White Sugar - Article No. 2806

White Sugar

سفید چینی - تحریر نمبر 2806

زیادہ چینی کا استعمال صحت کے لئے مضر ہے

بدھ 17 جنوری 2024

ڈاکٹر سید امجد علی جعفری
حکیم محمد سعید شہید نے تقریباً پچاس سال قبل اپنی تحقیق سے یہ ثابت کیا تھا کہ زیادہ چینی کا استعمال صحت کے لئے مضر ہے اور اب جدید تحقیقات نے اس پر مزید روشنی ڈالی ہے، بلکہ مہر ثبت کر دی ہے۔چینی کے زائد استعمال سے خون میں یوریٹ Urate کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے گردوں کے افعال متاثر ہو جاتے ہیں۔
گٹھیا کا مرض لاحق ہو جاتا ہے، جس میں جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے اور جوڑ متورم ہو جاتے ہیں۔وزن بڑھتا ہے۔امراضِ قلب ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔اینڈروجن ہارمونز کی تعداد بڑھنے سے چہرے پر دانے،کیل مہاسے نکلتے ہیں۔
ذیابیطس سے متاثر ہونے کے امکانات تو بڑھتے ہی ہیں، ساتھ ہی سرطان، خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کم چینی استعمال کرنے والوں کی نسبت زیادہ چینی استعمال کرنے والے افراد جلد ڈپریشن/ یاسیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔بڑھاپے بھی جلد وارد ہوتا ہے، تو خلیات کی عمر کم ہوتی رہتی ہے۔توانائی کم ہو جاتی ہے، جگر چربیلا ہو جاتا ہے۔سنگین مذمن بیماریاں جڑ پکڑ لیتی ہیں۔بھوک وقت سے پہلے لگنا شروع ہو جاتی ہے۔پیٹ میں چربی زیادہ جمع ہوتی ہے اور پیٹ باہر نکل آتا ہے۔
خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔خون میں تھکوں کا بننا، خون کی نالیوں کی تنگی، ہائی بلڈ پریشر/ بلند فشار خون بھی زائد چینی کے استعمال کا نتیجہ ہیں۔فالج ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔جسم متورم رہتا ہے۔انسولین کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔الغرض جسم کے تمام کے تمام نظام کچھ نہ کچھ متاثر ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ اس عمل کو کیسے کم کیا جائے؟تو اس کا آسان سا حل ہے۔وہ یہ کہ مٹھائی اور میٹھی اشیاء کم کھائیں۔مثلاً مونگ پھلی سے بنا مکھن،بازاری کھانے،مغربی و مشرقی میٹھے مشروبات بمعہ کوکا کولا،پھلوں کے رس کم ہی پئیں،میٹھی چائے نہ پئیں تو بہتر ہے۔دودھ اور چائے بغیر شوگر یا بہت ہی کم میٹھا ڈال کر پینے میں کوئی حرج نہیں۔یاد رکھیے، علاج احتیاط سے بہتر ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat