Kiya Kaha Coffee Nahi Peete? - Article No. 2484

Kiya Kaha Coffee Nahi Peete?

کیا کہا ؟ کافی نہیں پیتے؟ - تحریر نمبر 2484

ہر صبح یادگار ……… ایک کپ کافی کے ساتھ

بدھ 6 جولائی 2022

جب گرمی میں تھکن سے ہو برا حال تو ایسے میں کافی کا بھاپ اُڑاتا کپ ہی کرتا ہے کمال! کیا؟ کیا کہا؟ آپ گرمی میں کافی نہیں پیتے؟ تو کیا آپ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جو گرمی میں کافی کے استعمال کو مضر صحت سمجھتے ہیں؟ تو جناب اپنی اس غلط فہمی کو دور کر لیجیے دور ! کیونکہ کئی ماہرین صحت اس سوچ کو رد کر چکے ہیں اور تو اور سائنسی تحقیقات نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ موسم چاہے سرد ہو یا گرم کافی کسی بھی موسم میں نقصان دہ نہیں ہوتی اور اگر اسے ایک معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ ہمیں کئی فائدے پہنچا سکتی ہے۔

عام طور پر جو لوگ کافی کے استعمال کو گرمی میں مضر صحت سمجھتے ہیں ان کے خیال میں گرم موسم میں صرف اور صرف پانی پر مبنی مشروبات ہی کا استعمال کرنا چاہیے جبکہ محقیقین کے مطابق کافی انسانی جسم کیلئے قدرتی فاائد سے بھرپور مشروب ہے۔

(جاری ہے)


کافی آپ کی جلد کو نکھارتی ہے:
کافی میں موجود لائنولیک ایسڈ (Linoleic Acid) ہماری جلد کے اندر پانی کو جمع رکھتی ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد خشک نہیں ہوتی اور اس کی لچک باقی رہتی ہے۔

کافی میں موجود دیگر اجزاء جیسے فینولک کمپائونڈ (Phenoic Compound) میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس جلد میں موجود کسی بھی قسم کی سوزش کو ختم کرتے ہیں اور جلد میں موجود کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ختم کر کے جلد کی سطح کو ہموار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

کافی ہمیں توانائی بخشتی ہے:۔
کیا آپ جانتے ہیں جو لوگ کافی نہیں پیتے وہ ایسے لوگوں کی نسبت جو باقاعدہ کافی کا استعمال کرتے ہیں زیادہ دل کے امراض سے متاثر ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس کی وجہ کافی کی سوزش مخالف خصوصیات ہیں اس کے ساتھ ساتھ کافی میں پائے جانے والے ایسے مائیکرو آرگنیزم جو آنتوں کی سوزش ختم کرتے ہیں اور نظام حزم و ہضم کو اصل حالت میں رکھتے ہیں یہ مائیکرو آرگیزم بھی دل کے امراض سے بچانے کا باعث بنتے ہیں۔

بلیک کافی کے فوائد:
جس طرح ہر چیز اپنی اصل حالت میں فائدہ مند ہوتی ہے اسی طرح اوروں کی نسبت بلیک کافی بھی صحت کے لیے زیادہ پر اثر ہے۔
اس کے انہونے ذائقے کے علاوہ یہ ایک مکمل ویٹ لوس (Weight Loss)ریسپی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک چھ اونس کے کپ کے اندر ''0'' زیرو کیلوریز پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ایسے افراد جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ ایک بہترین ''ایورگرین'' مشروب ہے۔
سردی، گرمی، خزاں، بہار اب ہو جائے کافی کے ساتھ:
چاہے موسم گرمی کا ہو یا سردی کا رنگ برنگے پھولوں والی بہار کا ہو یا پت جھڑ کا۔
کافی ہم سب کو ہر موسم میں ایک نہ صرف دل لبھانے والے مشروب ہونے کی وجہ سے پسند آتی ہے بلکہ یہ ہر موسم میں ہمیں ایک تازگی کا احساس فراہم کرتی ہے۔ تو یہ سمجھنا کہ کافی صرف سردیوں میں ہی پینی چاہیے بالکل غلط ہو گا۔ صبح کا آغاز ہو یا تھکن کا احساس کافی کی تازگی ہر چیز پر غالب آجاتی ہے۔

خوشیوں کے رنگ……کافی کے سنگ:۔
کسی اپنے کا ساتھ ہو یا ہو کوئی آفیشل میٹنگ اب ہر لمحے کو یادگار اور پر لطف بنائیے گرما گرم کافی کے مگ کے ساتھ۔ نئی یادیں بنائیے کیونکہ موسموں سے نہیں یادوں سے زندگی بنتی ہے اور کافی آپ کے ہر لمحے کو یادگار بناتی ہے۔

Browse More Healthart