Barish K Mausam Main Ahtiat Zaroori Hai - Article No. 998

بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے - تحریر نمبر 998
برسات کے موسم میں مختلف قسم کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔ ان میں ہیضہ، ٹائیفائڈ، سوزش جگر الف (ہیپاٹائٹس اے ) اسہال اور مچھروں اور آلودہ پانی کے سبب لاحق ہونے والے امراض شامل ہیں۔
جمعہ 26 اگست 2016
اس موسم میں سب سے زیادہ احتیاط کھانے پینے کے معاملے میں کرنی چاہیے۔ سب سے پہلے گھر میں صفائی ستھرائی کا زیادہ خیال رکھیں، خاص طور پر باورچی خانے کی۔
برتن استعمال کرنے سے پہلے انھیں صابن سے خوب اچھی طرح دھولیں۔ کھانے پینے کی اشیاڈھانپ کررکھیں۔ برسات کے موسم میں گوشت کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ زیادہ روغنی اور مرچ مسالے والی غذاؤں کے بجائے ہلکی پھلکی زودہضم اشیا کھانی چاہییں۔
(جاری ہے)
بازاری غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
برسات کے موسم میں سرکا، لیموں اور کیری کا شربت پینا چاہیے۔ سرکے میں ہری مرچ اور پیاز ڈال کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ پانی اُبال کر پینا چاہیے۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے خوب اچھی طرح دھونے چاہییں۔ سبزیاں اور پھل خوب دھوکر کھانے چاہییں۔
بارش کے موسم میں بچوں کا زیادہ خیال رکھیں۔ بچے غذائی بداحتیاطی کے سبب اسہال میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اسہال میں مبتلا بچوں کو او آر ایس (ORS) پلانا چاہیے، اس لیے کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اوآرا یس پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اس لیے کہ او آرایس میں گلوکوس، سوڈئیم کلورائڈ سوڈیم نائٹریٹ اور پوٹاشیئم کلورائڈ ہوتا ہے، جونمکیات کی کمی پوری کردیتا ہے اور بچے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
Browse More Healthart

ڈاؤن سنڈروم
Down Syndrome

تپِ دق
Tap E Diq

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

طلاق کے بعد نفسیاتی مسائل
Talaq Ke Baad Nafsiyati Masail

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid