Ehtiyat Elaaj Se Behter Hai - Article No. 719

احتیاط علاج سے بہتر ہے - تحریر نمبر 719
”احتیاط کا ایک اونس علاج کے ایک پاؤنڈ سے کہیں بہتر ہے ۔“ یہ خوبصورت بات بینجمن فرینکلن نے کہی اور آج تک درست ثابت ہو رہی ہے ۔ انسان غلطیوں کا پتلا ہے اور ان غلطیوں سے سیکھ کر اصلاحات بھی کرتا ہے
جمعہ 8 مئی 2015
”احتیاط کا ایک اونس علاج کے ایک پاؤنڈ سے کہیں بہتر ہے ۔“ یہ خوبصورت بات بینجمن فرینکلن نے کہی اور آج تک درست ثابت ہو رہی ہے ۔ انسان غلطیوں کا پتلا ہے اور ان غلطیوں سے سیکھ کر اصلاحات بھی کرتا ہے ۔ احتیاط کسی بھی مرض کو پھیلنے سے قبل بھی روک لیتی ہے جبکہ علاج اس کا حل ہے یہی وجہ ہے احتیاط کو علاج سے بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ اس کہاوت کا عملی مظاہرہ دنیا بھر میں ہوتا ہے لیکن تیسری دنیا کے ممالک میں صحت کے حوالے سے بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں اور خاص طور پر یہاں مرض کو پھیلنے دیا جاتا ہے اور احتیاط کے پہلو کو نظر انداز رکھا جاتا ہے ۔ غالباً یہاں احتیاط کے حوالے سے لوگوں کے خیالات اتنے واضح ہی نہیں ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یعنی ڈبلیو ایچ او(WHO) کے مطابق دنیا میں سالانہ 13ملین اموات کو محض ماحول بہتر بنانے سے روکا جا سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
اس پر عالمی برادری کی توجہ بھی درکار ہے کہ وہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے آگے آئے اور گلوبل وارمنگ سے لے کر کیمیائی اعتبار سے آلودگی پھیلنے کے مسئلے پر اپنے ذرائع خرچ کرے اور خوراک ، صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔ یہ موحولیاتی اقدامات عام اور غریب آدمی کی صحت پر مثبت اثرات چھوڑیں گے اور قومیں اس میں تعاون کو بڑھا کر مل کر اس مسئلے پر قابو پا لیں گی ۔ اس ضمن میں دنیا بھر کی مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیلنے والی وبائیں پھوٹنے سے قبل ہی ختم ہو سکیں گی اور صحت مند معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جا سکے گی ۔
احتیاط کی اہمیت کو پاکستان میں پہلے سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں انسانی صحت کے حوالے سے بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں ۔ یہاں پر بڑھتی غربت اس طرح کے معاملات کو اور بھی بھیانک بنا رہی ہے ۔ یہاں پینے کے صاف پانی ، آلودگی ، آلودہ اور مضر صحت خوراک اور علاج معالجے کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے ماحولیات آلودگی وہ گند پھیلا رہی ہے جس کی زد میں آنے والے لوگوں کی شرح اموات کہیں زیادہ ہے ۔ اس خوفناک صورتحال میں چند حفاظتی اقدامات لاہور میں میڈیکل اینڈ نرسنگ سہولت بورڈ کی وجہ سے کئے جا رہے ہیں ۔ اس منصوبے کو ایف این ایف (FNF) کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ لوگ مریضوں کی بہبود کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کا طریقہ کار علاج سے زیادہ احتیاط پر مبنی ہے ۔ ایف این ایف مریض اور مریضوں کے لواحقین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے بنیادی آگاہی اور تعلیم فراہم کرتی ہے ۔ اس ادارے کا اولین مقصد مریضوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کیساتھ ساتھ صحت مند غذا کی دستیابی بھی ہے ۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں” احتیاط علاج سے بہتر ہے“ جیسے مصدقہ مقولے پر عمل درآمد کروانا وقت کی ضرورت ہے اور یہاں ایف این ایف جیسے کئی اور اداروں کو صحت اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آگے آنا ہو گا اورخود کو ماحولیاتی آلودگی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت کرنا ہو گا ۔
Browse More Healthart

ہڈیوں کی بوسیدگی ایک تکلیف دہ مرض
Hadiyon Ki Boseedgi Aik Takleef Deh Marz

شیزوفرینیا ۔ ذہین لوگوں کی بیماری
Schizophrenia - Zaheen Logon Ki Bimari

دمہ ایک دائمی مرض
Dama Aik Daimi Marz

زندگی راکھ نہ ہونے دیں
Zindagi Rakh Na Hone Dein

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

ہنستے رہئے جیتے رہئے
Hanste Rahiye Jeete Rahiye

اٹھنے بیٹھنے کے درست انداز اپنائیں
Uthne Baithne Ke Durust Andaz Apnain

روزے کے طبی فوائد
Roze Ke Tibbi Fawaid

گہری پُرسکون نیند مگر کیسے
Gehri Pur Sukoon Neend Magar Kaise

تپ دق ۔ ایک مہلک مرض
Tuberculosis - Aik Mohlik Marz

روزے رکھنے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roze Rakhne Ke Baad Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے
Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye