Turnip - Safeed Aur Jamni Sabzi - Article No. 2362

Turnip - Safeed Aur Jamni Sabzi

شلجم ․․․ سفید اور جامنی سبزی - تحریر نمبر 2362

شب دیگ اور شلجم گوشت کا لطف لیجئے

پیر 31 جنوری 2022

شلجم کا نباتاتی نام Brassica Rapa ہے۔یہ جڑ ہے جو ادرک کی طرح زمین میں پیدا ہوتی ہے۔اس میں فائبر،وٹامن C,A اور K کے علاوہ B6,B5 اور B2 موجود ہیں۔وٹامن B کی ان شاخوں کے ساتھ Folate کی مقدار ماؤں اور بچیوں کے لئے بے حد مفید جزو ہے۔معدنیات کی تفصیل دیکھی جائے تو مینگنیز،پوٹاشیم،آئرن اور کیلشیم اس کے علاوہ ہیں اور یہیں تک بس نہیں ہمیں شلجم سے بہتر اور معیاری فاسفورس،اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی ملتے ہیں۔

پتوں والے شلجموں کی افادیت بھی خوب ہے اور درمیانے سائز کے ایک شلجم (پکنے کے بعد) میں 34 کیلوریز،4 گرام فائبر اور ایک گرام پروٹین اور وٹامن C مل جاتا ہے۔مغربی دنیا میں شلجم کی کچی حالت میں کھانے کی روایتیں بھی ملتی ہیں اور اسے چھیل کر پکانے کا طریقہ بھی رائج ہے اسی طرح دنیا کے کچھ خطوں میں شلجم بیک بھی کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیم میں گلا کر سوپ بنانے اور اُبال کر Stews کی شکل میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔


غذائی افادیت (100 گرام)
کیلوریز 28
ٹوٹل فیٹ 0.1
سیچوریٹڈ فیٹ 0 گرام
کولیسٹرول 0 ملی گرام
سوڈیم 67 ملی گرام
پوٹاشیم 191 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹس 6 گرام
ڈائٹری فائبر 1.8 گرام
شکر 3.8 گرام
پروٹین 0.9 گرام
وٹامن 35C فیصد
وٹامن 5/1B6
کیلشیم 3 فیصد
آئرن 1 فیصد
میگنیزیئم 2 فیصد
وٹامن 3811g A
وٹامن 0.072B2 ملی گرام
وٹامن 0.411B3 ملی گرام
وٹامن 0.18B6 ملی گرام
وٹامن 1.88E ملی گرام
وٹامن 368K ملی گرام
اس سبزی کو پتوں سمیت پکائیں یا علیحدہ یہ دونوں طریقوں سے ہڈیوں کو توانا رکھتی ہے۔
یہ پھیپھڑوں کے لئے بھی مفید ہے۔سگریٹ کے دھوئیں میں موجود زہریلے مواد انسانی جسم سے وٹامن A ضائع کر دیتے ہیں۔جس سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔شلجم کے پتوں میں وٹامن A وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔یہ اس کمی کو پورا کرتا ہے۔
دمہ کے مرض میں مفید
شلجم کی مانع سوزشی صلاحیت وٹامن C سے عمدہ مرکب کی شکل میں ڈھل کر دمے اور سانس کی بیماری میں ڈھال بنتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لئے
شلجم کے پتوں میں Lutein ایک ایسا جزو ہے جو بینائی کو تقویت دیتا ہے اور دھندلاہٹ کا غذائی علاج ہے تاہم کسی بھی شکایت کے ازالے کے لئے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرانا ضروری ہے۔
شلجم آنتوں کی دوست سبزی ہے
ویسے تو تمام سبزیاں جن میں فائبر پایا جاتا ہے آنتوں کے لئے اتنی ہی مفید ہیں مگر شلجم قبض میں بھی مفید ہے اور آنتوں کے افعال درست رکھنے والی سبزی ہے۔سردیوں کے موسم میں شلجم گوشت اور کشمیری ڈش شب دیگر بہت لطف دینے والی ڈشز ہیں۔اس لئے موسم کے ساتھ ساتھ غذائیت بھرے شلجموں کو پکایئے یہ ضیافتوں کے لئے بھی خاص ڈش ہو سکتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj