Evacado - Article No. 933

Evacado

ایواکاڈو - تحریر نمبر 933

صحت بخش خوش ذائقہ پھل خوبصورت گہرے سبز رنگ کے چھلکے میں مقید ذائقے دار لذت کا حامل یہ پھل ایوا کاڈو ناشپاتی کی شیپ سے ملتا جلتا ہوتا ہے اور یہ پھل اپنی کریمی ساخت اور مزیدار و شیریں گودے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ اس کا گودا نرم وملائم، آئلی اور زردی مائل سبز رنگت کا حامل ہوتا ہے

منگل 26 اپریل 2016

سنیہ انیس :
خوبصورت گہرے سبز رنگ کے چھلکے میں مقید ذائقے دار لذت کا حامل یہ پھل ایوا کاڈو ناشپاتی کی شیپ سے ملتا جلتا ہوتا ہے اور یہ پھل اپنی کریمی ساخت اور مزیدار و شیریں گودے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ اس کا گودا نرم وملائم، آئلی اور زردی مائل سبز رنگت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے درمیان میں گول گٹھلی موجود ہوتی ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہوتی ہیں جبکہ اس کا چھلکا گہرے سبز رنگ سے اودائی یا جامنی رنگت کا ہوا کرتا ہے۔

خوش شکل و خوش ذائقہ ایواکاڈو کی پیداوار گرم و مرطوب علاقوں میں بڑی تعداد میں ہوتی ہے ۔ بنیادی طور پر ایوا کاڈو کا تعلق میکسیکو اور ساوٴتھ امریکا سے ہے۔ ایواکاڈو کو ایلگیٹر (گھڑیالی نشاپاتی) یا بٹر فروٹ بھی کہا جاتا ہے کیونک اس کا گودا مکھن کی مانند نہایت ملائم اور نازک ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


قدرت نے اس خوبصورت پھل میں بے پناہ غذائیت کی خصوصیات سمودی ہیں دوسرے تمام پھلوں کے مقابلے میں ایواکاڈو میں چکنائی بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہے جو اس پھل کی انفرادی خصوصیات میں سے ہے۔

ذائقے کے اعتبار سے تو ایواکاڈو نہایت مزیدار پھل ہے ہی لیکن اس میں صحت و تندرستی کو بہتر بنانے کی خصوصیات بھی بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ ذیل میں ایواکاڈو کی غذائی و شفائی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جا رہا ہے۔
ایوا کاڈو کی صحت بخش خصوصیات:
طبی ماہرین کے مطابق اپنی روزمرہ کی غذائی روٹین میں سبزیوں اور پھلوں کی بہت بڑی تعداد شامل کر لینے سے آپ متعدد قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور بیماریوں کے حملہ کرنے کی صورت میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔
مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پودوں پر اگنے والی غذا جیسے کہ ایوا کاڈو مٹاپے، ذیابیطس، امراض قلب کے خطرے سے محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے علاوہ ازیں جلدی رنگت وصحت اور بالوں کی صحت میں بہتری لانے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے ۔ ایوا کاڈو توانائی وطاقت بہم پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور وزن کو کم ہوتا ہے۔
دل کے لیے نہایت فائدہ مند:
طبی ماہرین کی تحقیق اور مشاہدے کے مطابق ایواکاڈو میں قدرتی پلانٹ اسٹرول جو بیٹا اسٹیرول کہلاتا ہے بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔
اس کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت کو درست رکھنے اور صحت بخش کو لیسٹرول کو متوازن سطح پر بر قرار رکھنے میں مددگار معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔
آنکھوں کے لیے بہترین:
ایواکاڈو کی اجزائے ترکیبی میں دونہایت ہی فائدہ مند فائٹو کیمیکل لوٹین اور زینسنتھن کی خصوصیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ یہ قدرتی کیمیائی اجزاء اینٹی آکسیڈنٹ کی خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی ضرر رساں شعاعوں بشمول الٹراوئلیٹ ریز سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایواکاڈو مونوسیچو ریٹڈفیٹی ایسڈ کی خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں انتہائی فائدہ مند اور اثر انگیز حل پذیر فیٹ کو جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے مثلاََ بیٹا کیروٹین۔ اس کے علاوہ ایواکاڈو میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ آنکھوں کی صحت اور بینائی کے لیے نہایت فائدہ مند مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس میں شامل صحت بخش اجزاء عمر رسیدگی میں خلیات کی شکست وریخت کے عارضے سے حفاظت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اوسٹیو پروسس سے حفاظت:
ایک بڑے سائز کا آدھا ایواکاڈو روزانہ کی مقررہ غذائی مقدار کا تقریباََ 25 فیصد وٹامن K فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ غذائی جز ہڈیوں کو طاقت و مضبوطی پہنچانے والے نہایت ضروری جز کی اہمیت رکھتا ہے۔ کیلشیم اور وٹامن D کے مقابلے میں ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے وٹامن K کو کم اہمیت دی جاتی ہے جبکہ مناسب مقدار میں وٹامن K کی خصوصیات پر مشتمل خوراک غذا میں شامل کرنے سے آپ اپنی ہڈیوں کو طاقتور بنانے میں معاونت فراہم کریں گی اور اس کے ساتھ ہی کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یورین کے ذریعہ کیلشیم کا اخراج بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔

کینسر سے محفوظ:
ایواکاڈو کے اجزائے ترکیبی میں قدرت نے غذائیت بخش اجزاء کی خاصیت کو ٹ کوٹ کر بھر دی ہے جس میں نہایت توانائی بخش فولیٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جوکہ خواتین میں بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون مددگار کا کرد ار ادا کرتا ہے۔ روزانہ کی غذائی روٹین میں باقائدگی سے فولیٹ کی خصوصیات پر مشتمل خوراک کا استعمال کرنا قولون، آنتوں وپیٹ اور لبلبہ کے کینسر کے خلاف حفاظت فراہم کرنے کا ضامن قرار دیا جاتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید:
غذائیت اور شفائی اجزاء سے بھرپور ایواکاڈو میں فولیٹ کثیر و مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو حاملہ خواتین کی صحت و تندرستی کے لیے نہایت اہم وکلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ Mc Gill یونیورسٹی کی حالیہ ریسرچ کے مطابق فولیٹ کی کمی کے باعث 30% بچوں میں پیدائشی طور پر نقص پایا جاتا ہے ۔ چنانچہ ڈاکٹر و گائنا لوجسٹ حاملہ خواتین کو اسقاطِ حمل کے خدشے کو کم کرنے اور صحت مند و تندرست بچے کی پیدائش کے لیے فولیٹ کی خوبیوں سے بھر پور غذائیں اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ڈپریشن سے نجات:
چونکہ ایواکاڈو کا شمار فولیٹ کی اچھی خاصٰ رسد پہنچانے والے پھلوں میں ہوتا ہے اور یہ ہمیں بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فولیٹ کی سب سے اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کا باقاعدگی سے مسلسل استعمال ڈپریشن کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ ایوا کاڈو نیند کی کمی ، بھوک نہ لگنا اور موڈ میں چڑ چڑے پن جیسی پریشانیوں کو دور کرنے میں بھی معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔

نظام انہضام درست:
آپ کوئی سا پھل یا سبزی اپنی خوراک میں شامل کرلیں۔ اس سے آپ کا ہاضمے کا نظام نہایت بہتر طور پر کام سر انجام دیتا ہے چنانچہ اسی طرح ایواکاڈو کی کریمی ساخت دراصل فائبر کی وافر مقدار کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایک آدھے ایواکاڈو میں تقریباََ 67 گرام تک فائبر کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ایسے تمام پھل جن میں فائبر کی کثیر تعداد شامل ہوتی ہے وہ قبض کشا ہوتے ہیں اور نظام ہضم کو بہتر بنانے اور درست کرنے میں مدد کرتے ہیں جو تولون کینسر سے نجات کا ذریعہ بھی بنا جاتا ہے۔

فاضل مادوں کا اخراج :
ایواکاڈو میں فائبر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو بول آور نظام کو درست کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ درست نظام ہضم کے باعث جسم سے فاضل و زہریلے مادوں کو فضلے کے ذریعے باہر خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کی حالیہ ریسرچ اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر ہمارے مدافعتی نظام کی درستگی اور سوزشی عمل کو کنڑول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں معاونت:
ایواکاڈو وزن کو کم کرنے کے لیے انتہائی پسندیدہ پھل سمجھا جاتاہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کے لیے تجربہ کیا اور دو گروپ بنا لیے۔ ایک گروپ کو ہدایت دی گی کہ وہ ایوا کاڈو پر مشتمل غذاوں کا استعمال کریں اور دوسرے گروپ کو ایواکاڈو کے بغیر کھانا کھانے کی تاکید کی گئی۔ پھر ان لوگوں سے جب بھوک کے حوالے سے سوال کیاگیا تو وہ گروپ جس نے ایواکاڈو پہ مشتمل خوراک استعمال کی تھی وہ 23 فیصد دوسرے گروپ کے مقابلے میں زیادہ مطمئن نظر آئے اور اگلے 5 گھنٹے اس گروپ کو بھوک کا احساس بھی کم محسوس ہوا۔
چونکہ ایواکاڈو میں فائبر کی تعداد کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہیں اس لیے اس کے استعمال پیٹ بھرا بھرا رہتا ہے اور بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے اور غذائیت بخش اجزاء کی مناسب مقدار جسم کو حاصل ہوتی رہتی ہے اور جسم ڈائیٹنگ کی وجہ سے ہو جانے والی نقاہت و کمزوری سے بھی نجات پاکر تندرست وچاق وچوبند اور صحت مند ہو جاتا ہے۔
ایوکاڈو میں کاربوہائیڈریٹس نہایت قلیل مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس کی بدولت وزن کم کرنے میں نہایت آسانی ہو جاتی ہے اور صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

ایواکاڈو غذائیت سے بھر پور پھل:
ایواکاڈو میں غذائیت و صحت بخش اجزاء کی خوبیاں وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ جو جسمانی صحت کی درستگی اور بحالی کے لیے نہایت فائدہ مند و مفید ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 40 گرام ایواکاڈو تقریباََ 64 کیلوریز ، 6 گرام فیٹ (چکنائی)، 3,4 گرام کاربوہائیڈریٹ نہایت قلیل مقدار میں شوگر ، کم از کم 3 گرام فائبر اور 1گرام پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔

ایواکاڈو وٹامن C,E,K اور B-6 کا بہترین ذریعہ ہے نیز اس میں ریوفلاون ، نیاسن، فولیٹ، میگنیشیم اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ایواکاڈو نوٹین، بیٹا کیروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ حاصل کرنے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ جبکہ ایواکاڈو میں موجود تمام کیلوریز ہم اس میں موجود چکنائی سے حاصل کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کو کھاتے ہوئے آپ بالکل نہ گھبرائیے کہ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کردے گا کیونکہ اس میں موجود کیلوریز صحت بخش کولیسٹرول پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
جس کو کھا کر آپ کا پیٹ بھرا رہتا ہے اور آپ کو بھوک بھی کم محسوس ہوتی ہے۔
ایواکاڈو کو غذا میں شامل کیسے کریں ؟
آپ جب بھی سپر مارکیٹ یا فروٹ مارکیٹ ایواکاڈو کی خریداری کے لیے جائیں تو سب سے پہلے چیک کر لیں کہ پھل تھوڑا سا لچکیلا اور ہاتھ سے ہلکا سا دب رہا تو اس کو خریدلیں یہ کھانے کے لیے نہایت بہترین رہے گا۔ جبکہ نہایت سخت اور زور دینے سے نہ دبنے والا پھل نہ خریدیں یہ کچا پھل ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پھل آپ نے خرید لیا ہے تو اس کو کچھ دن رکھ کر استعمال کریں۔
نرم اور لچکیلے ایواکاڈو ذائقے میں بہت مزیدار ہوتے ہیں اور اس سے بہت مزیدار ڈپ تیار کی جا سکتی ہے۔ اس کر کے سلاد میں یا سینڈوچ میں رکھ کر استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ ادھ پکے ایواکاڈو کو تیزی سے کھانے کے قابل بنانے کے لیے آپ کاغذ کے بیگ میں کیلوں کے ساتھ رکھ دیں تو بہت جلد پک جائیں گے۔
ایواکاڈو ہنی شیک ودھ آئسکریم:
ضروری اشیاء:
ایوا کاڈو 1عدد (بڑا)۔
کنڈیسڈ ملک 1/2 کپ۔ ٹھنڈا دودھ 1کپ۔ شکر 2کھانے کے چمچے۔ ونیلا آئسکریم 3اسکوپ۔ شہد 2کھانے کے چمچے۔برف (کٹی ہوئی) حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
آیواکاڈو کا بیج نکال کر اس کو چھیل لیں اور سلائس کاٹ کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اس کے بعد اس میں کنڈیسڈ ملک، ٹھنڈا دودھ اور شکر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ آخر میں برف شامل کر کے 2-3 سیکنڈ کے لیے دوبارہ بلینڈ کریں۔ سرونگ گلاس میں شہد ڈال لیں اور اس کو گلاس کے چاروں طرف پھیلا دیں اس پر شیک ڈالیں اور ونیلا آئسکریم اسکوپ رکھ کر ٹھنڈا ٹھنڈا ایواکاڈو وہنی شیک سرو کریں۔

Browse More Healthart