- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Arvi - Qudrati Tor Par Wazan Kam Karne Wali Sabzi
Arvi - Qudrati Tor Par Wazan Kam Karne Wali Sabzi - Article No. 2745

اروی ۔ قدرتی طور پر وزن کم کرنے والی سبزی - تحریر نمبر 2745
اس کا مزاج اور اس کی تاثیر سرد تر اور دیر سے ہضم ہوتی ہے
جمعرات 20 جولائی 2023
نسرین شاہین
اروی ایک مقبول جڑ والی سبزی ہے،جو آلو کی طرح زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے۔موسمِ برسات کی یہ سبزی سیاہ،سرخ اور سفید اقسام میں دستیاب ہے،لیکن محض بیرونی چھلکے کا رنگ مختلف ہوتا ہے،اندر سے تمام اقسام کا رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔اروی کی ایک قسم جنگلی بھی ہے،لیکن یہ بہت مشکل سے گلتی ہے،اس لئے اسے کھانے میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔موسم گرما کی اس مشہور ترکاری کے پتے چوڑے،صاف اور چکنے ہوتے ہیں،جن میں غذائیت پائی جاتی ہے۔ان پتوں کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے،لیکن ان کی تیزی اور شوریت کی وجہ سے زبان اور منہ کا اندرونی حصہ کٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔چونکہ اروی کے پتوں کی خصوصیت چبھنے والی ہوتی ہے،لہٰذا اسے املی کے ساتھ اُبالنا چاہیے،تاکہ اس کی تیز بو ختم ہو جائے۔
اُبلی ہوئی اروی کے سلائس کاٹ کر ان کے ذائقہ دار چپس بھی بنائے جا سکتے ہیں۔اروی کے پتوں سے لذیذ کباب بنائے جاتے ہیں،تو انہیں پالک کے پتوں کی طرح بیسن میں شامل کر کے پکوڑے بھی بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اروی کو گوشت اور پالک کے ساتھ بھی پکایا جا سکتا ہے۔اروی پکاتے ہوئے گرم مصالحہ ضرور استعمال کریں۔
اروی میں کئی مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کا مزاج اور اس کی تاثیر سرد تر اور دیر سے ہضم ہوتی ہے۔فربہی مائل افراد کے لئے اروی کا استعمال اس لئے مفید ثابت ہوتا ہے کہ ان کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے،کیونکہ نشاستہ اور ریشہ پوری طرح ہضم نہیں ہو پاتا ہے،اس لئے وزن بڑھ نہیں پاتا ہے۔اروی نظام ہضم کو تقویت پہنچاتی ہے۔اس کے استعمال سے انتڑیوں میں موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔گٹھیا،قبض اور ریاح کے مریضوں کو اس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔البتہ ہائی بلڈ پریشر،مثانے کے امراض،خونی بواسیر اور خون کی کمی کے شکار مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔اروی جلدی امراض میں بھی شفا کا باعث بنتی ہے اور جلد کی خشکی اور شکنیں دُور کرتی ہے۔کسی جلدی مرض یا خون میں خرابی پیدا ہو جانے کے سبب بعض اوقات زیرِ جلد گلٹیاں اور گانٹھیں بن جاتی ہیں۔ان گلٹیوں کو گھلانے کے لئے اروی مفید ہے۔اس کے لئے سیاہ اروی کے پتے اور ڈنڈیوں کا رس نکال کر اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے گلٹیوں والی جگہ پر لیپ کریں۔جلد ہی گلٹیاں گھل جائیں گی۔جذام،خارش، اور داد جیسے جلدی امراض میں اروی کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگر کسی زخم سے خون رس رہا ہو،تو اروی کے پتوں کا رس نکال کر پینے اور متاثرہ جگہ پر لیپ کرنے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔اروی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بیشتر امراض کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
اروی ایک مقبول جڑ والی سبزی ہے،جو آلو کی طرح زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے۔موسمِ برسات کی یہ سبزی سیاہ،سرخ اور سفید اقسام میں دستیاب ہے،لیکن محض بیرونی چھلکے کا رنگ مختلف ہوتا ہے،اندر سے تمام اقسام کا رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔اروی کی ایک قسم جنگلی بھی ہے،لیکن یہ بہت مشکل سے گلتی ہے،اس لئے اسے کھانے میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔موسم گرما کی اس مشہور ترکاری کے پتے چوڑے،صاف اور چکنے ہوتے ہیں،جن میں غذائیت پائی جاتی ہے۔ان پتوں کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے،لیکن ان کی تیزی اور شوریت کی وجہ سے زبان اور منہ کا اندرونی حصہ کٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔چونکہ اروی کے پتوں کی خصوصیت چبھنے والی ہوتی ہے،لہٰذا اسے املی کے ساتھ اُبالنا چاہیے،تاکہ اس کی تیز بو ختم ہو جائے۔
(جاری ہے)
اروی میں کئی مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کا مزاج اور اس کی تاثیر سرد تر اور دیر سے ہضم ہوتی ہے۔فربہی مائل افراد کے لئے اروی کا استعمال اس لئے مفید ثابت ہوتا ہے کہ ان کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے،کیونکہ نشاستہ اور ریشہ پوری طرح ہضم نہیں ہو پاتا ہے،اس لئے وزن بڑھ نہیں پاتا ہے۔اروی نظام ہضم کو تقویت پہنچاتی ہے۔اس کے استعمال سے انتڑیوں میں موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔گٹھیا،قبض اور ریاح کے مریضوں کو اس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔البتہ ہائی بلڈ پریشر،مثانے کے امراض،خونی بواسیر اور خون کی کمی کے شکار مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔اروی جلدی امراض میں بھی شفا کا باعث بنتی ہے اور جلد کی خشکی اور شکنیں دُور کرتی ہے۔کسی جلدی مرض یا خون میں خرابی پیدا ہو جانے کے سبب بعض اوقات زیرِ جلد گلٹیاں اور گانٹھیں بن جاتی ہیں۔ان گلٹیوں کو گھلانے کے لئے اروی مفید ہے۔اس کے لئے سیاہ اروی کے پتے اور ڈنڈیوں کا رس نکال کر اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے گلٹیوں والی جگہ پر لیپ کریں۔جلد ہی گلٹیاں گھل جائیں گی۔جذام،خارش، اور داد جیسے جلدی امراض میں اروی کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگر کسی زخم سے خون رس رہا ہو،تو اروی کے پتوں کا رس نکال کر پینے اور متاثرہ جگہ پر لیپ کرنے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔اروی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بیشتر امراض کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

سنگھاڑا
Singhara

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi