Beetroot Ke Fawaid - Article No. 2240

چقندر کے فوائد - تحریر نمبر 2240
اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ فولاد اور قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے
پیر 6 ستمبر 2021
(جاری ہے)
اس کے گودے کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔
اس کی بعض قسمیں انتہائی سرخ جبکہ کچھ اقسام کم سرخ ہوتی ہیں۔چقندر کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ شکر تیار کرنے کے کام بھی لایا جاتا ہے۔اس میں وٹامنز بی کے علاوہ کیلشیم‘فاسفورس اور آئرن پایا جاتا ہے۔اسے کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور جگر کی کارکردگی درست کرتا ہے۔تلی کے لئے بھی مفید ہے۔سر درد کی صورت میں چقندر کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔سرطان کا علاج
یورپی ممالک چقندر پر سرطان کو دور کرنے کیلئے تجربات کر رہے ہیں اور بعض کے خیال میں سرطان میں چقندر مفید ثابت ہوتا ہے۔ فرانس کے معالج سرطان کے مریضوں کو ایک کلو چقندر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
قبض کشا
یہ قبض کشا ہے ورموں کو دور کرتا ہے اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے اس میں غذائیت بہت ہوتی ہے اس کے پتوں کو بطور ساگ پکا کر کھایا جاتا ہے اور بعض لوگ اس میں تھوڑی سی مسور کی دال بھی ملا لیتے ہیں۔
بالوں کو لمبا اور نرم کرنا
بیرونی استعمال میں چقندر ابال کر اس کا پانی سر کی خشکی دور کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس سے بال لمبے اور نرم ہو جاتے ہیں۔
سر کی خشکی
اس کے علاوہ چقندر کے پتوں کو مہندی کے پتوں کے ہمراہ پیس کر سر پر لیپ کرنے سے بھی بالوں کو نئی طاقت ملتی ہے اور سر کی خشکی جاتی رہتی ہے۔بعض حکماء نے اس کی چند اہم خوبیاں بیان کی ہیں۔
مفرح دماغ
اس کا استعمال دماغ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ دماغ کی تکان کو دور کرکے اسے تروتازہ کر دیتا ہے۔
بلغم کا علاج
اس کا مسلسل استعمال گلے میں گرنے والی اور سینے کی بلغم کو خشک کرتا ہے۔
برائے قوت باہ
قوت باہ کے لئے اس کو ایک ایسے ٹانک کا درجہ حاصل ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ورم اور ریاح کا علاج
ورم اور ریاح کو تحلیل کرنے کی قدرتی صلاحیت اس میں وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔اس کے لئے اس کا رس پینا مفید ہے۔
خون اور دودھ کی کمی کا علاج
نہ صرف انسانی خون میں خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے بلکہ وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہوں لیکن ان کا دودھ بچے کے لئے پورا نہ پڑتا ہو چقندر استعمال کریں تو ان کے دودھ میں اضافہ ہو گا تاہم درد قولنج اور معدے کے مریضوں کے لئے مضر اثرات رکھتا ہے بلکہ کمزور معدے کے افراد کو کھانے کے بعد اپھارہ کی شکایت ہو سکتی ہے اور پیٹ پھولتا ہوا محسوس ہو سکتا ہے تاہم ہر چیز کی طرح اس کا حد سے زیادہ استعمال مضر ثابت ہو سکتا ہے۔
انیمیا کا علاج
چقندر سے خون کی پیدائش میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر چقندر اور ٹماٹر کا جوس استعمال کیا جائے یا ان کا سوپ تیار کر لیا جائے تو یہ دبلے پتلے حضرات کے لئے یا جن کا وزن کم ہو یا پھر ان میں خون کی کمی کی شکایت ہو تو یہ ان تمام شکایات کا ازالہ کر دیتا ہے۔ایسے ننھے سے بچے جن کے جسم میں خون کی شدید کمی ہو انہیں اس سبزی کا جوس یا رس پلائیں۔انشاء اللہ چند ماہ میں خون کی کمی کی شکایت ختم ہو جائے گی۔یہ سبزی ہر عمر کے بچوں اور خواتین و حضرات کے لئے مفید ہے۔
بلغم اور ریاح کے لئے
اس کا مزاج گرم ہے۔چقندر سینے کی نالیوں کو کھولتا ہے اور بلغم ختم کرکے جسم سے خارج کرتا ہے۔ورم اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔
درد گردہ اور گنٹھیا
درد گردہ اور گنٹھیا میں آرام پہنچاتا ہے۔اعصاب کو قوت دیتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔قبض کشا ہے۔جسم کی عام لاغری کو ختم کرنے میں اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
گنج کا علاج
سر کے بالوں کو نرم و ملائم کرنے اور سر پر بال اُگانے کے لئے اس کے پتے مہندی کے ہمراہ پیس کر سر پر لگائیں۔سر کے بال اُگنے لگیں گے اور نرم و ملائم ہوں گے۔
پتھری کا اخراج
چقندر پانی میں اس طرح اُبالیں کہ اس کا پانی گاڑھا گاڑھا نکل آئے۔ہر روز تین چار بار تین چھٹانک پانی مریض کو پلائیں۔انشاء اللہ پتھری ریزہ ریزہ ہو کر خارج ہو جائے گی۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

بڑھتی عمر میں صحت بخش غذائیں کھائیں
Barhti Umar Mein Sehat Bakhsh Ghizain Khaain

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

گنے کے جوس کے کرشماتی فوائد
Ganne Ke Juice Ke Karishmati Fawaid

مصالحہ جات کی افادیت
Masala Jaat Ki Afadiyat

شہد غذا بھی شفا بھی
Shehad Ghiza Bhi Shifa Bhi

صحت بخش خشک میوہ جات
Sehat Bakhsh Khushk Mewajat

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر
Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide