Barsaat Ka Mausam Aur Ahtiat K Taqazay - Article No. 1114

برسات کا موسم اور احتیاط کے تقاضے - تحریر نمبر 1114
برسات کا موسم جہاں ایک طرف چہروں پر شادابی لاتا ہے وہاں یہ موسم کچھ احتیاط کا بھی متقاضی ہے۔ اس موسم میں بادلوں کی اٹکھیلیاں دل میں خوشیوں کا احساس بھرتی ہیں اور انسان ایک عجیب ترنگ اور سرمستی کی کیفیت میں ہوتا ہے۔ لمحہ لمحہ بدلتی موسم کی صورتحال کبھی گرمی کی شدت کم کرتی ہے اور کبھی حبس جی جلانے لگتا ہے۔
پیر 24 جولائی 2017
(جاری ہے)
ان کے علاوہ بارش میں بھیگ جانے کی وجہ سے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ اور الرجی بھی لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اس موسم میں سب سے زیادہ احتیاط کھانے پینے کے معاملے میں کرنی چاہیے۔ سب سے پہلے گھر میں صفائی ستھرائی کا زیادہ خیال رکھیں، خاص طور پر باورچی خانے کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔ برتن استعمال کرنے سے پہلے انہیں صابن سے خوب اچھی طرح دھو لیں۔ کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر رکھیں۔ برسات کے موسم میں گوشت کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ زیادہ روغنی اور مرچ مصالحے والی غذاوٴں کے بجائے ہلکی پھلکی اور زود ہضم اشیا کھانا زیادہ بہتر ہے۔ بازاری غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ برسات کے موسم میں سرکا، لیموں اور کیری کا شربت پینا چاہیے۔ سرکے میں ہری مرچ اور پیاز ڈال کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ پانی اُبال کر پینا چاہیے۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے خوب اچھی طرح دھونا چاہئیں۔ سبزیاں اور پھل خوب دھو کر کھانا چاہئیں۔ بارش کے موسم میں بچوں کا زیادہ خیال رکھیں۔ بچے غذائی بے احتیاطی کے سبب اسہال میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اسہال میں مبتلا بچوں کو او آر ایس (نمکول) پلانا چاہیے، اس لیے کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ او آر ایس پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اس لیے کہ او آرایس میں گلوکوز، سوڈیم کلورائیڈ، سوڈیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم کلورائیڈ ہوتا ہے، جو نمکیات کی کمی پوری کر دیتا ہے اور بچے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچے ہم سے زیادہ حساس ہوتے ہیں، وہ اگر آلودہ ماحول میں رہیں گے تو ان پر بیماریوں کے حملہ آور ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ اس لیے انہیں کھانے پینے اور دیگر معاملات میں ترتیب سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں بے وقت کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ احتیاطی عمل صرف بچوں کیلئے ہے، بلکہ ان کی ضرورت ہر عمر کے افراد کیلئے اتنی ہی فائدہ مند ہے جتنی بچوں کیلئے، اس لیے گھر کے تمام افراد کو ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ صحت مند رہتے ہوئے اس موسم سے لطف اندوز ہو سکیں۔Browse More Healthart

دمہ سے محفوظ رہیے
Dama Se Mehfooz Rahiye

ہڈیوں کی بوسیدگی ایک تکلیف دہ مرض
Hadiyon Ki Boseedgi Aik Takleef Deh Marz

شیزوفرینیا ۔ ذہین لوگوں کی بیماری
Schizophrenia - Zaheen Logon Ki Bimari

دمہ ایک دائمی مرض
Dama Aik Daimi Marz

زندگی راکھ نہ ہونے دیں
Zindagi Rakh Na Hone Dein

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

ہنستے رہئے جیتے رہئے
Hanste Rahiye Jeete Rahiye

اٹھنے بیٹھنے کے درست انداز اپنائیں
Uthne Baithne Ke Durust Andaz Apnain

روزے کے طبی فوائد
Roze Ke Tibbi Fawaid

گہری پُرسکون نیند مگر کیسے
Gehri Pur Sukoon Neend Magar Kaise

تپ دق ۔ ایک مہلک مرض
Tuberculosis - Aik Mohlik Marz

روزے رکھنے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roze Rakhne Ke Baad Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain