Salad Kayi Bimariyon Se Mehfooz Rakhti Hai - Article No. 1922

Salad Kayi Bimariyon Se Mehfooz Rakhti Hai

سلاد کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے - تحریر نمبر 1922

اگر سبزیوں کو سلاد کی صورت میں استعمال کیا جائے تو یہ زیادہ مفید ہے۔

ہفتہ 8 اگست 2020

ہمارے جسم کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے گوشت کے ساتھ سبزیاں،پھل،دالیں وغیرہ لینا بھی ضروری ہیں۔اگر سبزیوں کو سلاد کی صورت میں استعمال کیا جائے تو یہ زیادہ مفید ہے۔پکی سبزیوں کی نسبت کچی سبزیاں زیادہ فائدہ مند ہے۔بعض لوگوں کو وقت بے وقت بھوک لگتی ہے۔سلاد کے استعمال سے پیٹ بھی بھر جاتا ہے اور وزن بڑھنے کا مسئلہ بھی نہیں رہتا،کیونکہ سلاد میں کم کیلوریز پائی جاتی ہیں،سلاد کے استعمال سے وہ تمام وٹامنز حاصل ہوتے ہیں جو سلاد میں شامل سبزیوں میں ہوں گے۔
جن لوگوں کا وزن زیادہ ہو وہ سلاد کو بطور کھانا استعمال کرکے اپنا وزن کنٹرول کر سکتے ہیں۔یعنی یہ صرف کھانے کے ساتھ نہیں بلکہ مکمل کھانے کی جگہ بھی کھایا جاتا ہے۔
لفظ سلاد،سال سے نکلا ہے۔

(جاری ہے)

لاطینی زبان میں سال کا مطلب نمک(سالٹ)ہوتا ہے اور سلاد کا مطلب ہے نمک میں ڈوبا ہوا۔اکثر سلاد میں پروٹین،وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔یہ ہلکا پھلکا اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے،جسم کو تازگی اور غذائیت دیتا ہے۔

سادہ اور مزیدار سلاد ہماری صحت کے لئے مفید ہے۔سادہ سلاد میں چند سبزیاں جیسے گاجر،کھیر،امولی،شلجم،ٹماٹر،آلو،پیاز،چقندر،شملہ مرچ باریک کاٹ کر ڈالتے ہیں۔ایک اچھی ڈریسنگ نا صرف دستر خوان کو جازب نظر بناتی ہے بلکہ کھانے کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔سلاد چاہے سادہ ہو یا سجاوٹ سے بھر پور ڈائٹنگ ٹیبل کی زینت بڑھا دیتا ہے،سلاد چاہے کئی قسم کی سبزیوں سے مل کر بنا ہو یا ایک دو سبزیوں سے،ہر قسم کا سلاد صحت کے لئے مفید ہے۔
سلاد چبانے سے بھوک کے احساس کی تسلی ہوتی ہے۔
سلاد سرو(Serve) کرنے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی تیار کر لینا چاہیے تاکہ سارے اجزاء اور ذائقہ اچھی طرح مل جائے،ڈریسنگ کو سلاد میں شامل اجزاء کومد نظر رکھتے ہوئے منتخب کرنا چاہیے اور کھانے سے صرف چند منٹ قبل ڈالنا چاہیے۔
سلاد غذائیت بخش
چونکہ سبزیاں غذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں اس لئے مختلف سبزیوں سے بنا سلاد غذائیت اور وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے۔اگر کھانے سے پہلے ایک پیالہ سلاد کھانے کو اپنی عادت بنا لیں تو صحت اور اسمارٹ نیس ساتھ ساتھ ملیں گی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat