Sehat Bakhash Beej Khaiye - Article No. 751

Sehat Bakhash Beej Khaiye

صحت بخش بیج کھائیے - تحریر نمبر 751

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمدہ بیج بھی غذائیت بخش ہوتے ہیں۔ اور صحت پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ انھیں کھانے کے لئے کوئی خاص اہتمام نہیں کرنا پڑتا سلاد کھاتے وقت اس پر بیج چھڑک لیجیے

ہفتہ 8 اگست 2015

بینش اسرار:
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمدہ بیج بھی غذائیت بخش ہوتے ہیں۔ اور صحت پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ انھیں کھانے کے لئے کوئی خاص اہتمام نہیں کرنا پڑتا سلاد کھاتے وقت اس پر بیج چھڑک لیجیے۔ کوئی میٹھی ڈش تیار کرنے کے بعد بھی انہیں اوپر سے چھڑک دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات بیجوں کو پیس کر ان کا سفوف تیار کر کے خوردنی اشیا میں ملا لیتے ہیں۔
ذیل میں چار ایسے بیجوں کی خاصیتیں بیان کی گئی ہیں جو غذائیت سے بھر پور ہوتے اور صحت میں اضافہ کرتے ہیں۔
املی کے بیج
ان بیجوں میں میگنیزئیم کی مقدار معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔ ایک گلاس دودھ میں جتنی میگنیزئیم ہوتی ہے ان بیجوں میں اس سے تین گنی زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ بیج آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جسم کی بڑھتی ہوئی شکر اور بلڈ پر یشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔ان میں اومیگا۔3 (شحمی تیزاب) ہوتا ہے۔ ان بیجوں میں حل پذیر ریشہ بھی ہوتا ہے جو خراب چکنائی کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔ خراب چکنائی نکلنے سے آپ کا دل بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ ریشہ آپ کے پیٹ کی اضافی چربی کو گلا دیتا ہے۔ جس سے آپ کا جسم ہلکا رہتا ہے۔
السی کے بیج
السی کے بیجوں میں الفالینو لینک(Alpha- Linolenic) تیزاب شامل ہوتا ہے ۔
جو بصارت میں اضافہ کرتا اور جوڑوں کو پتھراتے سے بچاتا ہے۔ نسیجوں کی سختی دور کرتا ہے جب کہ اس میں شامل میگینزئیم کی زیادہ مقدار سے آپ کی قوتِ برداشت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے عضلات صحت مند رہتے ہیں۔
السی کے بیجوں میں چوں کہ ” لگنانس“ (Ligans)جزو کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ لہٰذا ی غدہٴ قدامیہ ، سینے اور پیٹ کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں۔

پٹ سن کے بیج
پٹ سن کے بیجوں میں لحمیات، حیاتین ب اور ھ(وٹامنز بی اور ای) ہوتی ہیں۔ اس لئے یہ آپ کے بالوں کی چمک دمک میں اضافہ کر دیتی ہیں جسم میں لحمیات کی مقدار بڑھ جانے سے آپ کی جلد میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان بیجوں میں اومیگا۔6 کی اچھی مقدار بھی شامل ہوتی ہے لہٰذا یہ جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے سفید ہیں۔
یہ سوزش اور ورم کو کم کرتے ہیں۔ مرکزی اعصابی نطام اور دل کو تقویت دیتے ہیں۔ا س کے علاوہ ان سے وزن بھی کم رہتا ہے۔
تِل کے بیج
تل کے بیجوں کے میں معدنیات وافر مقدار میں ہوتی ہیں جن میں تانبا، فولاد ، فاسفورس اور جست شامل ہے۔ یہ معدنیات ہڈیوں اور عضلات کو مضبوط رکھتی ہیں۔ چناں ہڈیوں میں بھر بھراہٹ کا عمل دیر سے شروع ہوتا ہے۔
وہ افراد جنھیں دمے کی شکایت ہے درج بالا معدنیات سے ان کے پھیپھڑے مضبوط ہو جاتے ہیں اور دمے کی شکایت میں کمی آجاتی ہے ۔ ان بیجوں میں لحمیات کی اچھی مقدار ہوتی ہین اور یہ خلیوں کی پیداوار بڑھاتے ہیں جب کہ فولک اسیڈ اور نایاسن (حیا تین ب مرکب ) نومولود کے اعصابی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔ یہ بیج کھانے سے ذہنی دباوٴ کمی آجا تی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat