Electroactive Patti Zakhmon Ki Nayi Muaalja - Article No. 1060

Electroactive Patti Zakhmon Ki Nayi Muaalja

الیکٹروایکٹوپٹی، زخموں کی نئی معالجہ - تحریر نمبر 1060

ناسانے ایک ہائی ٹیک بینڈیج تیار کی ہے جس چارج ہونے والا برقی کرنٹ زخموں کو جلد مندمل کرسکے گا

بدھ 18 جنوری 2017

امریکی خلائی ایجنسی NASA کے نام سے توآپ بھی واقف ہوں گے ۔ یہ نہ صرف خلااور اس سے متعلق ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جانا پہچانا نام ہے بلکہ یہ ادارہ ٹیکنالوجیکل آلات ‘ ادویات وغیرہ بنانے کے حوالے سے بھی خاص شہرت کاحامل ہے ۔ NASA کے ذریعے انسان نے نہ صرف ستاروں پہ کمندیں ڈالنے کے راستے اپنائے ہیں بلکہ انسانی صحت کے حوالے سے مختلف اشیاء ادویات کی تیاری میں بھی ناسا کافعال کردار رہا ہے ۔
حال ہی میں NASA نے ایک ہائی ٹیک الیکٹروایکٹوبینڈیج تیار کی ہے جس سے چارج ہونے والا برقی کرنٹ زخموں کو جلد مندمل کرسکے گا۔

(جاری ہے)

یہ اپنی نوعیت کی نہایت حساس پٹی یا بینڈیج ہے ۔ اس بینڈیج کی تیاری میں پولی وینائی لیڈن فلورائیڈ (PVDF) استعمال ہوا ہے جو انسانی جسم کی حرارت سے فعال ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جلد کے خلیات کی بڑھوتری ہوتی ہے اس کے لیے کسی بیرونی شے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ بینڈیج خود بخود کام کرتی ہے ۔ ناساکے مطابق یہ بینڈیج ایک ڈیوائس یاآلہ ہے جوزخم کومندمل کرنے کے لیے برقی رد استعمال کرتا ہے ۔ یوں زخم مندمل ہوتا ہے اور زخم کی حفاظت بھی رہتی ہے ۔ یہ بینڈیج انفیکشن کے خطرے کوکم کرتی ہے اور مختلف پیچیدگیوں مثلاََ بیماری یا معذوری سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔

Browse More Healthart