Mousam Or Hmari Tadrusti - Article No. 1191

موسم اور ہماری تندرستی - تحریر نمبر 1191
اب جاڑوں کی آمدآمد ہے۔ اس کے ساتھ صحت کا موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے ، یعنی آپ کسی موسمی بیماری کی زد میں آسکتے ہیں
جمعہ 8 دسمبر 2017
گرمیاں اور برسات رخصے ہوگئے ۔ خزاں بھی گزر گئی ، اب جاڑوں کی آمدآمد ہے۔ اس کے ساتھ صحت کا موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے ، یعنی آپ کسی موسمی بیماری کی زد میں آسکتے ہیں، لیکن اگر پچھلے دو موسموں یعنی گرمی اور برسات میں صحت کے اصولوں پر آپ عمل پیرا رہے ہیں تو یقین ہے کہ آپ آنے والی موسمی تبدیلیوں کا بھی نہ صرف اچھی طرح مقابلہ کریں گے، بلکہ اپنی صحت بھی مزید بہتر بنالیں گے۔اچھی صحت زندگی کے تمام تقاضوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ اس کے لئے کیے گئے اقدامات مثبت ثابت ہوتے ہیں، یعنی صحت اچھی اور مستحکم رہتی ہے اور انسان بھرپور اور طمانیت وسکون والی زندگی گزارتا ہے۔ صحت مندزندگی بسیر کرنے کے لئے کم از کم چار اہم اصولوں کی پابندی سے بڑے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جو ذیل میں دیے جا رہے ہیں:
(1) باقاعدہ ورزش،:(2)اچھی اور متوازن غذا،:(3) تمباکو کے ہرطرح کے استعمال سے پرہیز،: (4)شراب اور ہر قسم کے نشے سے گریز ۔
(جاری ہے)
یہ اصول بہ ظاہر بہت آسان نظر آتے ہیں ، لیکن ان پرعمل پیرا ہونا مشکل ہوتا ہے، کیوں کہ بگڑی ہوئی عادتیں اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہیں۔ اچھی اور متوازن غذا کا عادی ہونا ان لوگوں کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے، جو بازار کی چٹ پٹی اور روغنی غذائیں کھاتے ہیں اور انھیں جلد ہضم کرنے کے لئے ٹھنڈی بوتلیں پیتے ہیں۔ بسیار خوری کاہلی اور سستی کا جنم دیتی ہے، جس سے جسم بھاری ہونے لگتا ہے اور اس کے تمام نظام ، خاص طور پر ہضم کا نظام دھیرے دھیرے سست ہوکر مختلف بیماریوں کی زد میں آجاتا ہے۔ روغنی کھانے جن میں ظاہر ہے کہ گوشت کی کثرت ہوتی ہے، دالوں سبزیوں اور پھلوں کا ریشہ کم ہوتا ہے، معدے، جگر اور گُردوں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہونے لگتے ہیں۔ خون میں چکنائیاں بڑھتی ہیں تو رگیں ان کی وجہ سے تنگ ہوکر قلب اور شریانوں کے امراض کا سبب بننے لگتی ہیں۔ گوشت زیادہ کھانے کی وجہ سے یورک ایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے، جسے کم کرنے کی کوشش میں گردے ناکارہ ہونے لگتے ہیں اور یہ پیشابی تیزاب جوڑوں میں جم کر درد اور ورم کا سبب بن جاتا ہے۔ اس طرح تمباکو میں شامل زہر پھیپڑوں ، غذائی نالی، معدے اور خاص طور پر قلب کی کمزوری کا سبب بننے لگتے ہیں۔ ان زہریلے اثرات سے منھ ، زبان، غذائی نالی، معدے اور آنتوں کا سرطان ہوجاتا ہے، صحت کو نقصان پہنچانے میں شراب کا بہت دخل ہوتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان جگر کو پہنچتا ہے اور جگر وہ اہم عضو ہے، جس کے فعل میں خرابی پورے جسم کو متاثر کرتی ہے۔ آپ اگر واقعی صحت کے قدرداں ہیں تو درج بالا اصولوں پر عمل کیجیے۔ روزانہ ورزش کیجیے۔ متوازن غذا کھایئے ، جس میں گوشت کم سبزیاں ، پھل دالیں اور ریشہ زیادہ ہو۔ تمباکو کے غلام نہ بنے رہے اور ہر قسم کے نشے سے پرہیز کیجیے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں کم از کم ایک دن مچھلی ضرور کھایئے، خاص طور پر چکنی مچھلیاں۔ اس طرح آپ کی صحت مستحکم اور امراض سے محفوظ رہے گی۔ یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیجیے کہ صحت ہم اپنے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں۔ سرطان ، معدے کا زخم (السر)، بلڈ پریشر اور قلب کی تکالیف بازار کی چٹ پٹی اور روغنی غذائیں کھانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ زبان کے مزے اور چٹخارے مختلف قسم کے امراض ہی میں مبتلا کرتے ہیں۔
Browse More Healthart

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے
Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye

تپِ دق ․․․ علاج میں کوتاہی،خطرے کی گھنٹی
Tap E Diq - Ilaj Mein Kotahi Khatre Ki Ghanti

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

پولن الرجی
Pollen Allergy

تمباکو نوشی جان کی دشمن
Tambako Noshi Jaan Ki Dushman

یورک ایسڈ ایک خاموش مرض
Uric Acid Aik Khamosh Marz

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
Neend Kyun Raat Bhar Nahi Aati

تھائی رائیڈ گلینڈ ․․․ افعال درست نہ ہوں،تو متعدد امراض کا سبب بن سکتا ہے
Thyroid Gland - Afaal Durust Na Hoon To Mutadid Amraz Ka Sabab Ban Sakta Hai

پتے کی پتھری
Pitte Ki Pathri

اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To

کیا آپ سردیوں میں اداس رہتے ہیں
Kya Aap Sardiyon Mein Udaas Rehte Hain

امراضِ قلب ۔ گھر گھر
Amraz E Qalb - Ghar Ghar