Tursh O Sheree Ananas Sab Ko Labahy - Article No. 1341

Tursh O Sheree Ananas Sab Ko Labahy

ترش و شیریں انناس سب کو لبھائے - تحریر نمبر 1341

اس پھل کے 8 اہم فوائد کونسے ہیں؟ طبی افادیت۔۔ اس پھل میں غذائیت کا فقدان نہیں بیشتر وٹامنز، معدنیات جن میں پوٹاشیئم، کاپر، مینگینز، کیلشیئم ، میگنیزیئم، وٹامن C ، بیٹا کیروئین، تھیامین، وٹامن B6 ، فولیٹ اور حل پزیر فائبر موجود ہے۔

جمعرات 2 اگست 2018

اس پھل کے 8 اہم فوائد
طبی افادیت
اس پھل میں غذائیت کا فقدان نہیں بیشتر وٹامنز، معدنیات جن میں پوٹاشیئم، کاپر، مینگینز، کیلشیئم ، میگنیزیئم، وٹامن C ، بیٹا کیروئین، تھیامین، وٹامن B6 ، فولیٹ اور حل پزیر فائبر موجود ہے۔
آرتھرائٹس کے مرض کے لئے
جوڑوں کے دردوں ، ان کے مابین ہونے والی سوزش، عضلاتی کھینچاؤ میں انناس میں موجود ایک خاص جز جیسے Bromelain کہتے ہیں اثر دکھاتا ہے۔

یہ مخصوص قسم کی پروٹین ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے بھر بھرے پن میں افاقہ دیتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ
ایک گلاس کے برابر جوس یا ایک پیالی بھر کٹا ہوا انناس وٹامن C کی یومیہ درکار غذائیت یعنی 13% فیصد (دن بھر کے لیے)درست انتخاب ہو سکتا ہے۔ وٹامن C کے لئے کہا جا تا ہے کہ یہ قوت مدافعت میں حیران انگیز حد تک اضافہ کرتا ہے اور خون کے سفید خلیا ت کو متحرک کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک فعال ترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو فری ریڈیکلز کے نقصات کو رفع کرتا ہے۔ میٹا بولزم بہتر بناتا ہے۔کولاجن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ یہ ذخم مندمل کرتا ہے اور جسم کو بیماری سے پہنچے والے ردِ عمل سے محفوظ رکھتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ کے لئے
منہ ، گلے، سینے اور دیگر جسمانی اعضاء کے کینسر سے بچاؤ کرنے والا یہ پھر وٹامن A ، کیروٹین، برومیلیئن، فیلونائڈذ اور منیگیز پر مشتمل ہے۔
یہ تمام عناصر مل کر مختلف سرطانوں سے محفوظ کر لیتے ہیں۔
قبض، اسہال اور نظام ہاضمہ کی خرابی کے لئے
انناس دل کے لئے بھی اچھا پھل ہے۔ تنگ شریانوں کو کھولتا ہے۔ خون منجمد ہونے سے بچاتا ہے۔فائبر کی موجودگی کے باعث ہاضمے کے مسائل فوری طور پر حل کرتا ہے۔انناس کا جوس غذا کے ہضم ہونے میں فعال کردارادا کرتا ہے۔ پیٹ کی خرابی یا اسہال کی صورت میں بھی اسے کھانا یا اس کا جوس استعمال کرتا بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

موسم سرما اور گرما دونوں میں قابل استعمال
سانس کی تکالیف ، کھانسی ، نزلے زکام کی شکایت میں بھی انناس کھانا بے حد موافق رہتا ہے۔دمے کے مریض بھی اسے وقتاََ فوقتاََ کھائیں تو طبیعت بحال رہتی ہے۔
دانتوں کے امراض نے نجات کے لئے
صحت مند اور مضبوط مسوڑھوں کے لئے ، کمزور دانتوں کے لئے ، گرتے بالوں اور عصبی اضمحلال کو دور کرنے میں معاون پھل ہے۔
یہ دانتوں کے لئے بے حد طاقتور بھی ہے۔بلتے ہوئے دانتوں کو قائم رکھتا ہے۔
بینائی کے لئے بہترین
آنکھ انسانی جسم کا بے حد اہم عضو ہے۔ آنکھوں کی متعدد تکالیف، بینائی کی کمزوری اور بینائی پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات زائل کرنے کے لئے یہ بہترین بیٹا کیروٹین ہے۔
دوران خون کو رواں رکھے
انناس میں پوٹاشیئم ایک خاص معدنی ذرہ موجود ہے جو ہر قسم کے دباؤ، ذہنی تناؤ اور شریانوں میں تنگی کے باعث ہونے والی تکالیف کو رفع کر سکتا ہے۔Plaque دور کرنے کے لئے اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو فوری فائدہ دیتا ہے۔تاہم ماں بننے والی خواتین زائد مقدار میں انناس استعمال کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat