Strawberry Aik Sehat Bakhash Phal - Article No. 1300

Strawberry Aik Sehat Bakhash Phal

سٹرابری ایک صحت بخش پھل - تحریر نمبر 1300

سٹرابری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے

بدھ 2 مئی 2018

شیزہ کرن


اس موسم میں خوبصورت سرخ رنگت اور سبز پتوں والا پھل سٹرابری ہر علاقے میں دکانوں اور ریڑھیوں پر ہی نظر آتا ہے یہ پھل صحت کی ضمانت تو ہے ہی اسے محبت کی علامت بھی کہا جاتا ہے اس پھل کی چھ سو اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ یہ پھل کے طور پر استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ آئس کریم، ملک شیک، سلاد اور مشروبات میں استعمال ہوتا ہے۔

بڑے بڑے مختلف ہوٹلوں میں آج کل سٹرابری ویک منایا جا رہا ہے۔ جہاں گملوں میں بھی یہ پھل اگایا گیا ہے اور میزوں پر بھی سجایا گیا لیکن بہت کم لوگ اس کی افادیت سے آگاہ ہیں۔ جبکہ سٹرابری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے اس میں موجود اجزا سرطان سے بچائو کے لئے کام آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سٹرابری کھانے والے کینسر جیسے مہلک مرض سے بچے رہتے ہیں اس میں فائبر سیلی کون، پوٹاشیم، میگنیشم جست آئیوڈین فولک ایسڈ ، وٹامن بی 2 بی 5 ، بی 6 اور میکنز کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سٹرابری میں ہیں مختلف اجزاء اینٹی ایجنگ صلاحیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے جھریوں اور بڑھاپے سے بچاکر انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے سٹرابری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ آنکھوں کی انفیکشن اور دیگر امراض چشم میں بھی انتہائی مفید ہے۔ سٹرابری میں موجود فائٹو کیمیکلزکولیسٹرول لیول کو نارمل رکھتے ہیں۔ پوٹاشیم اور میگنیشم کی بدولت ہائی بلڈ پریشر میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اس کو کھانے سے قوت مدافعت بحال رہتی ہے اور نزلہ زکام سمیت بیشتر اقسام کی انفیکشن سے انسان محفوظ رہتا ہے اس میں موجود فائٹونیوٹرنٹن سوجن یعنی ورم کوروکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس میں مودی جزبرون پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں زنانہ ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا اس میں موجود فلیوٹائڈز سرطان قلب امراض اور ہڈیوں کی کمزوری میں بھی فائدہ مند ہیں گردے، پتے اور جگر کے امراض کی صورت میں سٹرابری کھانے سے پرہیز کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat