Rasbhari - Umdah Ghizaiyat Ka Sarchashma - Article No. 2437

Rasbhari - Umdah Ghizaiyat Ka Sarchashma

رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ - تحریر نمبر 2437

رس بیری یا رس بھری

جمعرات 12 مئی 2022

وٹامنز،اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرز کا ذخیرہ لئے خوش رنگ اور خوش ذائقہ رس بیری دنیا بھر میں خاصی پسند کی جاتی ہے۔
اس میں موجود Ellagic Acid سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔رس بیری کے تیل میں سورج کے مضر صحت اثرات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ساتھ ہی یہ بڑھتی عمر کے اثرات نمایاں ہونے کے عمل میں بھی کمی لاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا ماسک جھریاں ختم کرنے میں انتہائی موٴثر ہے۔


اس کا استعمال خواتین کی مجموعی صحت پہ اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور کئی نسوانی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ قوت مدافعت کی مضبوطی میں بھی خاصا اہم کردار ادا کرتی ہے۔تو اب آپ تو ان بیریز کی اسموتھی بنائیں،فروٹ سلاد اور ماسک بنا کر لگائیں یہ ہر حال میں انتہائی موٴثر اور صحت بخش پھل ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat