BeKhawabi K Muzzir Asraat - Article No. 830
بے خوابی کے مضر اثرات اور ان سے بچاوٴ - تحریر نمبر 830
زندہ رہنے کے لیے جس طرح آکسیجن اور خوراک ضروری ہے اِسی طرح مناسب نیند بھی اتنی ہی اہم ہے۔ نیند کا پورا نہ ہونا نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر بلکہ خطرناک ہے۔یہ اس وقت بھی ثابت ہوا
جمعہ 4 دسمبر 2015
Insomnia یعنی بے خوابی سے نہ صرف روزمرہ کے کام کاج بلکہ جذبات، عمومی تعلقات اور معاشی زندگی پر بھی اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب نیند پوری نہ کرنے سے نہ صرف ہمارا اعصابی نظام بلکہ ہماری یادداشت اور عمومی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق بے خوابی ہمارے دماغ کے اْن حصوں کو، جو جذبات کو کنٹرول کرنے اور فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کمزور کر دیتی ہے۔
(جاری ہے)
American Institute of Health کے ایک نفسیاتی ماہر ڈاکٹر Kripske کا کہنا ہے کہ بے خوابی کا وقت پر علاج کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس کا موٴثر طریقہ علاج behavioral therapy ہے، جس میں انسان کو اپنی عادات اور طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر Kripske کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی ادویات لینے سے پہلے ضروری ہے کہ behavioral therapy اپنائی جائے، اور جب آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو یہ سوچ کر جائیں کہ آپ کی طبیعت بے خوابی کی دوائی کھائے بغیر ، counseling کے ذریعے ہی ٹھیک ہو جائے گی۔American National Institute of Health کے مطابق رات کو آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کے ان باتوں پر عمل کیا جائے:
۔ سونے کے لیے ایک ہی وقت مقرر کریں۔
۔ کھانا وقت پر کھائیں اور سونے سے چند گھنٹے پہلے ہلکی پھلکی ورزش کریں۔
۔ ایسی مشروبات جن میں کیفین پائی جاتی ہو، مثلا چائے ، کافی، چاکلیٹ اور سگریٹ، سونے سے دو یا تین گھنٹے پہلے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
۔ نیند سے پہلے گرم پانی سے نہانا بھی پر سکون نیند کے لیے بہتر ہے۔
۔ جب سونے کے لیے لیٹیں تو پریشانیوں کو ایک طرف رکھ کر دن کے خوشگوار لمحوں کے بارے میں سوچیں۔
۔ اپنے کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھیں۔ اور،
۔ اگر بے خوابی جاری رہے تو اْس سے پہلے کہ وہ صحت کو متاثر کرے، ڈاکٹر سے وقت پر رجوع کریں۔
گزشتہ برس پاکستان میں یک غیر سرکاری ادارے ’گیلانی ریسرچ فاوٴنڈیشن‘ کی طرف سے کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق پانچ فیصد پاکستانی بے خوابی کی خراب ترین قسم، جبکہ تیس فیصد لوگ کسی نہ کسی شکل میں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اسی طرح American Institute of Health کے مطابق امریکہ میں بیس فیصد لوگ Insomnia یعنی بے خوابی میں مبتلا ہیں۔
Browse More Healthart
لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain
چنبل
Psoriasis
موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman
خسرہ بچوں کی جان لیوا بیماری
Khasra Bachon Ki Jaan Leva Bimari
ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana
چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص
Chai Ki Patti Se Alzheimer Ki Tashkhees
کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)