Infection Kai Muzi Amraz Ki Waja Ban Sakta Hai - Article No. 888

انفیکشن کئی موذی امراض کی وجہ بن سکتا ہے - تحریر نمبر 888
ڈاکٹر شعیب سرور کی رائے میں اکثر خواتین کوسبزی یاپھل وغیرہ کاٹتے وقت چھری سے معمولی سا کٹ لگ جاتا اور بدقسمتی سے زیادہ تر خواتین اس کی پرواہ نہیں کرتیں جس کے باعث نہ صرف جراثیم انفیکشن پھیلانے کاسبب بنتے ہیں بلکہ زخم بھی جلدی ٹھیک نہیں ہوتا۔
جمعہ 4 مارچ 2016
انفیکشن سے مراد کسی بھی ضرررساں خورد بینی مخلوق جیسے وائرس یابیکٹیریا کا انسانی جسم پر اثر انداز ہو کر اسے نقصان پہنچانا ہے۔ یوں تو یہ وائرس اور بیکٹیریا کئی قسم کے موذی انفیکشنز کا باعث بنتے ہیں جن میں ایڈز، کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض شامل ہیں تاہم چھوٹے موٹے نقصانات ہماری غفلت یابے احتیاطی کی صور میں بھی سامنے آتے ہیں۔ بچوں اور بڑوں میں زخم کا خراب ہوجانا، ڈائریا، نزلہ، کھانسی اور چہرے کے دانے بھی اکثر انفیکشن کے باعث ہی ہوتے ہیں۔بچوں کوکھیل کود کے دوران کوئی چوٹ لگ جائے تو بھی بعض والدین توجہ نہیں دیتے اور بیکٹیریا اپنا کام دکھاکرزخم کوخراب کردیتے ہیں۔ خاتون خانہ کوبھی اکثر انفیکشنز کاسامنا رہتا ہے بہت سی خواتین دسٹنگ(Dusting) یعنی صفائی ستھرائی کے دوران اپنا چہرہ مکمل طور پر کور(Cover) نہیں کرتیں اور انہیں فلو (Flu) ہوجاتا ہے۔
(جاری ہے)
ناخنوں کو ہمیشہ احتیاط سے کاٹیں:
اکثرلوگ ناسمجھی میں ہاتھوں اور پاؤں کے ناخنوں کی ضرورت سے زیادہ اور غلط طریقے کاٹ لیتے ہیں۔ ناخنوں کی ہمیشہ بارڈرلائن کٹنگ کریں یعنی دائیں اور بائیں کناروں کوکاٹنے کی بجائے صرف اوپر کے رخ سے ناخنون کے لیٹرل اینڈز (Lateral ends) ہی کاکاٹنا چاہیے ورنہ ان گروئن نیل کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ جس سے چھٹکاراپانے کے لئے چھوٹی سری سرجری کروانا پڑتی ہے۔ اسی طرھ کئی لوگ اپنے ہاتھوں کی انگلیوں پر ناخنوں کے نیچے پیدا ہونے والے باریک باریک ریشوں کو کھینچ کراُتارنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا دراصل زیادہ خشکی یابہت زیادہ نمی کی وجہ سے ہوتا ہے اور اگر انہیں بھی چھیڑا جائے تو یہ مردہ خلیے خود بخود جھڑ جاتے ہیں۔ بہر حال پہلے تو انگلیوں پر موئسچرائز لگا کر رکھیں تاکہ یہ خشک نہ رہیں اور دوسرے انہیں زیادہ دیر تک گیلانہ رہنے دیں۔ چیڈیاں یابوائیاں بننے کی صورت میں بھی ذاتی نیل کٹریا قینچی کے ساتھ انہیں بڑی احتیاط سے کاٹ دیں۔ خیال رہے کہ ان میں کھنچاؤ پیدا نہ ہو ورنہ یہاں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کے باعث زخم بن سکتا ہے۔ بعض اوقات یہ صورتحال وٹامن اے ، سی اور ڈی کی کمی کے باعث بھی پیدا ہوتی ہے اس لئے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا بھرپور استعمال کریں۔
جس کے کسی بھی حصے سے بالوں کو نوچنا نہیں چاہیے:
بعض لوگوں میں ناک کے اندریا بیرونی کناروں پردانے نکل آتے ہیں۔ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ناک کے قریب بننے والی مثلث دراصل چہرے کا حساس ترین حصہ ہے اور اگر ناک کے قریب یا ناک کے اندر سے جبراََ بال وغیرہ اکھاڑے جائیں تو یہاں انفیکشن کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے اور اس حصے میں ہونے والی انفیکشن دماغ تک اثر کرتی ہے۔ ناک کے بالوں کو اگر نکالنا ضروری ہوتو اس مقصد کے لئے جراثیم پاک کٹر یاقینچی استعمال کریں۔ بعض اوقات چہرے کے کسی بھی حصے سے ناخنون سے کھینچ کر بال اکھاڑنا انفیکشن کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کان کے اردگرد یااندر بال موجود ہوں تو اسی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
فلو سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کیوں ضروری ہے:
ہمارے ہاں سب سے عام قسم کی انفیکشن فلو (Flu) یعنی نزلہ زکام کی صورت میں سامنے آتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہرسال باقاعدگی سے فلو کی ویکسینیشن کروائیں۔ آج کل بالخصوص سوائن فلو کابھی خدشہ ہے اس لئے آئندہ برس مقسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی احتیاط شروع کردیں۔ گھر میں جب بھی کسی کو فلو کی شکایت ہوتو باقی افراد کوبے حد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ہمارے ہاں کپڑے سے ناک صاف کرنے کی روایت بھی بالکل غلط ہے۔ بہتر ہے کہ ہر دفعہ نئے ٹشوپیپر یا پانی سے ناک صاف کیا جائے۔ فلو کے دوران نیزل باتھ (Nasal bath) یعنی ناک میں پانی ڈالنا بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے وضو کی طرح ناک میں بار بار پانی ڈال کراسے صاف کرلیں، یہ عمل دن میں کئی مرتبہ دہرائیں۔ فلو ہوجانے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ بعض اوقات کھانسی کی وجہ بھی کوئی وائرل یابیکٹیریل انفیکشن ہی ہوتی ہے۔ ہوا میں موجود وائرس یا بیکٹیریا جسم پر اثرانداز ہوجائیں تو پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوجاتا ہے جس کے باعث کھانسی کی شکایت ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں گھر کے بزرگ افراد کی خاص طور پر کیئر کریں ورنہ انفیکشن دوسروں تک بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
کیل مہاسوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں:
اکثر خواتین اور ٹین ایجر لڑکیاں کیل مہاسوں سے چھیڑچھاڑ کے باعث بھی انفیکشن کا شکار رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ کیل مہاسوں کی بڑی وجہ ہارمونز (Hormones) میں تبدیلی، بیرونی ماحول اور مخصوص غذائیں ہیں۔ آپ کیل مہاسوں کو جتنا دبائیں گی، انفیکشن کاخطرہ بڑھتا جائے گا۔ مہاسوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیشہ کسی ماہر امراض جلد سے رابط کریں نہ کہ اپنے ناخن یا مختلف اوزاروں سے انہیں مزید خراب کریں۔ چہرے کے دانوں میں انفیکشن کاایک اور ہم محرک سٹیرائیڈز (Steroids) والی کریمیں بھی ہیں، جنہیں خواتین کی ایک بڑی تعداد کبھی رنگ گورا کرنے اور کبھی کیل مہاسوں سے نجات کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ ایسی غیر معیای چیزوں سے مکمل پرہیز کریں اور بالخصوص چہرے کو سورج کی براہ راست دھوپ اور چولہے کی حدت سے ہر ممکن حدتک بچائیں۔
Browse More Healthart

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain