Sattu - Article No. 2746

ستو - تحریر نمبر 2746
ستو کا شربت گرمی کی شدت ختم کرتا ہے
پیر 24 جولائی 2023
چند سال قبل تک خاص طور پر خطہ پنجاب میں گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لئے عموماً شکر ملا ستو کا شربت استعمال کیا جاتا تھا،جو سر سبز صوبے کی روایت بھی تھی اور ثقافت بھی،مگر شہر تو شہر اب دیہات میں بھی یہ روایت اور ثقافت تقریباً دم توڑ چکی ہے اور ہماری نئی نسل تو اب شاید ستو کے نام سے بھی واقف نہ ہو۔گزشتہ چند برسوں سے ہر طرف کولڈ ڈرنکس یا انرجی ڈرنکس کا دور دورہ ہے،جن میں غذائیت ہے،نہ دوائی افادیت۔یہی وجہ ہے کہ کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے بے تحاشا استعمال سے کئی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔اس کے برعکس قدرتی اشیاء سے تیار کردہ مشروبات جسمانی و ذہنی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور ان کے مضر اثرات بھی نہیں۔
(جاری ہے)
جیسے ستو،املی،آلو بخارے،تربوز اور گنے کا شربت یا پھر لسی وغیرہ۔
ستو کا شربت پنجاب کی روایت ہے،لیکن اب کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی ستو کا شربت خوب نوش کیا جاتا ہے۔ستو ایک قسم کا آٹا ہے،جسے گندم اور جَو کو آگ پر پکا کر حاصل کیا جاتا ہے۔پھر اس آٹے کو شکر کے شربت میں ملا کر شربت کی صورت نوش جان کیا جاتا ہے۔یہ پاک و ہند ہی نہیں،عرب کے کئی ممالک میں بھی بڑی رغبت سے پیا جاتا ہے۔عرب ممالک میں اسے سویق کہتے ہیں۔ستو کا شربت گرمی کی شدت ختم کرتا ہے،جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے۔پیشاب آور ہے۔طبیعت کو فرحت بخشتا ہے۔ہاتھ، پاوٴں کی جلن ختم کرتا ہے۔پیاس بُجھاتا ہے،جب کہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔نیز، لو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔گرمی سے ہونے والی کمزوری رفع کرتا ہے۔آنتوں کے لئے مفید ہے۔ستو امراضِ قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

سنگھاڑا
Singhara

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi