Dunya Ki Paanch Mehngi Tareen Ghizayen - Article No. 872

Dunya Ki Paanch Mehngi Tareen Ghizayen

دنیا کی 5مہنگی ترین غذائیں - تحریر نمبر 872

چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل ” بیلوگاکیوئیر“ کودنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے

منگل 2 فروری 2016

بیلوگا کیوئیر (Beluga Caviar)
سیاسی مسائل چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل اس غذا کی دنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔ اس کی فی کلوگرام قیمت تقریباََ 30لاکھ روپے ہے۔ یہ دانے دراصل بحیرہ فزوین یعنی کیسپیئن سی (Caspian Sea) کے علاقے میں پائے جانے والی ایک مخصوص قسم کی مچھلی بیلوگا ( Beluga) کے انڈے ہیں۔ یہ مچھلی 20برس کی عمرمیں پہنچ کرانڈے دیتی ہے او ر سائز کے اعتبار سے سب سے بڑے انڈوں کوبطور غذااستعمال کیاجاتاہے۔
چونکہ یہ انڈے بہت ہی نایاب ہیں اس لئے یہ اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ کیوئیرکومختلف ڈشز پرگارنشنگ کے علاوہ کھانوں میں مچھلی کی مخصوص غذائیت پیداکرنے کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔
وائٹ ٹرفلز(White Truffles) زیر زمین اُگنے والے ایک خاص مشروم کووائٹ ٹرفلز کہاجاتاہے، اس کی کم ازکم قیمت 80ہزار روپے فی پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ صرف یورپ کے ایک ملک اٹلی کے ایک مخصوص علاقے میں سخت سردی میں ہی اُگتا ہے۔

مئورخین کاماننا ہے کہ یہ قیمتی غذا صرف شاہ بلوط یعنی اوک (Oak) کے درخت کی تہہ میں ہی اُگائی جاسکتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی کاشت کافن چند قدیم خاندانوں تک محدود ہے جواس راز کو بڑی ہوشیاری سے اپنی نسل میں ہی منتقل کرتے ہیں۔ اس خوشبو دار مشروم کی تلاش کے لئے خاص نسل کے کتوں پر انحصار کیاجاتاہے۔ امریکہ میں وائٹ ٹرفلز کی درآمد پر 100فیصد ٹیرف لاگوہے اور اسے ر تعیش غذاؤں میں شمار کیاجاتا ہے۔

خوردنی سونایاایڈیبل گولڈ (Edible Gold)

سونا صرف خواتین کی کمزوری ہی نہیں بلکہ اسے بطور غذابھی دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے کثافتوں سے پاک 24قیراط سوناکھانوں کی سجاوٹ اور ان کی غذائیت بڑھانے کے لئے صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ کھانوں اور مشروبات کی غذائیت اور اشتہا بڑھانے کے لئے پہلے اسے پاؤڈر پتیوں اور باریک اوراق کی شکل میں ڈھالا جاتاہے اور پھر ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جاتاہے۔
اس سونے کی فی گرام قیمت کم ازکم 10ہزار روپے ہے۔
زعفران یاسیفرون (Saffron)

ارجنٹائن، یونان، ایران، ترکی، سپین، بھارت اور مراکش میں کاشت ہونے والی زعفران کاشمار دنیا کے قدیم اور مہنگے ترین مصالحے یاغذاجزومیں کیاجاتاہے۔ ماہرین کے مطابق زعفران کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ اس کی محدود پیدوار اور کاشت سے لے کر چھانٹی تک کے مراحل میں مزدوری کابے پناہ خرچ ہے۔
مخصوص موسم میں فصل کی تیاری پراس کے پھول صرف ہاتھوں سے چنے جاسکتے ہیں جبکہ ہر پھول میں زعفران کی محض چندباریک ڈنڈیاں ہی پائی جایی ہیں جنہیں انتہائی احتیاط سے ایک جگہ اکٹھا کرکے خشک کیاجاتاہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف 1کلوگرام زعفران اکٹھا کرنے کے لئے کم وبیش 400گھنٹے درکار ہیں اور اس عمل میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اعلیٰ نسل کے زعفران کی فر گرام کم ازکم قیمت 400روپے ہوتی ہے۔

متاکے مشروم (Mattake Mushroom)

یوں تومشرومز کودنیا کی مقبول ترین غذاکادرجہ حاصل ہے لیکن متاکے مشروم کااستعمال صرف امراء تک ہی محدود ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ اور جاپان جیسے خطوں میں پایا جانے والا یہ مشروم مخصوص قسم کے زمینی اور موسمی حالات میں ہی کاشت ہوتاہے۔ انتہائی کم پیدوار اور خاص لذت کی وجہ سے متاکے مشروم کی فی پاؤنڈ قیمت 2لاکھ روپے تک ہے۔

Browse More Healthart