Ahista Ahista Khayeen Kiyon - Article No. 919

Ahista Ahista Khayeen Kiyon

آہستہ آہستہ کھائیں کیونکہ - تحریر نمبر 919

ہر کوئی بہت ہی سمارٹ اور خوش کن نظر آنا چاہتا ہے اس لئے لوگ از خود ہی اپنی خوراک کا چارٹ بنالیتے ہیں یا پھر وزن کم کرنے والی گولیاں بازار سے خرید کر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بس چلے تو وہ چاقو لے کر اپنا فالتو گوشت بھی نوچ لیں

بدھ 6 اپریل 2016

ہر کوئی بہت ہی سمارٹ اور خوش کن نظر آنا چاہتا ہے اس لئے لوگ از خود ہی اپنی خوراک کا چارٹ بنالیتے ہیں یا پھر وزن کم کرنے والی گولیاں بازار سے خرید کر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بس چلے تو وہ چاقو لے کر اپنا فالتو گوشت بھی نوچ لیں۔ ویسے تو ورزش ہی وزن کو کم کرسکتی ہے کہ آپ کھائیں لیکن آہستہ آہستہ کھائیں۔ سادہ لفظوں میں چبا چبا کر کھائیں اور کھانے میں جلد بازی کو بالکل ترک کردیں آپ کو خود لگے گا کہ آپ کے وز ن میں فرق پڑے گا۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خوراک کی پہلی پناہ گاہ معدہ ہوتی ہے جو مسلسل گردش میں رہتا ہے اور خوراک کو ابتدائی طور پر ہضم کرتا ہے۔ آہستہ کھانے کا مطلب یہ ہوا کہ آپ معدے کو تھوڑی مقدار میں خوراک باہم فراہم کریں تو اس کی استعداد کار بڑھے گی اور اگر تیزی سے کھاتے ہیں اور لقمے پر لقمے معدے میں گرتے جاتے ہیں تو اس کا نتیجہ بدہضمی ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اگر معدہ کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں غذا ملتی رہے گی تو اس کو ہضم کرنے کے لئے دماغ سے سگنلز بھی مناسب تعداد میں آتے رہیں گے۔ زیادہ تیزی سے کھانے کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف معدے پر بوجھ بڑھائیں گے بلکہ دماغ کو بھی تیزی سے اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اس عادت کا فائدہ یہ ہوگا کہ معدے پر غیر معمولی بوجھ نہیں پڑے گا اور خوراک کی ٹریفک کا بہاوٴ آنتوں میں بھی آہستہ ہوگا اور آنتیں بہترین انداز میں خوراک کے اجزاء کو الگ کرکے خون کا حصہ بنانے میں کامیاب رہیں گی، اس طرح صحت برقرار رہے گی اور موٹاپے سے بھی نجات رہے گی۔

Browse More Healthart