Roghan Narial - Article No. 993

روغن ناریل - تحریر نمبر 993
دل کا دوست پرورتیل
جمعرات 18 اگست 2016
اپنی روزمرہ کے غذائی معمول میں نایل تیل استعمال کرنے سے ہم ہمائی بلڈپریشرذیابیطس گردوں کے مسائل اور نظام ہضم کی تکلیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں
ناریل ایک بین الااقوامی پھل ہے اور دنیا کے تقریباََ تمام ساحلی علاقوں میں بکثرت پایاجاتا ہے ناریل اور روغن ناریل کو لوگ صدیوں سے مختلف اندازاور مختلف ضروریات کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ ناریل ایک ایسا پھل ہے کہ جس سے متعلقہ ہر چیز انسانی صحت کے لیے غیر معمولی فوائد رکھتی ہے۔
جدید تحقیقات کی رو سے روغن ناریل کے بے شمار فوائد منظر عام پرآچکے ہیں۔ گوناگوں ثقافت وتہذیب ومتنوع اقوام میں صدیوں سے روایتی ورواجی طور پر روغن ناریل کوپکانے والے تیل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
(جاری ہے)
جدید تجربات کے نتائج بھی بے حد مثبت ثابت ہوئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ روغن ناریل انسانی استعمال کے لیے بطور غذا بھی مفید پایا گیا ہے۔
ان تجربات نے روغن ناریل سے متعلق بہت سے مفروضات کا خاتمہ کیا کہ ناریل کا تیل استعمال کرنے سے عارضہ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جدید تحقیقات جس میں ہارورڈمیڈیکل اسکول (Harvard medical School) میں کی گئی تحقیق بھی شامل ہے ۔ یہ ثابت کرتے ہیں کہ روغن ناریل درحقیقت دل دوست پرورتیل ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ناریل تیل میں شامل سیر شدہ روغنی مادہ (Saturated) دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ سائنٹیفک کمیونٹی (Scientific community) کی کئی سالوں پر مشتمل تحقیق یہ بتاتی ہے کہ ناریل کے تیل میں شامل روغنی مادہ (Saturated fat) جو کہ ناریل تیل میں 92فیصد تک موجود ہوتا ہے، اپنے اندر میڈیم چین فیٹی ایسڈ (Medium chain fatty acid MCFAs) 62فیصد تک موجود ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی قدرتی شے میں پائے جانے والے (MCFAs) کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔ وہ افراد جو دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء استعمال نہیں کرتے ناریل کے تیل میں موجود (MCFAs) کی اعلیٰ مقداران کی غذائی کمی کو پورا کرتی ہے۔
(MCFAs) کی 50فیصد مقدار (Lauric acid) سے بنتی ہے (Laurric Acid) ایک قلمی ایسڈ ہے جو سبزیوں سے حاصل شدہ چکنائی میں پایا جاتا ہے ۔ اس کی خصوصیات ماں کے دودھ کی خصوصیات سے ملتی جلتی ہیں۔ نارل کے تیل میں موجود روغنی تیزاب (Fatty acid) ہمارے جسم کے مدافعتی نظام (Immune system) کے بحال وبرقرار رکھتے ہیں۔
عام عقائد کے برخلاف ناریل کا تیل جسم میں کولیسٹرول (Cholesterol) کے خلاف مئوثر مزاحمت کرتا ہے۔ کیونکہ یہ میڈیم چین فیٹی ایسڈ (MCFAs) پر مشتمل ہوتا ہے۔ غذا کے ذریعے جسم میں شامل ہونے کے بعد (MCFAs) جسم کو توانائی وقوت کی مقدار بہم پہنچانے کے لیے جلد اور آسانی سے جل جاتے ہیں اور اس طرح وہ جسم میں زائد چربی کی صورت میں جمع نہیں ہو پاتے۔ جیسا کہ دوسرے روغنی مواد (Fatty acid) جمع ہوجاتے ہیں ۔ ناریل کے تیل میں شامل(Low poly unsaturated fatty acid) زیادہ دیر تک جسم میں قیام پذیر رہتے ہیں اور تکسیدی عمل (oxidation) کے خلاف مئوثر مزاحمت کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں۔
روغن ناریل یہ بہترین کارکردگی رکھانے والا ایسا تیل میں جو خلیات کے ٹوٹنے پھوٹنے کے عمل کے دوران صحت مند خلیات کی حفاظت کرتا ہے یہ (LDL Cholestrol) لیول کوکم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح کو بڑھاتا ہے یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال جسمانی قوت وتوانائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس کااستعمال خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ناریل کے تیل کااستعمال (thyroid funtions) تھائی رائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں مدد گارہوتا ہے اور جسم کی ضائع شدہ توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی معاونت کرتا ہے اس لیے اکثرایتھلیٹ (athletes) اور باڈی بلڈر (Body Builders) اپنی غذا میں ناریل کے تیل کو خصوصی طور پر شامل رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کی کارکردگی قوت برداشت یا اسٹیمنا (Stamina) اور جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور جسم کی ضائع شدہ توانائی کو تیزی سے بحال کرتا ہے۔
اپنی روزمرہ کی غذاؤں میں ناریل کاتیل استعمال کرنے سے ہم ہائی بلڈ پریشر شوگر (Diabetes) گردے کی بیماریوں‘ نظام ہاضمہ کی تکلیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں ناریل کے تیل کااستعمال عارضہ قلب کے امکانات کوکم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ناریل کا تیل ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی ‘ طاقتور مدافعتی نظام (immune system) کے حصول کے لیے بھی تیربہدف نسخہ ہے۔
یہ ان بیشمار فوائد میں سے چند ہی ہیں جو ناریل کے تیل میں پائے جاتے ہیں تو اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کی حفاظت کے لیے صحت بخش ناریل کا تیل منتخب کیجیے کیونکہ صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan