Computer Se Aankhon Main Parnay Wala Dabao - Article No. 756
کمپیوٹرسے آنکھوں پر پڑنے والا دباوٴ کیسے دور کریں؟ - تحریر نمبر 756
اپنا کمپیوٹر ایسی جگہ پر رکھیے کہ وہ دیوار سے لگا ہوا نہ ہو۔ کمپیوٹر کے بالکل سامنے بیٹھیے۔کمپیوٹر سے آپ کا فاصلہ 18سے24 انچ تک ہونا چاہیے۔۔۔
ہفتہ 15 اگست 2015
یہ ساری تکالیف ہونا لازمی نہیں ہے اگر آپ اس معاملے میں احتیاط برتیں گے تو نہایت خوش اسلوبی سے اپنا کام انجام دے سکیں گے۔
(جاری ہے)
آپ کی آنکھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔ اسکی احتیاطی تدابیر بے حد آسان ہیں۔
ان پ رعمل پیرا ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ آپ اپنی بینائی کو محفوظ رکھ سکیں گے بلکہ آپ کو جسمانی پریشانیوں کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ذیل میں چند احتیاطی تدابیر درج کی جارہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ مذکورہ تکالیف سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
اپنا کمپیوٹر ایسی جگہ پر رکھیے کہ وہ دیوار سے لگا ہوا نہ ہو۔ کمپیوٹر کے بالکل سامنے بیٹھیے۔کمپیوٹر سے آپ کا فاصلہ 18سے24 انچ تک ہونا چاہیے۔ آپ کی نشست اونچی ہونی چاہیے تاکہ کمپیوٹر اسکرین کا اوپری کنارہ آپ کی آنکھوں کی سطح پر ہو۔ ٹائپ کرے وقت آپ کی کلائیوں اور کہنیوں کی سطح برابر ہونی چاہیے۔ آپ کے گھٹنوں کی سطح کولھوں سے نیچے ہونی چاہیے پیروں کو فرش پر ٹکائیے۔ اگر پاوٴں فرش تک نہ پہنچ پار ہے ہو تو نیچے کوئی چیز رکھ لیجیے۔
مسلسل کمپیوٹر اسکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے آپ کی آنکھیں دباوٴ اور کھچاوٴ کا شکار ہوسکتی ہیں لہٰذا اسکرین سے نظریں ہٹا کر چار یا پانچ بار دُور کی سکی چیز کو دیکھیں۔ پھر تیزی سے کسی نزدیکی چیز کو دیکھیں اس انداز کی ورزش سے آنکھوں کو سکون پہنچے گا۔ یہ عمل ہر گھنٹے بعد کیجئے۔
گاہے گاہے گردوپیش کی چیزوں پر بھی نگاہ ڈالتے رہیں۔ لمبی لمبی سانسیں لی اور دھیمے انداز میں خارج کر دیں۔
کمرے کی روشنی کچھ اس انداز سے رکھیے کہ اس کا عکس کمپیوٹر اسکرین پر براہ راست نہ پڑے رونہ روشنی منعکس ہو کر آپ کی آنکھوں پر پڑتی رہے گی اور بینائی کم زور ہو جائے گی۔ اسکرین کو آپ آڑا ترچھا کر کے اس انداز سے رکھیں کہ اس سے کمرے کی روشنی منعکس ہو کر آپ کی آنکھوں پر نہ پڑے ۔ یہ بھی خیال رکھیے کہ کھڑکی اور دروازے سے آنے والی روشنی اسکرین پر نہ پڑے۔ چنانچہ کھڑکی اور دروازے پر پردے ڈال دیجیے۔
اگر آپ کے کمپیوٹر پر حفاظتی اسکرین نہیں لگی ہوئی تو لگوالیجئے ورنہ مانیٹر سے نکلنے والی تیز روشنی آپ ک آنکھوں کو مسلسل نقصان پہنچاتی رہے گی۔ جہاں تک ہو سکے کمرے میں مدھم روشنی رکھیں۔ اگر آپ کو کوئی کتاب پڑھنی ہو تو اس کے لئے چھوٹا سا ٹیبل لیمپ میز پر رکھ لیجیے۔ کوشش کیجیے کہ اس کی روشنی اسکرین پر نہ پڑے۔
تھوڑے تھوڑے وقفے سے پلکیں تیزی سے جھپکاتے رہیں تاکہ دیدوں کی تری قائم رہے ۔ جب آپ مسلسل کمپیوٹر اسکرین کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور پلکیں نہیں جھپکاتے تو پردہ چشم خشک ہو جاتا ہے اور بینائی متاثر ہوتی ہے ۔ یاد رکھیے قدرتی طور پر آپ ایک منٹ میں 10سے 12بار پلکیں جھپکانی چاہییں کم پلکیں جھپکانے پر جب آپ کا پردہ چشم خشک ہو جاتا ہے تو آنکھوں میں سرخی دوڑ جاتی ہے اورآنکھوں میں چھبن اور جلن بھی پیدا ہوجاتی ہے۔
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور پانی پیتے رہیں۔ کسی معالج سے رجوع کریں اور اپنے لیے آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے (آئی ڈراپس) لکھوالیں جو آنکھوں کی کثافت نکالتے اور ٹھنڈک پیدا کرتے رہیں گئے۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz