Stomach Ulcer Ki Nishandahi Saans Ke Zariye - Article No. 2814

Stomach Ulcer Ki Nishandahi Saans Ke Zariye

پیٹ کے السر کی نشاندہی سانس کے ذریعے - تحریر نمبر 2814

اب پیٹ کے السر کی تشخیص مریض کے سانس کے جائزے کے ذریعے ممکن ہو سکے گی

ہفتہ 10 فروری 2024

پیٹ کا السر‘پیپٹک السر یا گیسٹرک السر ایک ہی بیماری کے مختلف نام ہیں۔جو پیٹ کی دیواروں میں زخم ہو جانے سے پیدا ہوتی ہے۔یہ چھوٹی آنت کا پہلا حصہ ہوتا ہے۔اس بیماری کی وجہ ہیلی کوبیکٹر پائلوری نامی جرثومہ اور رد سوزش ادویات ہوتی ہیں اور اس مرض میں پیٹ میں شدید درد اُٹھتا ہے۔اس بیماری کے بارے میں جاننے کے لئے ڈاکٹر عموماً اینڈوسکوپی کرتے ہیں جس کیلئے ایک ٹیوب پیٹ اور چھوٹی آنت میں عدسے سمیت ڈالی جاتی ہے لیکن اب اینڈوسکوپی کے بجائے صرف سانس کا جائزہ لے کر ڈاکٹر پتہ لگا سکیں گے کہ مریض پیٹ کے السر میں مبتلا ہے یا نہیں۔
ایس این لوس نیشنل سینٹر فار سیک سائنسز کے مانک پردھان کے مطابق ہم نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے پیٹ کے السر کو جاننے کے لئے فقط ایک ڈیٹیکٹر میں سانس چھوڑنا ہو گا جو لیزر اسپیکٹرو اسکوپی اور ماس سپیکٹرو میٹری کے ذریعے مرض کا پتہ چلائے گا یہ تکنیک مرض کی ابتداء کا پتہ لگانے کے بعد علاج کے بعد بھی سانس کے ذریعے مرض کے خاتمے کا ٹیسٹ کرے گی اور اس کی سب سے بڑی خوبی اینڈوسکوپی اور بایوپسی سے چھٹکارا ہے۔

(جاری ہے)

مانک پردھان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسان کے چھوڑے گئے سانس میں تین سے چار ہزار مالیکیولز ہوتے ہیں جو بعض بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔بیماری کی صورت میں یہ مالیکیولز تبدیلی کے عمل سے گزرتے ہیں۔ان مالیکیولز کے ذریعے پیٹ کے السر کا جائزہ لیا جائے گا یہ نئی تکنیک 95 فیصد درست نتائج کی حامل ہے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لئے اس تکنیک کا استعمال نہایت مفید رہے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جتنی بار ضرورت ہو ٹیسٹ کیا جا سکے گا اور اس میں کراس انفیکشن کا خطرہ بھی نہیں ہو گا۔

Browse More Healthart