Ramzan Main Juices Ziada Istamal Karain - Article No. 960
رمضان میں جوسز زیادہ استعمال کریں - تحریر نمبر 960
ماہ رمضان کے ساتھ گرمی بھی اپنے عروج پر ہے۔ رمضان میں جہاں لوگ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو بڑی تعداد میں سمیٹتے ہیں وہیں،رمضان المبارک میں سحروافطار سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
جمعہ 17 جون 2016
ماہ رمضان کے ساتھ گرمی بھی اپنے عروج پر ہے۔ رمضان میں جہاں لوگ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو بڑی تعداد میں سمیٹتے ہیں وہیں،رمضان المبارک میں سحروافطار سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لوگ خاص اہتمام سے سحرہ افطار کی تیاریاں کرتے اور اپنے عزیز اوقارب کو اپنے بال مدعو کرتے ہیں۔ رمضان کے آتے ہی خواتین کی مصروفیت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔ گھر کے دیگر کاموں اور عبادت کے ساتھ ساتھ سحروافطار کی تیاری بھی ان کے کاموں میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ ایک موسم گرما کے روزے اور دوسرا کشن میں دیر تک کھڑے ہوکر سحروافطار کے پکوان تیار کرنا ان سب کی وجہ سے خواتین کو خاصی مشکل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ساری صورتحال میں خواتین نہ تو ٹھیک سے عبادت کرپاتی ہیں اور نہ ہی انہیں آرام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
(جاری ہے)
رمضان المبارک میں تلی ہوئی چیزیں جیسے پکوڑے سموسے، رول، وغیرہ کااستعمال کم سے کم کیاجائے کیونکہ ایک تو انہیں بنانے میں خاصی محنت درکار ہوتی ہے دوسرا یہ کہ ایسی تلی ہوئی چیزوں کے استعمال سے لوگ رمضان میں بہت سی بیماریوں کاشکار بھی ہوجاتے ہیں۔ اگر ان چیزوں کو بنانا بہت ضروری بھی ہوتو ایک چیز ایک دن میں اور دوسری اگلے دن میں بنائیں۔ اس طرح وقت کی بھی بچت ہوگی اور ان تلی ہوئی چیزوں کوکھانے سے معدے میں گڑبڑ ہونے کاخدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
افطارمیں فریش جوسز کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ جوس، ملک ،شیک کااستعمال کرنے سے جسم کی کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال ہوگی اور کم وقت میں توانائی سے بھرپور مشروب بھی میسر ہوگا۔ رمضان میں تیز مصالوں والی چاٹ کھانے کی بجائے پھلوں کازیادہ سے زیادہ استعمال مفید تاکہ جسم کی طاقت بحال ہوسکے، اس طرح خواتین کوروزے کی حالت میں زیادہ کام بھی نہیں کرنا پڑے گا اور افطاری میں اچھی اور صحت بخش اشیاء کھانے کو ملیں گی۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar