Cancer Se Khoofzada Na Hoon - Article No. 699

سرطان سے خوف زدہ نہ ہوں - تحریر نمبر 699
سرطان کا مرض اب نیا نہیں رہا۔ بہر حال لوگ اس سے اب بھی خوف زدہ رہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سارے سرطان مہلک اور جان لیوا نہیں ہوتے ۔بہت سے سرطان ایسے ہیں کہ اگر ابتدائی مرحلے پر ان سے آگاہی ہو جائے اور بروقت علاج شروع کر دیا جائے
ہفتہ 7 فروری 2015
سرطان کا مرض اب نیا نہیں رہا۔ بہر حال لوگ اس سے اب بھی خوف زدہ رہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سارے سرطان مہلک اور جان لیوا نہیں ہوتے ۔بہت سے سرطان ایسے ہیں کہ اگر ابتدائی مرحلے پر ان سے آگاہی ہو جائے اور بروقت علاج شروع کر دیا جائے تو یہ ختم بھی ہو سکتے ہیں۔
بدقسمتی سے مریضوں کو اس مرض سے آگاہی نہیں ہے۔ میرے ایک مریض علی ،جن کی عمر اڑسٹھ برس ہے۔ ان کے فوطوں کے قریب (TESTICULAR REGION) ایک گومڑی نکل آئی۔ انھوں نے اسے معمولی سمجھ کر کوئی اہمیت نہ دی۔ ان کا خیال تھا کہ کوئی دانہ نکل آیا ہے، خو د ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ اس بے پروائی میں چند مار گزر گئے۔ وہ میرے پاس کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پیٹ کا نچلا حصہ بھاری ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
انھیں کھانسی آرہی ہے جس میں خون کی آمیزش ہے۔
میں نے ہدایت دی کہ وہ فوراََ لیبارٹری ٹیسٹ کرائیں اور الٹراساوٴنڈ کی رپورٹ بھی لائیں۔ساری رپورٹیں آگئیں تو معلوم ہوا کہ ان کے فوطوں کے قریب ایک رسولی ہے جو پھیلتے پھیلتے پھیپڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ میں نے مشورہ دیا کہ کیمیائی علاج (کیمو تھراپی) کرائیں اور رسولیوں کے کسی ماہر سے معائنہ کرائیں۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ کاش آپ اسی وقت میرے پاس آجاتے جب آپ کو گومٹری بننے کا احساس ہوا تھا تو اس پر نہایت خوبی سے قابو پایا جا سکتا تھا۔ شکر ہے کہ علی چند مہینوں میں صحت یاب ہو گئے۔میں اپنے سارے مریضوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ہر ماہ اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں۔ کسی غیرم معمولی چیز کو نظر انداز نہ کریں۔ غدہّ قدامیہ (PROSTATE GLAND) کے سرطان کی ابتدا ہوتے ہی پیشاپ کے نظام میں گڑبڑ ہونے لگتی ہے یا پیٹ کے عضلات پر اثر پڑتا ہے ۔ عموماََ پچاس برس کی عمر کے بعد یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔
میرے ایک اور مریض یہ مرض سلمان، جو تیس برس کی عمر کے ہیں۔ میرے پاس آئے اور کہا کہ انھیں پیشاپ کی نالی میں تعدیہ (INFECTION) ہو گیا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تو معلوم ہواکہ انھیں غدہ قدامیہ کا سرطان ہے۔ وہ کسی طرح سے یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کم عمر ہیں لہٰذا یہ مرض انھیں لاحق نہیں ہو سکتا۔ انھیں سمجھایا کہ اپنے سارے مریضوں کو میں یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اپنا ماہانہ ٹیسٹ کراتے رہیں۔ ممکن ہے ان کے خاندان میں کسی کو یہ مرض لاحق ہوا ہو اور وراثت میں انھیں مل گیا ہو۔ خود کو چوق چوبند اور صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں، پابندی سے ورزش کریں اور ہر ماہ اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں۔ بیماریاں آپ سے دور رہیں گئی۔
Browse More Healthart

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain