاٹا کسانٹو نائن‘انفابیٹا کیروٹین سموئے ہوئے ہیں یہ کمپاﺅنڈ جسم میں جاکر وٹامن A میں تبدیل ہوجاتے ہیں انگریزی زبان کا لفظ Pumpkin دراصل یونانی لفظ پیپون سے نکلا ہے جس کے معنی بڑے خربوزے کے ہیں۔

(جاری ہے)

میٹھے کدو کی کوئی بھی قسم ہو وہ صرف موسم سرما میں اُگتی ہے میٹھا کدو ہلکے پیلے نارنجی اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔زراعت میں آنے والی تبدیلیوں جدید مشینوں اور بیچوں میں لائی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اب پوری دنیا میں میٹھا کدو اُگایا جارہا ہے۔پیداوار کی لحاظ سے امریکا‘چین‘بھارت اور میکسیکو میٹھے کدو کی پیداوار میں سب سے آگے ہیں۔
صرف امریکا میں کدو کی پیداوار 68 کروڑ کلو یا1.5 بلین پاﺅنڈ اُگایا جاتا ہے۔امریکا میں بطور غذا میٹھے کدو کا استعمال عام ہے میٹھے کدو کو عموماً جولائی میں کاشت کیا جاتا ہے،میٹھے کدو میں کاربوہائیڈریٹ‘ڈائٹری فائبر‘پروٹین‘وٹامنز‘معدنیات اور پانی کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے 100 گرام کچا میٹھا کدو صرف 26 کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے۔
یہ وٹامن بیٹاکرومین‘وٹامن A ‘وٹامن C کے حصول کا بہترین اور سستا ذریعہ ہے۔جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ میٹھا کدو غذائی اعتبار سے بہت اہم ہیں یہ یادداشت بہتر بناتا ہے کھال گودا بیچ سب مفید ہیں،خاص طور پر کدو کا تیل اور اس کے بیچ اپنی مثال آپ ہیں،وہ ماہرین خوراک کے مطابق میٹھے کدو میں بھرپور شافی خصوصیات بھری ہوتی ہے۔وزن کم کرنے کے لیے میٹھے کدو سے بہتر کچھ نہیں اس کے اندر کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے شکر قندی جیسا ذائقہ وزن کم کرنے والوں کا فیورٹ بن سکتا ہے،اس کے علاوہ میٹھے کدو کھانے سے نوجوان جنک فوڈ کھانے کے عادت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں،لندن کے ماہر غذائیت سنڈرابارنز کے مطابق میٹھے کدو میں فائبر خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو آپ کے پیٹ کو خاصی دیر تک بھرارکھتی ہے میٹھا کدو جلد کے لئے بھی بہترین انتخاب ہے اسے گاجر،شکرقندی وغیرہ کے ساتھ ملا کر کھانے سے بیٹا کروٹین حاصل ہوتے ہیں اور یہ سب اس کی گہری اورنج رنگت کی وجہ سے ہے،جسم میں جاکر بیٹا کروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتی ہے جو ہماری جلد کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اس کے استعمال سے جلد ہموار رہتی ہے جلد کے مسائل کا جلد خاتمہ ہوجاتا ہے،عمر رسیدگی سے محفوظ رکھتا ہے۔اسے مرچ سرخ پیاز‘شلجم کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم کو بہترین غذائیت حاصل ہوسکتی ہے۔
میٹھے کدو کے بیچ میں اعلیٰ سطح کا اینٹی اکسیڈنٹ اور سیر شدہ فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں اس میں گاماٹو کو ہرل بھی پایا جاتا ہے جو طاقتور اینٹی اکسیڈنٹ ہے میٹھے کدو کی تعریف کے لیے شاید الفاظ بھی کم پڑیں۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ میٹھے کدو میں موجود قدرتی مرکبات کچھ اقسام کے سرطان سے بچاﺅ میں بھی اہم ہیں غذا میں باقاعدگی سے اس کا استعمال الزائمر کا بھی خاتمہ کرتا ہے اگر آپ اپنی طبیعت کچھ گری گری محسوس کررہی ہوں تو موڈ خوشگوار بنانے کے لیے میٹھا کدو کھائیے جس میں دماغ کو کمیسٹری ردعمل دے گی اور ڈپریشن اور ہیجان کا بھی خاتمہ ہوسکے گا۔میٹھے کدو کے بیچ میگنیشیم کے حصول کابہترین ذریعہ ہے جسے ٹیچر کا ٹرنکولائزر(سکون آور) بھی کہا جاتا ہے۔
کیونکہ یہ انسان کو پرسکون رکھتا ہے میٹھے کدو میں بینائی کو روشن کرنے کی صلاحیت بھی بھرپور انداز میں موجود ہوتی ہے اس طرح بیٹا کروٹین سے بھرپور میٹھا کدو کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے آنکھوں کے امراض میں شفا ملتی ہے اور نابینا پن کے خطرات کم ہوجاتے ہیں،
میٹھے کدو میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ کی وجہ سے میٹھا کدو پورے جسم کے لیے حفاظتی شیلڈ دل اور شریانوں کے لیے بہترین غذا ہے اس میں موجود ریشے کی بڑی مقدار گودے اور بیچ کی شکل میں کولیسٹرول کی سطح پرنظر رکھتے ہیں۔
اس میں موجود ریشے(فائبر)بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے۔میٹھا کدو وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے موسم سرما سے متعلق مسائل سے نجات دلاتا ہے ساتھ ہی دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے سردیوں میں میٹھے کدو کا ادرک ملا سوپ سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat