- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain - Article No. 2818

موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں - تحریر نمبر 2818
اس عام سی سبزی کے بے شمار وٹامنز اور مفید اجزاء صحت کو بے شمار فوائد پہنچاتے ہیں
بدھ 21 فروری 2024
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے سرسوں کے ساگ کو زخموں کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ اس کے کھانے سے گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔کچھ افراد خون کی صفائی کیلئے سرسوں کا ساگ کھاتے ہیں تو کچھ کھانسی یا گلے کی خراش کا علاج اس میں ڈھونڈتے ہیں۔
جدید تحقیق میں بھی سرسوں کے ساگ کے فوائد کو ثابت کیا گیا ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ اس میں پالک سے زیادہ وٹامن A جبکہ مالٹے سے زیادہ وٹامن C ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں اس کے روایتی استعمال کے تمام فوائد کی جانچ پڑتال تو نہیں کی گئی مگر صحت کیلئے اس کے متعدد فوائد ضرور ثابت کئے ہیں۔
(جاری ہے)
اس میں وٹامن B1‘وٹامن B3‘وٹامن B6‘وٹامن K‘وٹامن C‘وٹامن A‘کیلشیم‘پوٹاشیم‘پروٹین‘کاربوہائیڈریٹس‘آئرن‘زنک‘ فاسفورس اور فائبر جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔سرسوں کے ساگ میں موجود طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس سے خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔خلیات کو نقصان پہنچنے سے جوڑوں کے امراض،امراضِ قلب اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔تحقیقی رپورٹس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور متعدد دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس کے ساتھ ساتھ سرسوں کے ساگ میں وٹامن C کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔یہ وٹامن مضبوط مدافعتی نظام کیلئے ضروری ہوتا ہے اور جسم میں اس کی کمی سے اکثر بیمار رہنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔اسی طرح وٹامن A بھی امراض کے خلاف مدافعتی ردعمل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے سرسوں کے ساگ کو اکثر کھانے سے امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔ان سبزیوں میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں اور شریانوں میں چربیلا مواد جمع نہیں ہوتا‘جس سے امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
سرسوں کے ساگ میں موجود وٹامن K خون کے جمنے کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ غذا کے ذریعے مناسب مقدار میں وٹامن K کے حصول سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور فریکچر سے تحفظ ملتا ہے۔
سرسوں کے ساگ میں لیوٹین ہوتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں اور عمر بڑھنے سے بینائی میں آنے والی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق لیوٹین سے دماغی ٹشوز کو فائدہ ہوتا ہے۔اس سے دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

بڑھتی عمر میں صحت بخش غذائیں کھائیں
Barhti Umar Mein Sehat Bakhsh Ghizain Khaain

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

گنے کے جوس کے کرشماتی فوائد
Ganne Ke Juice Ke Karishmati Fawaid

مصالحہ جات کی افادیت
Masala Jaat Ki Afadiyat

شہد غذا بھی شفا بھی
Shehad Ghiza Bhi Shifa Bhi

صحت بخش خشک میوہ جات
Sehat Bakhsh Khushk Mewajat

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر
Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide