Sorakh Long K Faidy - Article No. 1438

Sorakh Long K Faidy

سرخ لونگ کے فائدے - تحریر نمبر 1438

سرخ لونگ میں مندمل کرنے کی طاقت پائی جاتی ہے۔یہ ٹنکچر اور کیپسول کی شکل میں بھی دستیاب ہے

جمعہ 14 دسمبر 2018

صدیوں سے سرخ لونگ کو بہت سی بیماریوں کا علاج سمجھا جاتا ہے.حال ہی میں ڈنمارک کی آرتھس یونی ورسٹی نے اس پر تازہ تحقیق کی ہے اور اس جڑی بوٹی کے طبّی فوائد پر روشنی ڈالی ہے ۔یہ خشک جڑی بوٹی کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کی چائے بھی بنائی جا سکتی ہے ۔سرخ لونگ میں مندمل کرنے کی طاقت پائی جاتی ہے۔یہ ٹنکچر اور کیپسول کی شکل میں بھی دستیاب ہے ۔

سرخ لونگ کو اپنی غذا میں شامل کرنے کی بہت ہی معقول وجوہ ہیں ۔
ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید
سرخ لونگ میں کیلسےئم اور دوسری معدنیات (منرلز)ہوتی ہیں ۔ان کے علاوہ اس میں دوسرے صحت بخش اجزا بھی ہوتے ہیں ،لہٰذا اگر آپ اپنی ہڈیاں مضبوط رکھنا چاہتے ہوں تو لونگ کھائیں ۔تازہ تحقیق کے مطابق لونگ سے ہڈیوں کا بھُر بھُر اپن(اوسٹیو پوروسز)ختم ہو جاتا ہے اور جوڑوں کی بیماریاں بھی دور ہوجاتی ہیں ۔

(جاری ہے)


ہارمونوں کی سطح میں توازن
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرخ لونگ کھانے سے ایّام کا نظام بہتر ہو جاتا ہے ،کیوں کہ اس میں ”آئسوفلیوونس“(ISOFLAVONES)اجزا ہوتے ہیں ،جن سے آپ کا مزاج بھی خوش گوار رہتا ہے ۔اپنی غذاؤں میں لونگ کو شامل کر لیجیے،اس سے چھاتی اور غدّئہ قدامیہ (پروسٹیٹ گلینڈ)کے سرطان کا خدشہ بھی نہیں رہتا۔

دل کو صحت مند رکھتی ہے
سرخ لونگ میں فلیوونائڈز(FLAVONOIDS)بھی ہوتے ہیں ،جن سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے ۔چناں چہ جن مریضوں میں دل کی کم زوری کی خاندانی بیماری پائی جاتی ہے یا جنھیں عارضہ قلب کی شکایت رہتی ہے ،معالج انھیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہفتے میں تین دن لونگ کھائیں ۔اسے کھانے سے حملہ قلب اور فالج کے خدشات کم ہوجاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ اس میں ایک ایسا خاص جُزو بھی پایا جاتا ہے ،جس سے دل کے عضلات قوی ہوجاتے ہیں اور شریانوں میں تھکّے نہیں پڑتے ۔اس طرح دل کی بیماریوں قریب نہیں آتیں ۔
جِلد کی شگفتگی کے لیے
لونگ میں ایسے اجزا بھی ہوتے ہیں ،جو عمر رسیدگی کو روکتے ہیں ۔یہ جِلد میں لچک بھی پیدا کرتی ہے ،لہٰذا جھرّیاں پڑنے کے خدشات نہیں رہتے۔

جِلد کے لیے بنائی جانے والی وہ کریمیں جن میں لونگ کا عرق شامل ہوتا ہے ،خراب بافتوں (ٹشوز)کو صحت مند رکھتی ہیں اور جِلد کو دھوپ کے مضراثرات سے بچاتی ہیں ۔اس کے علاوہ ایکزیما،چہرے پر پڑنے والے چکتّوں (RASHES)اور جِلد کی دوسری خرابیوں کو بھی ختم کرتی ہیں ۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے
سرخ لونگ میں حیاتین ج(وٹامن سی )ہوتی ہے ،جو قدرتی طور پر قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔اس کے علاوہ اس سے موسمی بخار اور جراثیمی تعدیے(انفیکشنز)بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat