Haath Dhoney Ka Aalmi Din - Article No. 1388

Haath Dhoney Ka Aalmi Din

ہاتھ دھونے کاعالمی دن - تحریر نمبر 1388

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ، لاکھوں افراد بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اسہال سے مرنے والے بچوں کی سالانہ تعداد 20 لاکھ ہے۔

بدھ 17 اکتوبر 2018

ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنائیے
دنیا بھر میں 15اکتوبرکو ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اْن بیماریوں کے بارے میں آگاہی پید اکرنا ہے،جو ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے جنم لے سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2008ء کو صحت و صفائی (سینیٹیشن) کا سال قرار دیا تھا اور ہاتھ دھونے کا عالمی دن اسی کی ایک کڑی ہے۔

رواں برس یہ د ن یہ دن ”ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنائیے“ کے عنوان کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرنا سکھانا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ، لاکھوں افراد بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اسہال سے مرنے والے بچوں کی سالانہ تعداد 20 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اسہال کے سالانہ 2 کروڑ 50 لاکھ کیسز سامنے آتے ہیں۔ ملک میں پانی کی کمی اوردست کے باعث سالانہ پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ سولہ ہزار بچے جان سے چلے جاتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق بیکٹیریا متعدد بیماریوں کے پھیلاوٴ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان میں خناق، ہیضہ، کالی کھانسی اور تپ دق بھی شامل ہیں۔ایک سینٹی میٹر پر ایک ہزار سے 10 ہزار تک بیکٹیریا جمع ہو سکتے ہیں۔
بیکٹریا صرف ایک خلیے یا سیل پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بیکٹریا صرف صحت کو نقصان ہی نہیں پہنچاتے بلکہ یہ فائدہ مند بھی ہوتے ہیں۔ تاہم اس انتہائی ننھے سے جسم کے باوجود ان میں وہ سب چیزیں موجود ہوتی ہیں، جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور بیکٹیریا کھانے کے ساتھ بدن میں جانے والی چربی کو حل کرنے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاضمے میں بھی ان کا مفید کردار ہے۔
ماہرین کے مطابق صابن کے ساتھ اچھی طرح ہاتھ دھونے سے اسہال کا خطرہ 30سے 50فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جراثیم زیادہ تر کھانے پینے کے دوران انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں اورہاتھ، پیر اور منہ کے امراض ،جلدی انفیکشن،ہیپاٹائٹس اے، پیٹ کے امراض بھی ہاتھ نہ دھونے کی عادت کی وجہ سے ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اسلامی معاشرے میں صفائی کی بہت اہمیت ہے اور اسے نصف ایمان کہا جاتا ہے بلکہ سائنسی نقطہ نظر سے بھی ہاتھوں کی صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے ۔
دنیا بھر میں ہاتھ دھو نے کا عالمی دن منایا جاتا ہے اوراس حوالے سے غیر سرکاری تنظیمیں کانفرنسز ،ورکشاپس اورلیکچر زمنعقد کرتی ہیں ۔تعلیمی اداروں میں بھی ہاتھ دھونے کی اہمیت اور فوائد سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے ۔پاکستان میں اس سلسلے میں الخدمت بھرپورکام کر رہی ہے ،الخدمت تعلیم ،صحت ،روزگار،کفالت یتامی ٰ سمیت زندگی کے دیگر 7شعبہ جات میں کام کررہی ہے ۔
اس کے تحت ملک اسٹڈی سینٹرز،مدارس قائم ہیں جہاں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ان کی اخلاق اورکردارسازی کی جاتی ہے ۔اسٹڈی سینٹرز میں یتیم بچوں ،ان کی ماوٴں اور سرپرستوں کیلئے تربیتی ورکشاپس کی جاتی ہیں اور یوں کہیں تو بے جا نہیں ہوگا کہ الخدمت شعورآگہی کیلئے بھی بھرپورکام کررہی ہے ۔
الخدمت گزشتہ کئی برسوں سے ہینڈ واشنگ ڈے پر بچوں میں شعورآگہی پیدا کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے،اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ،مدارس،اسٹڈی سینٹرز،آغوش ہومز میں خصوصی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں جن میں بچوں کو صحت مند زندگی سے متعلق آگہی دی جاتی ہے ،ہاتھ دھونے کے عالمی دن پر منعقد ہونے والے پروگرامز میں بچوں کو ہاتھ نہ دھونے سے پیدا ہونے والے امراض سے متعلق آگہی دی جاتی ہے اوران امراض سے بچنے کیلئے ہاتھ دھونے اوراحتیاطی تدابیر بتائی جاتی ہیں ْ۔
اس موموقع پر بچوں کو ہائی جین کٹس اورسوپ تقسیم کیے گئے۔اس پورے وعل کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو اچھی صحت اوربیماریوں سے بچنے کیلئے احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے ۔

Browse More Healthart