Podinay K Karishmay - Article No. 1075
پودینے کے کرشمے - تحریر نمبر 1075
پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں ۔
ہفتہ 18 مارچ 2017
پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں ۔
پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفوف سے دانت مانجھا کرتے تھے ، تاکہ وہ چمک دار ہوجائیں اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کے لیے پودینہ کھا کر گرم پانی پی لیاکرتے تھے ۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودینہ دوباتوں میں بے حدفائدہ مند ہے ۔
(جاری ہے)
یہ دماغی اور جسمانی طور پر آپ کو متحرک رکھتا اور تقویت دیتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھا کر آپ چاق چوبندرہتے ہیں اور آپ کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے ۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھائی ہیں تو بعد میں پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ پودینہ زود ہضم ہے ۔ ٹھنڈ کے اثر سے اگر آپ کے اعصاب میں اینٹھن پیدا ہوجائے تو پودینہ کھاناچاہیے ۔ پودینے میں مانع تکسیداجزا (Antioxidants) پائے جاتے ہیں ۔ یہ سرطان کے اثرات کو بھی روکتا ہے ۔پودینے کے عرق کو مینتھول (MENTHOL) کہتے ہیں ، جو بناؤ سنگار کی مصنوعات اور خاص طور پر کریمیں بنانے کے کام آتا ہے ۔ پودینے کے تیل کے مالش کرنے سے اعصابی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ جہاں تک خوشبو حاصل کرنے کا تعلق ہے ، خشک کی نسبت تازہ پودینے کی پتیاں زیادہ خوشبودیتی ہیں ۔
پودینے کی خوشبودار پتیوں سے چٹنی بنتی ہے اور اسے سلاد، گرم سرد شربت اور آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ یوں تو پودینہ ساری دنیا میں کھایاجاتا ہے ، لیکن مشرق وسطیٰ ، برطانیہ اور امریکا میں اسے زیادہ کھایا جاتا ہے ۔ برطانیہ میں بھیڑ کے گوشت کے ساتھ پودینے کی جیلی کھائی جاتی ہے ۔ شام اور مشرق وسطیٰ میں لیموں کے شربت میں پودینہ ڈال کر پیا جاتا ہے ۔
ترکی اور لبنان میں بھی جب ٹھنڈے مشروبات بنائے جاتے ہیں تو ان میں پودینہ ڈالا جاتا ہے ۔ امریکی اسے منھ صاف رکھنے اور سانوں کو مہکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ بہت سے ٹوٹھ پیسٹوں میں ڈالا جاتا ہے اور چیونگم بناتے وقت بھی اس کا عرق اس میں شامل کیاجاتا ہے ، تاکہ منھ سے خوشبو آئے ۔ اسے آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ، جسے ” آئس کریم “ کہتے ہیں ۔
کھانوں میں پودینہ ڈالنے سے ان کی خوشبو اور ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اسے حسب ضرورت سبزیوں میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ مقدار کا تعین غذا کی کمی یا زیادتی پرمنحصر ہے ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye
تِل نباتاتی گوشت
Til Nabatati Gosht