Machli Khaiye Tandrust Rahiye - Article No. 2366

Machli Khaiye Tandrust Rahiye

مچھلی کھائیے تندرست رہیے - تحریر نمبر 2366

کیلشیم‘آیوڈین‘فیٹی ایسڈز اور وٹامن A اور D سے بھرپور مچھلیوں کو باقاعدگی سے اپنے غذائی معمولات میں شامل کرکے اپنے مدافعاتی نظام کو مضبوط بنائیں

ہفتہ 5 فروری 2022

1۔ مچھلیاں نہ صرف پروٹین کا خزانہ ہیں بلکہ یہ Antioxidant Selenium کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔جو کہ دل کے امراض اور کینسر کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔
2۔ سمندری مچھلیوں میں آیوڈین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔آیوڈین Thyroid Gland کے غدود کے فعل مستعد رکھنے میں کارآمد ہے۔یہ غدود ہمارے Metabolism کو کنٹرول رکھتا ہے۔
3۔ مچھلیوں میں Vitamin A کی بھی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔
جو کہ ہماری صحت مند جلد‘بصارت اور مدافعاتی نظام کے لئے بہت اہم ہے۔
4۔ Salmon اور Sardines یا کین پیک مچھلیوں میں نرم کانٹے ہوتے ہیں جنہیں آسانی سے کھایا جا سکتا ہے۔جس کی وجہ سے کیلشیم کی وافر مقدار حاصل ہوتی ہے۔کیلشیم جو کہ مضبوط صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کے لئے ضروری ہے۔نوجوان عورتوں کے لئے کیلشیم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ ان میں ہڈیاں سکڑنے کی بیماری Osteoporosis کے امکانات کو ختم کر دیتا ہے۔
5۔ روغنی مچھلیاں جیسے Mackerel,Salmon اور Omega-3 Trout اور Omega-6 کے اچھے ذرائع ہیں۔جو کہ دل کے امراض کے امکانات بہت کم کر دیتا ہے۔
6۔ خول والی مچھلیاں جیسے Oysters زنک سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ مدافعاتی نظام کے عمل کے لئے ضروری ہے۔
7۔ Omega-3 اور Fatty Acid کی کمی جسم میں ہونے والے متعدد ری ایکشنز کو جنم دیتی ہے۔
جو لوگ روغنی مچھلیاں استعمال کرتے ہیں انہیں Arthritis, Psoriasis اور ایگزیما جیسے امراض نہیں ہوتے ہیں۔
8۔ جب آپ دھوپ میں نکلتے ہیں تو یہ روشنی آپ کے جسم میں Vitamin D منتقل کرتی ہے جو کہ صحت مند جسم کے لئے ضروری ہے لیکن اگر آپ اپنی مصروفیات یا بیماری کی وجہ سے زیادہ وقت گھر میں گزارتے ہیں تو آپ اس سے محروم ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگوں کو روغنی مچھلیاں کھانا چاہیے کیونکہ یہ Vitamin D سے بھی بھرپور ہوتی ہیں۔

9۔ ایک رپورٹ کے مطابق مچھلیوں کا باقاعدہ استعمال چھاتی کے کینسر کے امکانات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔
10۔ روغنی مچھلیوں میں موجود روغن (Fats) ماہواری کے دوران درد کی شکایت کو بھی کم کر دیتا ہے۔کیونکہ ان میں درد رفع کرنے والے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ایسے ایام کے دوران ہر دوسرے دن روغنی مچھلی کھانے کی کوشش کریں۔
قدرتی طور پر کچھ رقیق مادے لگے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ مچھلی کی صفائی اور دھونے کے دوران آسانی سے صاف ہو جاتے ہیں۔
اگر سالم مچھلی خریدنا ممکن نہ ہو یا آپ نہ خریدنا چاہتی ہوں تو فلیٹس یا اسٹیکس خریدتے وقت بھی ان باتوں کو ضرور دھیان میں رکھیں کہ مچھلی کا گوشت نم،چمکدار اور سفید ہونا چاہیے۔یاد رکھیے کہ گوشت کا سفید ہونا بہت اہم ہے۔
کوشش کریں کہ مچھلی اسی دن پکائیں،جس دن خریدی ہے‘لیکن اگر مچھلی کو آپ اسی دن نہیں پکانا چاہتی ہیں تو ضروری ہے کہ اس کو محفوظ کرنے سے پہلے مچھلی صاف کرکے دھو لیں اور ایک صاف اور ہوا بند برتن میں رات بھر کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
Shellfish کو محفوظ کرکے نہیں رکھنا چاہیے۔ان کا استعمال خریداری والے دن ہی کر لینا چاہیے۔آپ کو سپر اسٹورز اور مچھلی کی مارکیٹوں میں مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں کی ایک وسیع ورائٹی باآسانی دستیاب ہو جائے گی۔ان کو آپ سالم یا تیار شدہ حالت میں خرید سکتی ہیں۔
مچھلی بلاشبہ قدرت کا بہترین عطیہ ہے۔اپنے دسترخوان کو اس بیش قیمت غذا سے رونق بخشیں اور اگر آپ کبھی کبھار مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں تو اس خوبصورت سرد موسم میں قدرت کی عطا کردہ اس بہترین نعمت سے ضرور لطف اندوز ہوں اور اپنی ذوقی کلیوں (Taste Buds) اور جسم کی غذائی ضرورت دونوں کو بیک وقت آسودگی بخشیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj