Peach Ke Fawaid - Article No. 2216

Peach Ke Fawaid

آڑو کے فوائد - تحریر نمبر 2216

تازہ ہوں یا جام جیلی کی شکل کے ہر ذائقہ ہے لاجواب

بدھ 4 اگست 2021

نارنجی اور زردی مائل اور کچھ سرخ رنگت والے آڑو اس موسم میں دستیاب ہو رہے ہیں،آپ چاہیں تو آڑو کا جوس بنا لیں جو انتہائی فرحت بخش ہوتا ہے اور اگر جیلی اور کسٹرڈ میں شامل کر لئے جائیں تو لذیذ میٹھا بنتا ہے۔
آڑو کچی حالت میں ہو تو اس کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے۔آپ اسے سلاد میں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔پکے ہوئے آڑوؤں پر تازہ بالائی ڈال کے بچوں اور بزرگوں کو میٹھے کے طور پر کھلائیں ضرور داد پائیں گے اور اگر ترش آڑو دستیاب ہوں تو ان پر براؤن شوگر ڈال کر انہیں مزید ذائقہ دار بنایا جا سکتا ہے۔
اس عمدہ پھل کے فوائد بھی بے شمار ہیں اور اس میں متعدد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن میں نمکیات اور وٹامنز کے علاوہ معدنیات بھی موجود ہیں۔موسم گرما میں آنے والے پھل جسم اور جلد میں ہونے والی خشکی دور کرتے ہیں اور پسینہ خارج ہونے کے بعد جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


100 گرام آڑو کے غذائی اجزاء
گلوکوز 3413 مائیکرو گرام
فائبر 26 گرام
پانی 155 گرام
فلورائیڈ 70 مائیکرو گرام
سلینیئم 0.2 مائیکرو گرام
میگنیز 0.1 ملی گرام
کاپر 0.1 ملی گرام
زنک 0.3 ملی گرام
پوٹاشیم 333 ملی گرام
فاسفورس 35.0 ملی گرام
کیلشیم 10.5 ملی گرام
پروٹین 16 ملی گرام
وٹامن 380A ملی گرام
وٹامن 116Cملی گرام
وٹامن 1.3Eملی گرام
یہ مقوی خون ہے
آڑو خون بناتا بھی ہے اور خون کی تیزابیت بھی دور کرتا ہے۔

جن خواتین میں خون کی کمی ہو انہیں ایک تازہ آڑو ہر روز دن میں ایک بار ضرور کھانا چاہیے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat