Nashpati Banaye Smart - Article No. 1066

Nashpati Banaye Smart

ناشپاتی بنائے اسمارٹ - تحریر نمبر 1066

ناشپاتی میٹھا اور مفید پھل ہے ۔ اس میں مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) پائے جاتے ہیں اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ناشپاتی میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی ۔ ناشپاتی کھانے سے آپ کا وزن کم ہوجاتا ہے ۔ پھل کا مرکزی حصہ ریشے پر مشتمل ہوتا ہے۔

جمعہ 17 فروری 2017

ثنا صدیقی :
ناشپاتی میٹھا اور مفید پھل ہے ۔ اس میں مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) پائے جاتے ہیں اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ناشپاتی میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی ۔ ناشپاتی کھانے سے آپ کا وزن کم ہوجاتا ہے ۔ پھل کا مرکزی حصہ ریشے پر مشتمل ہوتا ہے ۔ یہ بہت سی بیماریوں ، مثلا دل کے درد، ذیابیطس بلڈپریشر اور سرطان سے بچاتی ہے ۔
اسی بنا پر اسے بہت فائدہ مند غذا کہا جاتا ہے ۔ ناشپاتی کھانے سے ذیابیطس ہونے کاخطرہ نہیں رہتا ، مٹاپا نزدیک نہیں آتا اور حملہ قلب کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔ یہ جسم میں توانائی پیداکرتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کی عمر 50برس سے کم ہو، انھیں 38 گرام ناشپاتی کھانے چاہیے ، جب کہ وہ خواتین جن کی عمر 50 برس سے کم ہوا، انھیں ایک دن میں 25گرام ناشپاتی کھانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

چوں کہ اس میں ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ، اس لیے یہ ذیابیطس سے بچاتی ہے ۔ ہمیں دن میں جتنا ریشہ کھاناچاہیے، اس کا 24 فیصد صرف ایک ناشپاتی پورا کردیتی ہے ۔
ناشپاتی کھانے سے بلڈپریشر کم ہوجاتا ہے ۔ ریشے دار ہونے کی بنا پر اسے کھانے سے جلن اور ورم کم اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ یہ نظام ہضم کو بھی درست رکھتی ہے ۔ ناشپاتی روز کھانے سے قبض دور ہوجاتا ہے ۔ ناشپاتی خون صاف کرتی اور جسم سے زہریلے مادوں کا نکالتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat