Haldi - Lehsan Or Suraakh Mirch Bhi Mufeed - Article No. 757

ہلدی ، لہسن اور سرخ مرچ بھی مفید - تحریر نمبر 757
حال ہی میں شائع شدہ رسالے ”انگلینڈ جرنل آف میڈیسن“ کے ایک مضمون سے تصدیق ہو گئی ہے ہماری روایتی اقدار کو فضولیات نہیں لیا جا سکتا ۔ ہماری دادی اماں اب بھی ہم سے بہتر سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔برصغیر پاک وہند میں ہماری دادی اماں طبی معاملات اور ان کی پیچیدگیوں کو سمجھتی تھیں
پیر 24 اگست 2015
حال ہی میں شائع شدہ رسالے ”انگلینڈ جرنل آف میڈیسن“ کے ایک مضمون سے تصدیق ہو گئی ہے ہماری روایتی اقدار کو فضولیات نہیں لیا جا سکتا ۔ ہماری دادی اماں اب بھی ہم سے بہتر سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔
برصغیر پاک وہند میں ہماری دادی اماں طبی معاملات اور ان کی پیچیدگیوں کو سمجھتی تھیں۔ وہ اپنی فہم اور دانش کے مطابق ہمارے مسائل کا فوراََ حل بتا دیا کرتی تھیں۔ بیماریوں کی روک تھام کے لئے وہ جو کچھ بتاتی تھیں اسے عام طور پر ” ٹوٹکے “ کہا جاتا تھا۔ یہ ٹوٹکے نسل درنسل ہوتے ہوئے ہم تک پہنچے ہیں۔
دادی اماں کے دواخانے میں ہلدی کی بہت اہمیت تھی۔ تجربات سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہلدی سوزش او ر ورم کو دُور کرتی ہے۔ یہ دافع عفونت بھی ہے۔ اسے چاہے جسم پر لگایا جائے چاہے کھایا جائے یہ جوڑوں کی سوزش او درد کے لئے فائدے مند ہے۔
(جاری ہے)
اگر آپ کو ہلدی کھانا پسند نہ ہو اور آپ بے خوابی میں مبتلا ہیں تو خواب آور گولیوں کو ایک طرف کر دیجیے اور صرف گرم دودھ کا ایک گلاس پی لیجیے۔ دودھ میں قدرتی طور پر ” ٹرپٹوفین“ (Tryptophon) نامی پروٹین پایا جاتاہے ۔ یہ نشہ آور پروٹین نہیں ہے اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا لیکن یہ نیند لاتا ہے۔ چنانچہ جب بچوں کو دودھ پلایا جاتا ہے تو وہ تھوڑی دیر بعد سو جاتے ہیں۔
لہسن دل کی بیماریوں کو دُور کرنے کے لئے فائدے مند ہے۔ اس کا ایک جَوا پابندی سے کھانے سے خراب کولیسٹرول(LDL) گھٹ جاتا اور اچھا کولیسٹرول (HDL) بڑھ جاتا ہے۔
لہسن کھانے سے بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے۔ اسے پکا کر کھایا جائے یا کچا یہ خون کو رواں رکھتا ہے اور خون میں تھکے نہیں پڑنے دیتا ۔
لہسن اور ہلدی کے علاوہ سرخ مرچ کو کچا یا پکا کر کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس میں ایک مفید جزو” کیپسے سن“(Capsaicin) بھی پایا جاتا ہے۔ جو خون میں تھکے نہیں پڑنے دیتا اسی لیے سرخ مرچ کھانے سے دل کی بیماریوں قریب نہیں آتیں۔ گویا سرخ مرچ بھی صحت بخش ہے۔
Browse More Healthart

ڈاؤن سنڈروم
Down Syndrome

تپِ دق
Tap E Diq

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

طلاق کے بعد نفسیاتی مسائل
Talaq Ke Baad Nafsiyati Masail

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid