Internet Ka Ziada Istamaa Kis Bimari Ka Khatra - Article No. 1016

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کس بیماری کاخطرہ - تحریر نمبر 1016
ہماری زندگی میں انٹرنیٹ کا عمل دخل روزبروز بڑھتا ہی جارہا ہے اور ہم گھنٹوں اس کے ساتھ چپکے رہتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک چونکا دینے والے انکشاف کے بارے میں جان کر آپ ضرور انٹرنیٹ کے استعمال کے دورانیے کوکم کردیں گے جو آپ کو ایک خطرناک بیماری کاشکار بناسکتاہے ۔
جمعرات 6 اکتوبر 2016
جی ہاں حال ہی میں سوان سی اور میلان یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیاہے کہ انٹرنیٹ کاکئی گھنٹوں تک استعمال انسان کے مدافعتی نظام کو کمزور بناسکتا ہے جس کے بعد کئی بیماریوں باآسانی انسان پر حملہ آور ہوسکتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کمزور ہونے کی صورت میں انسان کی صحت کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں اور کم ازکم نزلہ وزکام کاشکار آسانی سے بن جاتا ہے ۔
(جاری ہے)
ماہرین کی جانب سے یہ تحقیق 18سال سے لے کر 101 سال کی عمر کے افراد پر کی گئی ہے ۔ تحقیق میں شامل 500افراد کی زندگی میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دورانیے اور ان کی طبی حالت کو جانچا گیا ۔
ماہرین کے 40 فیصد انٹرنیٹ کے نشے کی حد تک عادی تھے اور ان افراد میں بیماریوں کی شرح گروپ میں موجود دیگر افراد کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ پائی گئی تھی ۔
مذکورہ 40افراد روزانہ اوسطاََ 10گھنٹے انٹرنیٹ ضرور استعمال کرتے تھے اور اسی عادت نے ان کا مدافعتی نظام کمزور کردیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ انٹرنیٹ سے دوری اختیار کرتے ہیں تو ذہنی دباؤ کا شکار بن جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم میں پائے جانے والے ہارمون کو رٹیسول کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ہارمونز میں رونما ہونے والی یہی تبدیلی مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا باعث بنتی ہے اور انسان مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار بن جاتا ہے ۔
تحقیق میں دیگر افراد کے انٹرنیٹ کے استعمال کا دورانیہ روزانہ اوسطاََ 6گھنٹے پایا گیا۔
Browse More Healthart

ڈاؤن سنڈروم
Down Syndrome

تپِ دق
Tap E Diq

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

طلاق کے بعد نفسیاتی مسائل
Talaq Ke Baad Nafsiyati Masail

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid