Sabz Aur Safeed Elaichi - Article No. 2483

Sabz Aur Safeed Elaichi

سبز اور سفید الائچی - تحریر نمبر 2483

شیریں تر مصالحوں کی بات ہو جائے

منگل 5 جولائی 2022

الائچی ایک نہایت نفیس مصالحہ ہے۔آپ نے سبز الائچی ہزاروں بار مشرقی کھانوں اور تواضع کے لئے پیش کئے جانے والے لوازمات میں استعمال کی ہو گی۔ہمارے کھانے نمکین ہوں یا میٹھے الائچی آپ کو دونوں ذائقوں میں بہار دکھلاتی نظر آئے گی۔
سبز الائچی اینٹی کینسر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات بھی رکھتی ہے۔نظام ہاضمہ کو درست کرتی ہے۔ہچکیوں اور بدہضمی میں مفید ہے۔
سانس کی بدبو اور منہ کی صفائی کے لئے بہترین تریاق ہے۔عرب کھانوں میں یہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔وسطی ایشیا میں تو خاصا مقبول ہے۔گوکہ قیمتاً قدرے مہنگا ہے مگر ہر خاص و عام استعمال کرتا ہے۔
سفید الائچی کے خواص و فوائد
سفید الائچی کو شوشما،بال جوا،گجراتی الائچی اور شرفیوں بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انگریزی میں اسے سبز الائچی کی طرح Cardamom بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے درخت ہندوستان بھر کے مشرقی اور دکنی حصوں میں کنارا،میسور،گرگ،ٹرانکو اور مالا بار وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔ان حصوں پر سفید اور لال پھول لگتے ہیں۔ان میں الائچی کے بیجوں کی سی خوشبو ہوتی ہے۔ان کے پھل کچے پن میں سبز،پکنے کے بعد زرد اور خشک ہونے کے بعد سفید ہو جاتے ہیں۔ان کو خشک کر لیتے ہیں۔ان کے اندر کے بیج جن کو الائچی کے دانے کہا جاتا ہے یہ بیج تکونے ہوتے ہیں لیکن ان کے کنارے تیز دھار نہیں ہوتے۔
بظاہر رنگت سیاہ اور اندر سے سفید،ذائقہ تیز اور چُرچُرا خوشبو دار اور خوشگوار بو ہوتی ہے۔یہ روح کو فرحت پہنچاتی ہے۔سر،معدے اور دل کو توانا رکھتی ہے سینے،حلق اور معدے کی رطوبات کو جذب کرتی ہے۔منہ کی بدبو دور کرتی ہے۔گردے اور مثانے کی پتھری نکالتی ہے۔بھوک پیدا کرتی ہے۔پان کے بیڑے میں الائچی کے دانے ڈال کر کھانے سے منہ کی بدبو جاتی رہتی ہے۔غرضیکہ الائچی سفید ہو یا سبز دونوں ہی بے حد مفید ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat