Vitamin D Ki Kami Bimariyon Ka Bais - Article No. 2588

Vitamin D Ki Kami Bimariyon Ka Bais

وٹامن ڈی کی کمی بیماریوں کا باعث - تحریر نمبر 2588

دنیا بھر میں تقریباً 1 بلین سے زائد افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں

پیر 28 نومبر 2022

وٹامن ڈی کی کمی سے مراد یہ ہے کہ ہمارے جسم میں ہماری ضروریات کے مطابق وٹامن ڈی موجود نہیں۔یہ دنیا بھر میں پایا جانے والا ایک اہم مسئلہ ہے۔دنیا بھر میں تقریباً 1 بلین سے زائد افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے آدھے لوگوں میں وٹامن ڈی کا اثر باقی نہیں رہتا۔یہ ہماری ہڈیوں کے میٹابولزم اور کیلشیم کے لیولز کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
اسے سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اسے ایکٹو ہونے کیلئے سورج کی روشنی درکار ہوتی ہے۔اس کی کمی بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے جس میں ہڈیوں کی کمزوری،فریکچرز،پٹھوں کی کمزوری اور دیگر مسائل شامل ہیں۔انسانی جسم 50 سے 80 فیصد تک وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے حاصل کرتا ہے جبکہ بقیہ ہماری خوراک سے آتا ہے۔زیادہ گہرے رنگ کے افراد اور بڑھاپے میں انسان دھوپ سے وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار حاصل نہیں کر پاتا۔

(جاری ہے)


آسٹریلوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی 14 سالہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی سطح کم ہونے سے انسانی خون میں پائے جانے والے کیمیکل ”سیرم“ کی کمی سے بھی کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ماہرین نے تحقیق کے لئے برطانیہ سے 3 لاکھ سے زائد افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کیں اور 14 سال تک ان کی صحت اور وٹامن ڈی کا جائزہ لیا اور پھر اس عرصے دوران ہلاک ہو جانے والے افراد کی موت کے اسباب کو بھی جانچا۔
ماہرین نے تحقیق کے دوران لوگوں کے بلڈ ٹیسٹس کرنے سمیت ان میں وٹامن ڈی کی کمی کی مقدار کا بھی خیال رکھا اور نتیجہ اخذ کیا کہ جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے وہ دل کے امراض سمیت کینسر اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ہلاک ہونے والے افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث دیگر بیماریاں ہوئیں،جس وجہ سے وہ ممکنہ طور پر قبل از وقت چل بسے۔اگرچہ ماہرین نے کہا کہ وٹامن ڈی کی قلت کا قبل از وقت موت سے تعلق دریافت کرنے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے،تاہم نتائج سے معلوم ہوتا ہے وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کو بھی بھربھرا کرنے سمیت دیگر ذہنی و جسمانی مسائل کا سبب بھی بنتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat