Mausam E Bahar Main Dama - Article No. 1081
موسم بہار میں دَمہ - تحریر نمبر 1081
بدھ 5 اپریل 2017

حکیم راحت نسیم سوہدروی :
موسم معمول کے مطابق بدلتے رہتے ہیں ۔ ہر موسم کے اپنے مخصوص تقاضے ہوتے ہیں ۔ موسم سرما اختتام پذیر ہونے کے بعد موسم بہار پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گرہوتا ہے ۔ ہمارے ہاں یہ موسم مارچ اور اپریل میں ہوتا ہے ۔ ہرطرف پھولوں کی مہک ہوتی ہے ۔ باغوں میں ہر عمر کے لوگوں کی چہل نظر آتی ہے ۔ طبیعت میں خوش گواری اور فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔ زندگی کی امنگ بیدار ہوتی ہے ۔ جسم میں عمل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ مگر اس کے باوجود بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں ، جن کے لیے موسم تبدیل ہونے کے ایام اور موسم بہار بڑا اذیت ناک ہوتا ہے ۔ الرجک دمہ کے مریض ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں ۔
دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد دمے جیسے موذی مرض کاشکار ہیں اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ، مگر جن لوگوں کو الرجک دمہ ہے ، ان کے لیے یہ فرحت بخش موسم خوش گواری کے بجائے ناخوش گواری کا پیغام لیے آتا ہے ، کیوں کہ موسم بہار کے ایام ان کے لیے وبال جان بن جاتے ہیں ۔
سانس لیتے ہوئے وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں ۔ دم گھٹتا ہے اور سینے میں جکڑن محسوس ہوتی ہے ۔ گاہے بہ گاہے کھانسی ہوتی ہے اور زور لگاکر سانس لینا پڑتا ہے ۔ جوں جوں موسم بہار ختم ہونا اور گرمی کا زور بڑھنا شروع ہوجاتا ہے ، الرجک دمہ کے مریضوں کی طبیعت بحال ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔
الرجک دمہ :
الرجک دمہ ہر عمر کے افراد کو ہوسکتا ہے ۔ یہ کسی خاص چیز کی الرجی سے ہوتا ہے ۔ جس چیز کی الرجی سے دمہ ہوتا ہے اسے حساسیہ یاالرجن کہتے ہیں ، مثلاََ گائے کا گوشت، دودھ اور چاول وغیرہ ۔ بعض افراد کو ان اشیا کے باعث الرجک دمہ ہوتا ہے ۔ دودھ پیتے بچے کو گھر کے اندر کی اشیا سے الرجی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بستر، دریوں ، قالین، سوفوں کے گردوغبار ، جانوروں کے پرسرد ہوا، خشک موسم ، ماحولیاتی اور فضائی آلودگی اور مرطوب آب وہوا سے بھی حساس افراد کو الرجک دمہ ہوجاتا ہے ۔
موسم بہار میں پھلوں ، پھولوں ، گھاس اور پودوں کا زیرہ فضا میں شامل ہوجاتا ہے ۔ اس طرح یہ باریک ذرے (بیرونی مادے ) سانس کے ذریعے سے پھیپھڑوں میں پہنچ کر سوزش اور ورم پیدا کرتے ہیں ، جس سے سانس کی نالیاں تنگ ہونے سے سانس گزرنے میں دقت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ موسم کا سرد اور خشک ہونا بھی اس کا سبب بنتا ہے ۔ بیرونی مادوں سے ہونے والا دمہ الرجک دمہ کہلاتا ہے ۔ جو یہ موسم ختم ہونے اور فضا کے صاف ہونے پر ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچھ مخصوص درخت موسم بہار میں الرجی کا سبب بنتے ہیں اور وہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوتی ہے ۔ حکومت نے ان درختوں کوا کھاڑ کر ختم کرنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ مگر ابھی تک موسم بہار وہاں کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کرتا ہے ۔
احتیاطی تدابیر :
صبح نماز فجر کے بعد کھیلے میدان میں آدھے گھنٹے تک لمبے لمبے سانس لیجیے ۔ گھر کی صفائی پر خاص توجہ دیں اشیا کو گردوغبار سے محفوظ رکھیں ۔ کھٹی اور تیل والی اشیا سے پرہیز کریں ۔ مقوی غذائیں زیادہ کھائیں ۔
نسخہ :
برگ بنفشہ چھے گرام ، تخم میتھی (میتھی دانہ ) چھے گرام اور دار چینی تین گرام لے لیں ۔ پھر انھیں آدھے گلاس پانی میں ابال کر چھان لیں اور نہار منھ دو ہفتے تک پییں ۔
موسم معمول کے مطابق بدلتے رہتے ہیں ۔ ہر موسم کے اپنے مخصوص تقاضے ہوتے ہیں ۔ موسم سرما اختتام پذیر ہونے کے بعد موسم بہار پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گرہوتا ہے ۔ ہمارے ہاں یہ موسم مارچ اور اپریل میں ہوتا ہے ۔ ہرطرف پھولوں کی مہک ہوتی ہے ۔ باغوں میں ہر عمر کے لوگوں کی چہل نظر آتی ہے ۔ طبیعت میں خوش گواری اور فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔ زندگی کی امنگ بیدار ہوتی ہے ۔ جسم میں عمل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ مگر اس کے باوجود بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں ، جن کے لیے موسم تبدیل ہونے کے ایام اور موسم بہار بڑا اذیت ناک ہوتا ہے ۔ الرجک دمہ کے مریض ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں ۔
دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد دمے جیسے موذی مرض کاشکار ہیں اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ، مگر جن لوگوں کو الرجک دمہ ہے ، ان کے لیے یہ فرحت بخش موسم خوش گواری کے بجائے ناخوش گواری کا پیغام لیے آتا ہے ، کیوں کہ موسم بہار کے ایام ان کے لیے وبال جان بن جاتے ہیں ۔
(جاری ہے)
الرجک دمہ :
الرجک دمہ ہر عمر کے افراد کو ہوسکتا ہے ۔ یہ کسی خاص چیز کی الرجی سے ہوتا ہے ۔ جس چیز کی الرجی سے دمہ ہوتا ہے اسے حساسیہ یاالرجن کہتے ہیں ، مثلاََ گائے کا گوشت، دودھ اور چاول وغیرہ ۔ بعض افراد کو ان اشیا کے باعث الرجک دمہ ہوتا ہے ۔ دودھ پیتے بچے کو گھر کے اندر کی اشیا سے الرجی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بستر، دریوں ، قالین، سوفوں کے گردوغبار ، جانوروں کے پرسرد ہوا، خشک موسم ، ماحولیاتی اور فضائی آلودگی اور مرطوب آب وہوا سے بھی حساس افراد کو الرجک دمہ ہوجاتا ہے ۔
موسم بہار میں پھلوں ، پھولوں ، گھاس اور پودوں کا زیرہ فضا میں شامل ہوجاتا ہے ۔ اس طرح یہ باریک ذرے (بیرونی مادے ) سانس کے ذریعے سے پھیپھڑوں میں پہنچ کر سوزش اور ورم پیدا کرتے ہیں ، جس سے سانس کی نالیاں تنگ ہونے سے سانس گزرنے میں دقت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ موسم کا سرد اور خشک ہونا بھی اس کا سبب بنتا ہے ۔ بیرونی مادوں سے ہونے والا دمہ الرجک دمہ کہلاتا ہے ۔ جو یہ موسم ختم ہونے اور فضا کے صاف ہونے پر ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچھ مخصوص درخت موسم بہار میں الرجی کا سبب بنتے ہیں اور وہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوتی ہے ۔ حکومت نے ان درختوں کوا کھاڑ کر ختم کرنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ مگر ابھی تک موسم بہار وہاں کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کرتا ہے ۔
احتیاطی تدابیر :
صبح نماز فجر کے بعد کھیلے میدان میں آدھے گھنٹے تک لمبے لمبے سانس لیجیے ۔ گھر کی صفائی پر خاص توجہ دیں اشیا کو گردوغبار سے محفوظ رکھیں ۔ کھٹی اور تیل والی اشیا سے پرہیز کریں ۔ مقوی غذائیں زیادہ کھائیں ۔
نسخہ :
برگ بنفشہ چھے گرام ، تخم میتھی (میتھی دانہ ) چھے گرام اور دار چینی تین گرام لے لیں ۔ پھر انھیں آدھے گلاس پانی میں ابال کر چھان لیں اور نہار منھ دو ہفتے تک پییں ۔
تاریخ اشاعت:
2017-04-05
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
تھیلیسیمیا
-
زہر خورانی یعنی فوڈ پوائزننگ
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.