Diabities Se Bachao Ka Gharelo Nuskha - Article No. 1416

Diabities Se Bachao Ka Gharelo Nuskha

ذیابیطس سےبچاؤکاگھریلونسخہ - تحریر نمبر 1416

چائے پینے سے ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

بدھ 14 نومبر 2018

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سڈنی یونیورسٹی کےماہرین نےبتایاکہ ذیابیطس سے بچنے کے لیے روزانہ تین سے چار کپ چائے پینا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ایک کپ چائے بھی اس بیماری سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہی فائدہ کافی پینے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد ایسے بھی ہیں جن میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ان گرم مشروبات میں موجود اجزاءممکنہ طور پر ذیابیطس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد روزانہ تین سے چار کپ چائے یا کافی پیتا ہے (بغیر چینی کے) تو ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 18 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں گرم مشروبات کے ذیابیطس پر مرتب ہونے والے اثرات جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا کہ جتنی زیادہ کافی یا چائے پی جائے، اتنا ہی ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ہم فوری طور پر لوگوں کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ زیادہ مقدار میں ان گرم مشروبات کو نوش کریں تاہم معمول کی مقدار بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔

Browse More Healthart