Smoothies - Khush Rang O Khush Zaiqa - Article No. 2189

Smoothies - Khush Rang O Khush Zaiqa

اسموتھیز․․․․․خوش رنگ و خوش ذائقہ - تحریر نمبر 2189

یہ موسم گرما کے صحت بخش مشروبات ہیں

بدھ 30 جون 2021

بچے دسترخوان پر رنگا رنگ کھانے اور مشروبات دیکھتے ہی ان کی جانب کیوں لپکتے ہیں ۔اگر آپ انہیں ہر روز یکساں کھانے دیتی ہیں تو ایسا کرنے میں حق بجانب ہیں۔بچے تو بچے ہوتے ہیں کیا بڑے اور بزرگ بھی ہمیشہ روایتی کھانے یا مشروبات استعمال کرتے ہیں نہیں ناں تو پھر مینیوں میں تبدیلی تو ناگزیر ہے۔
آپ بچوں کو اسکواش دیتی ہیں۔دہی اور دودھ کی لسی دیتی ہیں مگر بچے بازاری جوسز (ڈبا بند) پینا چاہتے ہیں۔
تو آج ایسا کچھ کریں کہ گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئے۔بچوں کے جسم میں پانی کی کمی بھی نہ ہو اور کچھ ذائقہ دار ترکیب آزما کے اسموتھیز بنائی جائیں۔
گرمیوں میں خوش رنگ و خوش ذائقہ پھل دستیاب ہوتے ہیں مثلاً پائن ایپل،اسٹرابیری کے لئے چیکو،خربوزے،گرما اور تربوز کے علاوہ سیب اور امرود بھی آپ اسموتھیز میں ایواکاڈو کی تھوڑی سی مقدار ملا دیں۔

(جاری ہے)

یہ بہترین مشروب اینٹی آکسیڈنٹ کا خزانہ بن جائے گا۔
اب جبکہ کورونا کی تیسری لہر کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور بچوں کی کلاسز بھی آن لائن ہو رہی ہیں۔دفاتر میں بھی ہجوم اور بھیڑ سے بچاؤ کے لئے گھروں سے کام کرنے کی تلقین کی گئی ہے تو ایسے میں توانائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی ازحد ضروری ہے۔جب تک مالٹے اور دوسرے سٹرس فروٹس مارکیٹ میں تازہ بہ تازہ دستیاب تھے ہم اور آپ اس قدرتی غذا سے وٹامن C لے رہے تھے مگر ایسا نہیں کہ گرمیوں میں وٹامن C کے قدرتی ذرائع معدوم ہو جاتے ہیں۔
سمجھدار مائیں موسمی پھلوں کے سیزن ختم ہونے سے پہلے ان پھلوں کو تراشوں اور عرقیات کی شکل میں فریز کر لیتی ہیں۔آپ کی آئس کیوبز کی ٹرے میں پھلوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔شہد اور دہی ہر موسم میں دستیاب ہوتے ہیں۔آپ مصنوعی سفید شکر کا استعمال کم کرکے گڑ اور شہد کے استعمال کو فروغ دے سکتی ہیں تاکہ بچوں کو قدرتی غذائیت بھری خوراک ملے۔ عام طور پر بچے خشک میوہ جات،دہی اور سبزیوں والی اسموتھیز چکھتے ہیں مگر شوق سے پیتے نہیں ہیں اگر بچوں کا ہاضمہ خراب نہ ہو تو یا کسی قسم کی الرجی کی شکایت بھی نہ ہو تو انہیں ان غذاؤں کی طبی افادیت ضرور بتائیے تاکہ وہ طرز غذا بدل لیں۔

آج بچوں کی پسند کے تین یا دو پھلوں کے ساتھ تھوڑی سی ادرک،اورنج جوس اور ایواکاڈو تھوڑی سی مقدار میں شامل کرکے اسموتھی تیار کیجیے ۔اگر میٹھا ذائقہ درکار ہو تو صرف شہد ملا لیں۔یہ سب اجزاء Blend کرکے خوشنما گلاسوں میں یہ مشروب پیش کیجئے۔ضروری ہے کہ پیاس صرف فزی ڈرنکس سے ہی بجھائی جائے بچوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ فزی ڈرنکس ہڈیوں سے کیلشیم لے کر انہیں وقت سے پہلے ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat