Ganna Aur Uss Ke Tibbi Fawaid - Article No. 2365

Ganna Aur Uss Ke Tibbi Fawaid

گنا اور اُس کے طبی فوائد - تحریر نمبر 2365

گنا نہ صرف مالی بلکہ صحت کے حوالے سے بھی نہایت نفع بخش ہے

جمعہ 4 فروری 2022

ماہا نوشین
گنا دنیا کی سب سے زیادہ اُگائی جانے والی فصل ہے اور جن ممالک میں اس کی کاشت زیادہ کی جاتی ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ہمارے ملک میں گنے کی کاشت جنوری اور فروری میں ہوتی ہے اس کے پودے کی اونچائی چھ سے بارہ فٹ اور تقریباً ہر آدھے فٹ پر گانٹھے بنی ہوتی ہیں جبکہ فصل کی تیاری میں پورا سال لگ جاتا ہے۔

برصغیر پاک و ہند میں پائی جانے والی فصل گنا نہ صرف مالی بلکہ صحت کے حوالے سے بھی نہایت نفع بخش ہے۔گنے کو دانتوں کے ذریعے چھیل کر چوسا جاتا ہے اور مشین کے ذریعے اس کا رس نکال کر بھی پیا جاتا ہے اور اس سے گڑ اور کھیر بھی تیار کی جاتی ہے۔ہمارے ہاں گنے کے رس میں عام طور پر لیموں،پودینہ اور کالا نمک شامل کرکے پیا جاتا ہے جس سے اس کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)


گنے کا رس مختلف نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے۔گنے کے رس میں کیلشیم،میگنیشیئم،آئرن،پوٹاشیم،پروٹین،کاربوہائیڈریٹ اور فاسفورس کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کو اندر سے مضبوط بناتی ہے۔گنا گردے کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔گنے کا رس گلے میں خراش اور نزلہ کے علاج کے لئے بہترین ٹانک ہے۔گنا قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔
شہد میں گنے کا رس ملا کر پینے سے قے رُک جاتی ہے اور انار کے ساتھ ملا کر پینے سے خونی دست رُک جاتے ہیں۔یرقان کے مریضوں کے لئے گنے کا جوس کسی اکسیر سے کم نہیں نظام انہضام کی بہتری کے لئے گنے کا جوس مفید ہے۔گنے کا جوس دل کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح بڑھنے نہیں دیتا۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj