Behtar Sehat K Liye - Article No. 911

Behtar Sehat K Liye

بہتر صحت کے لئے - تحریر نمبر 911

صحت کو بہتر بنانے کے لئے کچھ طریقے کافی سادہ ہوتے ہیں جیسے وزن کم کرنا ہو تو کم کھائیں اور ورزش زیادہ کریں ۔جسمانی توانائی بڑھانی ہو توزیادہ نیند لیں۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا نسخہ زیادہ پانی میں چھپا ہے۔

منگل 29 مارچ 2016

صحت کو بہتر بنانے کے لئے کچھ طریقے کافی سادہ ہوتے ہیں جیسے وزن کم کرنا ہو تو کم کھائیں اور ورزش زیادہ کریں ۔جسمانی توانائی بڑھانی ہو توزیادہ نیند لیں۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا نسخہ زیادہ پانی میں چھپا ہے۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جو مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں واقعی جادوجیسا اثر رکھتی ہیں۔
بہتر نیند کے لیے کافی کا استعمال:
ایک جاپانی تحقیق کیمطابق ایک سے دو کپ کافی پینے کے بعد بیس منٹ تک کی نیند لی جائے تو لوگ خود کو زیادہ چوکس اور اپنے ٹاسکس میں پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محسوس کرتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ بیس منٹ کی یہ جھپکی اس وقت ختم ہوتی ہے جب کیفین کا اثرشروع ہوتا ہے۔اور دماغ میں ایک ما لیکیول ایڈنوائرکلئیرہو جاتا ہے جس سے چوکسی کی شرح بڑھ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)


کپڑوں کاسائز یکساں یا چھوٹا رکھنے کے لیے وزن بڑھائیں :
اگر کوئی خاتون وزن نہیں کرتی تو وہ اپنے سے بھی زیادہ وزن والی ساتھی کے مقابلے میں بڑا کپڑا پہننے پر مجبور ہو تی ہے۔

اور اس کی وجہ زیادہ چربی کی مقدار ہے۔اگر خواتین ورزش کی عادی ہوتی ہیں تو ان کے جسم میں چربی کم اور مسلز یعنی پٹھوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ ان کے کپڑوں کا سائز کبھی نہیں بڑھتا بلکہ سست طرززندگی کی عادی خواتین کے مقابلے میں کم ہی ہوتا ہے تو ورزش کے ساتھ اپنا وزن بڑھانا ایک کارگر نسخہ ہے۔
کم کھانے کے لئے زیادہ کھائیں :
سو کیلوریز پر مشتمل بسکٹ یا جلیبی آپ کی بھوک نہیں مٹاتے اور آپ کو مزید کھانا پڑتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق کم مقدار میں کھانے سے آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور آپ کو مزید کچھ کھانے کی خواہش ہوتی ہے لیکن زیادہ اور سادہ کھانے سے آپ دیر تک خود کو بھوک سے آزاد محسوس کرتے ہیں اور مجموعی طور پر کیلوریز کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔
صحت مند دانتوں کے لئے کھانے کے فوراً بعد برش نہ کریں :
کبھی بھی کھانے یا کوئی مشروب پینے کے فوری بعد دانت صاف نہ کریں خاص طور پر اگر وہ تیزابیت پیدا کرنے والے کھانے ،ترش پھل ،اسپورٹس ڈرنکس ،ٹماٹر، سوڈا وغیرہ ہوں کیونکہ ان چیزوں کے استعمال سے دانتوں کے اوپر موجود سفید چمکدار تہہ نرم پڑ جاتی ہے اگر اس دوران برش کیا جائے تو اس تہہ پر تیزابی اثرات کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

تھکاوٹ کا شکارہونے پر انرجی ڈرنکس سے گریز:
انرجی ڈرنکس میں کافی کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیفین ہوتی ہے جو وقتی طور پر توانائی کا احساس بڑھا دیتی ہے مگر اس کے اثرات کافی ناخوشگوار ہوتے ہیں جیسے دل کی دھڑکن میں تیزی اور چڑچڑا پن وغیرہ۔لوگ خود کو پہلے سے زیادہ سست ،تھکاوٹ کا شکار اور سر میں دھند سی محسوس کرنے لگتے ہیں ۔

پیٹ میں گیس کی تکلیف پر پانی کا استعمال :
جب آپ پیٹ میں گیس کی تکلیف محسوس کرتے ہوں تو ہوسکتا ہے آ پ کو پانی پینے کا خیال بہت برا لگے۔لیکن ہائی فائبر والی غذا کے بعد جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی فائبر کو ایک جیل جیسے مادے کی شکل میں تبدیل کر دیتا ہے جس سے معدے میں گیس کا اپھار کم ہو جاتا ہے۔
وزن میں کمی کے لئے ڈائٹ کولڈ ڈرنکس سے گریز:
اگر آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو ڈائٹ سمیت ہر طرح کی کولڈ ڈرنکس چھوڑ دیں ۔
ایک تحقیق کے مطابق ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرنے والے اپنے کھانے میں زیادہ کیلوریز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ مشروب کمر کے پھیلاوٴ میں آئندہ دس برسوں کے دوران ستر فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔
ٹھنڈک کے لیے گرم مشروب کا استعمال :
شدید گرم صبح کو جو چیز آپکو تیزی سے ٹھنڈک پہنچا سکتی ہے وہ ٹھنڈا مشروب نہیں۔بلکہ چائے یا کافی ہے۔
تو اس کا جواب طبی سائنس کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ گرم موسم میں گرم چائے کا استعمال در حقیقت جسمانی درجہ حرارت کو تبدیل کر کے پسینے کی پیداوار کو بڑھا دیتی ہے۔اور جب وہ جلد میں پھیلتا ہے تو آپ قدرتی طور پر ٹھنڈک محسوس کرنے لگتے ہیں۔
تھکاوٹ کی صورت میں ورزش کرنا:
دن بھر کے طویل کاموں کے بعد ورزش کا خیال وہ آخری چیز ہو سکتا ہے جو آپ کو کرنا چاہئے مگر حقیقت تو یہ ہی ہے کہ اپناپسینہ بہانا آپکوتوانائی سے بھر پور کر دیتا ہے ۔
تیس منٹ کی معتدل ورزش کرنے سے آپ کا مزاج خوش گوار ہو جاتا ہے اور ذہنی مایوسی دور ہو جاتی ہے کیونکہ اس مشقت کے دوران جسم کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو تھکاوٹ کا احساس دور بھگا دیتی ہے اور دماغی افعال زیادہ بہتر کام کرنے لگتے ہیں۔

Browse More Healthart