Khattay Meethay Rasile Phal - Article No. 2363

Khattay Meethay Rasile Phal

کھٹے میٹھے،رسیلے پھل - تحریر نمبر 2363

رنگت،خوشبو اور ذائقے میں بے مثال

بدھ 2 فروری 2022

Citrus Fruits یعنی لیمونی پھل اس موسم میں قدرت کا انمول عطیہ ہیں۔ویسے تو موسم گرما میں بھی جو پھل آتے ہیں قدرت نے ان میں بھی انسانی صحت کے لئے مفید اجزاء شامل کئے ہیں مگر سردیوں کے خاص پھل مثلاً سنگترے،مالٹے،چکوترے،موسمیاں اور اسی نوع کی دیگر اقسام ان دنوں دستیاب ہیں۔مالٹے ہی میں آپ کو مختلف ذائقے ملتے ہیں ان میں مکمل میٹھا اور ترش ذائقے والا مالٹا بھی ملتا ہے۔
آپ مالٹا کھائیں بھی اور اس کا جوس بھی پئیں۔اسی طرح سنگترے میں بہترین حکمت چھپی ہے۔آغاز میں چھوٹے سائز کے میٹھے سنگترے آتے ہیں اور بعد ازاں کینو اپنی بہار دکھاتے ہیں۔
یہ تمام سٹرس فروٹس قدرتی شکر کے ساتھ ساتھ وٹامن C کا بھرپور خزانہ لئے ہوئے ہیں اور سردیوں کی بیماریوں اور ملیریا کی روک تھام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بہترین گریپ فروٹ پیدا ہو رہا ہے۔

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ چکوترا کھایا جائے تو فائبر کی ممکنہ مقدار مل جاتی ہے اور اگر جوس پیا جائے تو موسمی عارضے اور مختلف جراثیم کے خلاف ڈھال بنتی ہے۔یہ مضر کولیسٹرول کو متوازن رکھتے ہوئے دل کے دورے کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھتا ہے۔ذیابیطس میں بے حد مفید ہے۔جسمانی وزن میں کمی اور بالوں کی خشکی سے نجات ملتی ہے۔
Mandarin
مٹھاس بھرا سنگترہ قدرے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے۔
ایک گرام چکنائی اور چند کیلوریز پر مشتمل یہ پھل موسم کے آغاز میں آتا ہے۔ایک کپ کے برابر اس سنگترے میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن C ،بیٹا کیروٹین اور کیروٹینائڈز،Lutein اور Zeaxanthin موجود ہیں۔ یہ عناصر بینائی کے لئے موثر ترین ہیں۔
مالٹا
چھوٹے سائز کا اور بڑا دونوں عوامی پسندیدگی رکھتے ہیں۔پاکستان میں اس میل کی ایک قسم ابھی بھی کاست ہوتی ہے جو اندر سے سرخ اور چقندری رنگ کی ہوتی ہے۔
یہ پھل جگر کے لئے بہترین افادیت رکھتا ہے۔اس میں مٹھاس برائے نام ہو تو بھی بے حد مفید ہے وزن نہیں بڑھاتا۔بلند فشار خون کو روکتا ہے۔
مٹھا
جسے Lime کہا جاتا ہے یہ کاغذی اور Sweet دونوں قسموں میں دستیاب ہے۔وٹامن کے علاوہ اس پھل میں آئرن،کیلشیم،وٹامن Thiamin,B6اور پوٹاشیم موجود ہیں۔
لیموں
اس کی بھی دو قسمیں ہیں ایک وہ جو ہم عام استعمال کرتے ہیں اور دوسری رف لیمن کہلاتی ہے۔
یہ گردوں کی پتھری،ہاضمے کی درستگی اور کینسر میں مفید ہے۔گرمیوں اور سردیوں دونوں موسموں میں بہترین نتائج دیتا ہے۔وزن میں کمی کے لئے نیم گرم پانی ہمیں لیموں کے چند قطرے فائدہ دیں گے۔
کینو
بیجوں والا اور بغیر بیجوں والے دونوں ہی غذائیت بخش اور عمدہ ذائقے رکھتے ہیں۔یہ پھل وٹامن E اور C سے بھرپور ہے۔خون صاف کرتا ہے اور وائرل انفیکشن (موسمی اثرات) سے بچاتا ہے۔
جلد اور آنکھوں کو صحت مند بناتا ہے۔اس سے دل،گردے اور پھیپھڑے کے کینسر کے خلاف تحفظ ملتا ہے۔روزانہ ایک کینو کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کینو اور سنگترہ دل کی کمزوری کا علاج
ترشی یعنی کھٹاس کھانسی کے لئے مضر ہوتی ہے لیکن کینو اگر ترش بھی ہو تو کھانسی کے خاتمے کے لئے مفید ہے۔اگر آپ کے یہاں سردیوں کے یہ خاص پھل ترش بھی آ جائیں تو اسے شہد اور مصری ملا کر کھا لیں۔یہ گلے کی خراش میں نقصان نہیں دیتے بلکہ افاقہ دیتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj