Hadiyon Ko Calcium Faraham Karne Wale Gazain - Article No. 1716
ہڈیوں کو کیلشیم فراہم کرنے والی غذائیں - تحریر نمبر 1716
انسانی جسم میں 206ہڈیاں ہوتی ہیں،ان میں سے ایک ہڈی بھی کمزور ہو جائے تو جسم کا بیلنس خرا ب ہو جاتاہے۔
پیر 4 نومبر 2019
”دودھ پیلو،اس میں کیلشیم ہوتاہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔“
آئیے․․․․!کچھ کیلشیم کے بارے میں جانیں۔
کیلشیم کیا ہے․․․؟
جسم میں زیادہ تر کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں میں ہوتا ہے۔خون میں بھی کیلشیم پایا جاتاہے۔ہڈیاں کیلشیم کے بینک کا کام کرتی ہیں۔جتنا کیلشیم کھایا جائے وہ بون بینک میں جمع ہوجاتاہے۔ہڈیوں کا بینک خون کو اتنا کیلشیم فراہم کرتاہے جتنا اس کی سطح کو معمول پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے،اگر کیلشیم ضروری مقدار میں کھایا نہ جائے تو ہڈی بینک خالی ہو جائے گا۔
(جاری ہے)
کیلشیم کی کمی سے کیا ہوتاہے․․․؟
کیلشیم کی کمی سے جسم میں ہڈیاں،جوڑ اور دانت متاثر ہوتے ہیں۔ہڈیوں کا چٹخنا،ہڈیوں وجوڑوں میں درد،ہاتھوں پیروں کا مڑ جانا یہ سب کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں۔آج کل جدید طرز زندگی اور کیلوریز سے بھر پور غذاؤں (چاکلیٹ،کیک،کولڈڈرنک،جنگ فوڈز)کے باعث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔صرف بزرگ ،ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں نوجوان اور بچے بھی کیلشیم کی کمی سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کے لیے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی طبعی مقدار موجود رہنا ضروری ہے۔قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیم صحت کے لئے زیادہ مفید اور فائدہ مند ہے۔کیلشیم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کے لئے کئی غذائیں کار آمدہیں۔
پتے والی سبزیاں فائدہ مند
سبزیاں وپھل صحت وتندرستی کے لیے ضروری ہیں۔کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے پتے والی سبزیاں انتہائی مفید ہیں۔مثلاً گوبھی،مشروم،ساگ اور بروکلی وغیرہ۔ان سبزیوں کو باقاعدگی سے ڈائیٹ پلان میں شامل کیا جائے۔یہ جسم کو کیلشیم کی فراہمی میں معاون ہیں۔
پھلیاں
پھلیاں انسانی جسم کو کیلشیم کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔سیم کی پھلی،مٹر،گوار کی پھلی،فرنچ بینز اور لوبیہ کی پھلی میں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتاہے۔
دودھ
دودھ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔اس میں کیلشیم بڑی مقدار میں پایاجاتاہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں،جوڑوں،پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے،اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر،دہی،اور مکھن بھی جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ایک پاؤدودھ میں تیس فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔بوڑھے،بچے اور جوان ڈیری اشیاء کثرت سے استعمال کرکے صحت مند اور چاق وچوبند زندگی گزار سکتے ہیں۔
دہی
دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہے۔ایک کپ دہی میں تیس فیصد کیلشیم اور بیس فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتاہے جو ان دونوں غذاؤں کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
بادام
بادام کو روز مرہ کی خوراک میں شامل کرکے ہڈیوں کو صحت مند ومضبوط رکھنا ممکن ہے۔بادام سے کیلشیم کے علاوہ صحت بخش چکنائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے جو مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔
پنیر
کیلشیم سے بھر پور غذا پنیر ہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کے لیے مفید ہو سکتاہے۔
پالک
ہڈیوں کو ضروری کیلشیم مہیا کرنے کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں۔پالک میں نہ صرف پچیس فیصد کیلشیم ہوتاہے بلکہ یہ فائبر،آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھر پور ہوتاہے۔
مالٹے کا جوس
مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مفید بتایا جاتاہے۔
اضافی کیلشیم
بعض اوقات اضافی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔کوئی بھی اضافی دواشروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یاماہر غذا سے مشورہ ضرورکرلیں۔
Browse More Healthart
ہم زیادہ کیوں سوئیں
Hum Ziada Kyun Soyen
ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
بدلتا موسم اداس کیوں کر دیتا ہے
Badalta Mausam Udaas Kyun Kar Deta Hai
فاقہ کرنا متعدد بیماریوں کے خلاف مفید قرار
Faqa Karna Mutadid Bimariyon Ke Khilaf Mufeed Qarar
پیٹ کے السر کی نشاندہی سانس کے ذریعے
Stomach Ulcer Ki Nishandahi Saans Ke Zariye
ٹھنڈے پانی سے نہانے کے صحت بخش فوائد
Thande Pani Se Nahane Ke Sehat Bakhsh Fawaid
چکر
Chakkar
یوکلپٹس کا تیل مختلف مسائل کا آسان حل
Eucalyptus Ka Tail Mukhtalif Masail Ka Aasan Hal
ٹانگ کی اینٹھن کا علاج
Tang Ki Enthan Ka Ilaj
سموگ سے محفوظ رہیے
Smog Se Mehfooz Rahiye
دردِ شقیقہ اور عام سر درد
Dard E Shaqiqa Aur Aam Sar Dard