Cocaine - Article No. 1275

Cocaine

کوکین - تحریر نمبر 1275

لوگ اس کو کھاتے ہیں کچھ اس کا ٹیکہ لگواتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو سلگا کر اس کا دھواں پیتے ہیں ایسی صورت میں اس کو فری بیس کہا جاتا ہے

منگل 13 مارچ 2018

یہ ایک کیف آور محرک دوا ہے جو کوکا نامی پودے کے پتوں سے حاصل کی جاتی ہے عام استعمال ہونے والی کوکین تو سفوف کی شکل میں ہوتی ہے جسے اکثر نشہ باز نسوار کی طرح سانس کے ساتھ اوپر چڑھاتے ہیں تاہم اس کے استعمال کی اور بھی شکلیں ہیں بعض لوگ اس کو کھاتے ہیں کچھ اس کا ٹیکہ لگواتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو سلگا کر اس کا دھواں پیتے ہیں ایسی صورت میں اس کو فری بیس کہا جاتا ہے،
اثرات:اس کے استعمال سے دل دھڑکنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور خون کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔


خطرات:اس نشے کی زیادہ مقدار سے عموماً مالیخولیا جیسا خلل دماغ پیدا ہوجاتا ہے جس کے زیر اثر نشہ باز اپنے آپ کو بہت بڑا آدمی سمجھنے لگتا ہے جبکہ وہ نشہ باز جو ذہنی عام استحکام کی طرف مائل ہوتے ہیں اس کے نتیجے میں دماغی عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں ناک کے راستے یعنی نسوار کی مانند اس کا بار بار استعمال کرنے سے نتھنے میں تکلیف دہ خراش یا ناک کی جھلی میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے کوکین کو باقاعدہ نشہ کرنے والے کچھ لوگوں نے بتایا کہ ان کو اکثر بے آرامی ہیجان اور تشویش کے احساسات گھیرے رہتے ہیں اسی طرح کچھ اور نشہ بازوں کو قوائے لاسہ باصرہ ذائقہ اور شامہ کے متعلق واہمے لاحق ہو جاتے ہیں اور جب کچھ لوگ ایک طویل عرصے تک کوکین کا نشہ کرنے کے بعد اس سے ہاتھ روکتے ہیں تو ان پر اکثر افسردگی اور بد دلی کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کیفیت سے نکلنے کے لیے زیادہ کوکین استعمال کرنے لگتے ہیں جیسا کہ اکثر امفیٹامین کے گھنٹے بڑھتے دورے میں ہوتا ہے کوکین ایک زہریلا نشہ ہے اور شاید ہی کوئی نشہ باز ہو جس کو اس بات کا احساس نہ ہو پھر بھی عادی لوگ اکثر منہ کے راستے اس کا نشہ کرتے ہیں اور زیادہ مقدار کی صورت میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ان اموات کی وجہ سے عموماً یہ ہوتی ہے کہ کوکین سے ان کا نظام تنفس جکڑا جاتا ہے یا پھر کوما کی حالت میں یا دل پر براءراست شدید حملے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)


انحصار:کوکین کوئی مخدر یعنی سن کرنے والی دوا نہیں نہ اس امر کی کوئی نشاہدی ہوتی ہے کہ اس سے جسمانی انحصار کی علت پیدا ہوتی ہے البتہ اس کے زیادہ مقدار میں یا لگاتار استعمال نتیجے میں نفسیاتی انحصار پیدا ہوسکتا ہے۔

Browse More Healthart